پیکٹکا گریڈ ۸ کا امتحان ۴ میجر سبجیکٹس کا لیا جائے گا!
فارمیٹ گزشتہ سال والا ہی فالو کیا جائے گا- تمام سوال آن لائن سکرین مارکنگ پر چیک کیے جائیں گے- تمام سٹوڈنٹس اپنے سٹوڈنٹ آئی ڈی سے پیپر کی آن لائن چیکینگ دوبارہ کروا سکیں گے-
ٹیکنالوجی کے درست استعمال سے سو فیصد شفاف امتحانات انشااللہ!
پاکستان میں زندگی گزارنے کے 15 طریقے
پاکستان میں زندگی گزارنا ایک فن ہے، اور یہاں وہی شخص سکون سے رہتا ہے جو حالات سے لڑنے کی بجائے انہیں ”ہینڈل“ کرنا سیکھ لے۔ یہ وہ 15 زمینی حقائق ہیں جنہیں اگر آپ حکمت اور سمجھداری کی ”میٹھی گولی“ سمجھ کر نگل لیں، تو آپ کی زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔
1-ظاہر پر یقین
یہاں لوگ کتاب کو اس کے سرورق سے جج کرتے ہیں۔ آپ کی شخصیت، لباس اور گفتگو کا انداز آپ کی آدھی کامیابی ہے۔ اگر آپ خود کو اچھے طریقے سے پیش کریں گے (Well-dressed)، تو دکان ہو یا دفتر، آپ کو عزت اور راستہ دونوں ملیں گے۔ اسے دکھاوا نہ سمجھیں، اسے ”پریزنٹیشن“ سمجھیں۔
2-تعلقات ایک سرمایہ ہیں
اسے سفارش کہہ کر مسترد نہ کریں، اسے ”تعلقاتِ عامہ“ (PR) سمجھیں۔ مشکل وقت میں انسان ہی انسان کے کام آتا ہے۔ لوگوں سے خلوص سے ملیں اور تعلق بنائیں، کیونکہ پاکستان میں ایک فون کال وہ کام کروا سکتی ہے جو مہینوں کی خواری نہیں کروا سکتی۔
3-اپنی خوشی کی حفاظت
نظر لگ جانا ایک حقیقت ہے۔ اپنی کامیابی، اپنی تنخواہ اور اپنے مستقبل کے پلانز کو راز رکھیں۔ خوشی کا شور مچانے کے بجائے اسے خاموشی سے منائیں، کیونکہ خاموشی میں سکون ہے اور شور میں حسد۔
4-اپنی مدد آپ
کسی مسیحا یا حکومت کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے مسائل کا حل خود ڈھونڈیں۔ یہاں سسٹم تھوڑا سست ہے، اس لیے جو شخص اپنی ذمہ داری خود اٹھا لیتا ہے اور متبادل انتظام (جیسے جنریٹر، سولر، پرائیویٹ میڈیکل) کر لیتا ہے، وہ ڈپریشن سے بچ جاتا ہے۔
5-زبان کی مٹھاس
پاکستان میں لہجے کی سختی کام بگاڑ دیتی ہے اور زبان کی مٹھاس پہاڑ جیسا مسئلہ حل کروا دیتی ہے۔ ”بھائی جان“ اور ”محترم“ کہہ کر بات کرنے سے آپ کا کام جلدی ہو جاتا ہے۔ یہاں غصے کی بجائے عاجزی زیادہ طاقتور ہتھیار ہے۔
6-انگریزی بطور ہنر
انگریزی سے مرعوب ہونے کی بجائے اسے ایک ”ٹول“ یا اوزار سمجھ کر سیکھ لیں۔ یہ بین الاقوامی زبان ہے اور ترقی کی چابی ہے۔ اگر آپ کو اچھی انگریزی آتی ہے تو آپ کی بات زیادہ وزن دار سمجھی جاتی ہے، اسے اپنی پروفیشنل لائف کا حصہ بنائیں۔
7-صحت سب سے پہلے
سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال کے پیشِ نظر دانشمندی اسی میں ہے کہ بیماری کا انتظار نہ کیا جائے۔ اپنی خوراک اور ورزش پر دھیان دیں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت ہی نہ آئے۔ یہاں پرہیز علاج سے واقعی بہت بہتر ہے۔
8-بحث سے گریز
سڑک پر یا سوشل میڈیا پر بحث مباحثہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا سوائے ذہنی دباؤ کے۔ یہاں ہر شخص اپنی رائے میں حق بجانب ہے۔ مسکرا کر گزر جانا یا ”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں“ کہہ کر بات ختم کر دینا ذہنی سکون کی ضمانت ہے۔
9-مالی منصوبہ بندی
مہنگائی ایک حقیقت ہے، اس پر کڑھنے کی بجائے اپنی آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں۔ بچت کو کیش کی صورت میں رکھنے کے بجائے کسی ایسی چیز (سونا/پلاٹ) میں رکھیں جس کی قیمت وقت کے ساتھ بڑھے۔ یہ معاشی سمجھداری ہے۔
10-امید لیکن تیاری کے ساتھ
اچھے کی امید رکھیں لیکن برے حالات کے لیے تیار رہیں۔ اپنے پاس ہمیشہ ایک ”پلان بی“ رکھیں۔ چاہے وہ آمدنی کا دوسرا ذریعہ ہو یا ایمرجنسی فنڈ، یہ آپ کو راتوں کو پرسکون نیند دے گا۔
11-رشتہ داروں سے فاصلہ اور محبت
رشتہ داروں سے محبت ضرور کریں لیکن اپنے مالی اور نجی معاملات میں ایک حد (Boundary) قائم رکھیں۔ دوریوں میں عزت برقرار رہتی ہے۔ میل جول اتنا رکھیں جتنا دونوں طرف سے خوش اسلوبی سے نبھایا جا سکے۔
12-قانون اور احتیاط
قانون کو توڑنے کی بجائے اس کے احترام کو اپنی طاقت بنائیں۔ ہیلمٹ پہننا، لائسنس ساتھ رکھنا اور ٹیکس دینا آپ کو پولیس یا اداروں کے خوف سے آزاد کر دیتا ہے۔ قانون پر عمل کرنا دراصل خود کو محفوظ کرنا ہے۔
13-ہنر کی قدر
صرف ڈگری پر انحصار کرنے کی بجائے کوئی ایسا ہنر سیکھیں جس کی مارکیٹ میں مانگ ہو۔ ڈگری آپ کو انٹرویو تک لے جائے گی، لیکن آپ کا ہنر (Skill) آپ کو کرسی پر بٹھائے گا اور ترقی دے گا۔
14-وقت کی قدر
اگرچہ یہاں وقت کی پابندی کم ہوتی ہے، لیکن اگر آپ وقت کے پابند بن جائیں تو آپ دوسروں سے ممتاز (Stand out) ہو جائیں گے۔ جو شخص دوسروں کے وقت کی عزت کرتا ہے، لوگ اس پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔
15-شکر گزاری
اتنے مسائل کے باوجود پاکستان میں جو نعمتیں (خاندان، کھانا، آزادی) میسر ہیں، ان پر شکر ادا کریں۔ شکوہ کرنے سے نعمتیں کم لگتی ہیں، شکر کرنے سے ان میں برکت اور اضافہ ہوتا ہے۔ مثبت رویہ ہی سب سے بڑی دولت ہے۔
محرک کا مشورہ
پاکستان گلاب کے پھول کی طرح ہے، اس میں کانٹے (مسائل) ضرور ہیں لیکن اس کی خوشبو (اپنائیت اور مواقع) بھی لاجواب ہے۔ کانٹوں سے دامن بچائیں اور خوشبو سے لطف اٹھائیں۔ یہاں جینا مشکل نہیں، بس تھوڑا ”اسمارٹ“ ہونا پڑتا ہے۔
منقول
پاکستانی عوام کو بالکل ان چیزوں کے بارے میں پتہ نہیں ہے
اس کو زیادہ سے زیادہ ریپوسٹ پوسٹ کریں تاکہ زیادہ لوگوں تک پہنچے اور اس ویڈیو سے استفادہ حاصل کریں
ری پوسٹ کرنے کے ٹائم کنجوسی مت کیا کرو
آپ نے نوٹ کیا ہوگا…
جیسے ہی شدید سردی کے دو مہینے آتے ہیں
فیس بُک پر ایک ہی طرح کی خبریں قطار باندھ لیتی ہیں:
“والد صاحب کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا”
“والدہ محترمہ ہم سے بچھڑ گئیں”
“ساس، سسر اس دنیا سے رخصت ہو گئے”
یہ محض اتفاق نہیں۔
آپ کو خاموشی سے خبردار کیا جا رہا ہے
کہ ان بزرگوں میں سے اکثریت سردی کی نذر ہو جاتی ہے۔
💭
والدین کبھی اولاد سے کچھ نہیں مانگتے۔
ضرورت انتہا پر بھی ہو تو بھی نہیں مانگتے۔
یہ ان کی فطرت میں ہی نہیں ہوتا۔
سوچئے…
ساری زندگی مسجد و مدرسے کے لیے چندہ مانگنے والا مولوی بھی
بڑھاپے میں اپنی اولاد سے ایک کمبل مانگنے کی ہمت نہیں کر پاتا۔
💭
اس لیے سوال مت کیجیے۔
کیونکہ آپ پوچھیں گے تو جواب ہمیشہ یہی ملے گا:
“نہیں، مجھے کچھ نہیں چاہیے۔”
اور المیہ یہ ہے
کہ ہم اس “نہیں” کو قبول کر لیتے ہیں 😐
💭
خود احساس کیجیے۔
خود ذمہ داری اٹھائیے۔
ان کے لیے
گرم رضائیاں لائیے،
گرم کپڑے، کوٹ،
موٹے موزے، مناسب جوتے،
اور گرم، طاقت بخش خوراک مہیا کیجیے۔
یہ بات ذہن میں بٹھا لیجیے:
ان کی رضائی آپ کی رضائی سے ڈبل ہونی چاہیے،
ان کے کپڑے آپ کے کپڑوں سے زیادہ گرم ہونے چاہئیں۔
کیونکہ بڑھاپے میں سردی زیادہ لگتی ہے۔
اور قوتِ مدافعت
باقی قوتوں کی طرح کمزور ہو چکی ہوتی ہے۔
💭
سردیوں میں بزرگوں کی اموات میں جو غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے
وہ اکثر
اسی نالائق اولاد کی وجہ سے ہوتا ہے
جو ان باتوں کا شعور ہی نہیں رکھتی۔
یاد رکھیے…
جس طرح آپ کے بچپن میں
والدین خود دیکھتے تھے
کہ آپ کے گرم کپڑے پورے ہیں یا نہیں،
اب وہی رول آپ نے پلے کرنا ہے۔
پوچھنا نہیں ہے۔
خود دیکھنا ہے۔
خود انتظام کرنا ہے۔
💭
یہ صرف ایک پوسٹ نہیں،
یہ ایک امانت ہے،
ایک ذمہ داری ہے
جو اللّٰه نے آپ کے کندھوں پر رکھی ہے۔
خود بھی عمل کیجیے
اور دوسروں تک بھی یہ بات پہنچائیے۔
امید ہے آپ سمجھیں گے…
اور عمل کریں گے
(ان شاء اللّٰه)
نیو یارک سٹی کے نئے میئر زہران ممدانی نے ایک تاریخی موقع پر اپنی حلف برداری کی تقریب میں معنی خیز بات شیئر کی۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے ایک پاکستانی عورت، ثمینہ، کی بات سنائی، جنہوں نے اردو میں کہا:
لوگوں کے دل بدل گئے ہیں
2008 کے الیکشن میں صدر اوبامہ کے حریف جان میک کین سے ووٹر نے کہا کہ مجھے اوبامہ کے عرب ہونے سے خوف آتا ہے تو انہوں نے کہا اوبامہ عرب نہیں امریکی ہیں اور اچھے انسان ہیں ۔ بس اُن کی اور میری رائے مختلف ہے۔ اس رویہ کاموازنہ ”چور، ڈاکو، غدار “ والے بیانیہ سے کیجئے۔ فرق واضح ہے۔
کچھ لوگ پہاڑ جتنی نیکی کرتے ہیں اور کنکر برابر اجر نہیں کما پاتے ،
اور کچھ لوگ کنکر برابر نیکی کرتے ہیں اور پہاڑ جتنا اجر کما لیتے ہیں۔
نیتوں کا فرق اجر بدل دیتا ہے۔
"ورق الشام" ایک کاغذ ہے
جو ملک شام جہاں حشر کا میدان سجے گا
اور
بیروت میں بھی عام الاستعمال ہے۔
اسکا استعمال حشیش یعنی چرس کو سگریٹ کے تمباکو میں ملا کر
اس ورق میں لپیٹ کر نشے کا معیاری دھواں حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں ایسی عبارت کوئی دیکھے
تو اسے مقدس نقش سمجھ لے۔
سوشل میڈیا صارفین کیلئے ایک احتیاط جو انکی زندگی اجیرن ہونے سے بچا سکتی ہے۔ یقین جانئیے ! یہ وہ حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہی ہو گا
Secure yourself secure Pakistan 🇵🇰
پاکستان میں ہر طرف مایُوسی نظر آرہی ہے۔ مُجھے بھی مایُوسی نظر آتی ہے۔ مگر جو نظر آۓ اور اُس پر یقین کرلیا جاۓ تو پھر اللہ پر یقین کم نہیں بلکہ ختم ہوجاتا ہے۔
اللہ نے مایُوسی کو گُناہ نہیں بلکہ کُفر قرار دیا ہے۔ کُفر کا مطلب ہے کہ اللہ کی ذات سے یقین کے مُنکر ہوجانا۔ مطلب اللہ ہے ہی نہیں کیونکہ اگر ہوتا تو ہماری اُمیّد ہوتی کہ وہ سب ٹھیک کریگا۔
اسی لئیے چاہے جتنی بھی مایُوسی نظر آۓ آپ کُفر کے مُرتکب نہ ہوں۔
پاکستان ہمارا ہے۔ ہماری جان ہے۔ ہماری سانسیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ یہ سب ٹھیک ہوگا۔ کیسے ہوگا میرے پاس اس کا فوراً جواب نہیں مگر میرے پاس یہ جواب ہے کہ اللہ سے میں مایُوس نہیں اور وہ کیسے ٹھیک کریگا وہ خُود جانتا ہے۔ میری اُمیّد اُس سے ہے۔ اس دُنیا سے نہیں۔
سب ٹھیک ہوگا۔ یقیناً ہوگا۔ ضرور ہوگا۔
پاکستان زندہ باد۔