سورۃ الفلق میں چا�� چیزوں سے اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے، اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں۔
جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے، مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورۃ الفلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
ا�� غور کریں سورہ الفلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی، مگر اس کے آغاز میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی صرف ایک صفت کا وسیلہ پکڑا گیا۔
اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
"میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔"
ان چار چیزوں سے...
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں
اب سورۃ الناس کو دیکھیں۔ اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی، مگر آغاز میں اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا:
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ
"میں پناہ مانگتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی، تمام انسانوں کے بادشاہ کی، تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی۔"
صرف ایک چیز سے اور وہ چیز ہے خنّاس کا وسوسہ۔
اے تمام انسانوں کے رب! اے تمام انسانوں کے شہنشاہ! اے تمام انسانوں کے معبود برحق! مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے۔
یہ خنّاس، یعنی چھپا ہوا دشمن، انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان۔
خنّاس اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔ اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے۔ چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو نظر ہی نہ آئے، یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے۔
بڑا خطرناک معاملہ ہے، بہت ہی خطرناک۔ دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے!
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی آتا ہے، ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر اُن میں سے کسی ایک کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے اور محبت فنا ہوجاتی ہے۔ دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ��یں۔
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چغل خور آتا ہے، باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وایسا وسوسہ ڈال جاتا ہے کہ آپ کی محبت نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے، اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے۔
اسی طرح شیاطین جو جنات ہیں، نظر نہیں آتے۔ آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے اور اس بدگمانی کے طوفان میں آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین!۔۔۔۔
🌎
منتخب
یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم
جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے
میر تقی میر
حاشر ارشاد نے درست کہا تھا: " غزل یا تو مہدی حسن کی اقلیم ہے، امانت علی خان کی سلطنت ہے یا نور جہاں کی جاگیر ہے۔ باقی سب مایا ہے۔"
ڈاکٹر معیدپیرزادہ صاحب @MoeedNj یہ ویلاگ دیکھیے۔ نئی نسل سے سیکھیں۔ انہيں دھتکاریں مت۔ وسیع المَشرَب بنیں۔ قلب و ذہن کے دریچوں کو تازہ خیالات کے لئے کھولیں۔
Debunking selective activism by @enigmaakh
بنوں۔ پولیس چوکی فتح خیل پر حملہ
بنوں۔ پولیس چوکی فتح خیل کے ساتھ زور دار دھماکہ
بنوں۔ زور دار دھماکے سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے گیٹس اور کھڑکیاں بھی ہل گئے
بنوں۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری
بنوں۔ دھماکے میں زخمیوں اور ہلاکتوں کا حدشہ
#پبلک_آگاہی_میسیج
ڈاکٹر بجاج نئی دہلی بھارت میں پیٹراس ہسپتال کے ڈائریکٹر ہیں
وہ اوپن ہارٹ اسپیشلسٹ سرجن ہیں
انہوں نے مشورہ دیاھے
اگر کوئی روزانہ صرف سات منٹ
کیلئے یہ ایکسرسائز کر لیگا
وقت کی قید نہیں
چاہے صبح دوپہر یا شام کر سکتےہیں
صحت میں حیرت انگیز مثبت فرق حاصل کرلیگا
👇1/3
@irumrae Madam isko attan kehta ha dance nahi yeh agar molana Tariq Jameel or Kisi mufti ko be bolo k samna ma namaz parh ra tha or wo attan kr ra tha TU iska gunna ha wo bola ga nahi dance nahi ha attan