یا اللہ پاک ہم سب کے تمام چھوٹے بڑے گناہوں کو معاف فرما، ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما، ہمیں شیطان کے شر سے محفوظ فرما، ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور دنیا و آخرت میں کامیاب فرما۔ آمین۔
ایک لمبا سا سانس لیں… 🫁
پھر چند لمحوں کے لیے رک کر اپنے رب کا شکر ادا کریں۔
کیونکہ اسی وقت دنیا کے مختلف ہسپتالوں میں لاکھوں انسان ایسے ہیں جو ایک ایک سانس کے لیے تڑپ رہے ہیں، اپنا پورا زور لگا رہے ہیں… مگر ایک آزاد سانس لینے کی طاقت نہیں رکھتے۔
ہم جن نعمتوں کو روزمرہ کا معمول سمجھ کر بھول جاتے ہیں،
کسی کے لیے وہی سب سے بڑی خواہش بن چکی ہوتی ہیں
تو آج ایک گہری سانس لیجیے…
اور دل سے کہیے:
الحمدللہ رب العالمین۔
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ 🕋
"پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟"
سورۃ الرحمٰن، 55:13
@MariaBalochPK اور اب انکی ہی زیر نگرانی میرپور میں ایک ہسپتال (کورٹ ہیلتھ کئیر سٹی پراجیکٹ) بھی زیر تعمیر ہے، جو کہ ایک سستا اور غریبوں کے لیے مفت اسپتال ہوگا۔
@s0nhri_sn0w چوہدری اختر صاحب کے زیر نگرانی کورٹ کے دو کمپلیکس ایک میرپور اور دوسرا صوابی میں ہیں اور اب چوہدری اختر صاحب میرپور میں ہی ایک سستا اور غریبوں کے لیے مفت اسپتال(کورٹ ہیلتھ کئیر سٹی پراجیکٹ) بھی بنوا رہے ہیں، اس میں عطیات بھی دیے جا سکتے ہیں۔۔۔۔
@ctprwp License tu banwa liye par deliver kab hongay??? Complains kar kar b thak gayr hain....Courier Chgs b pay kiye howy hain 5 months hony ko hai par abi tak license nahi aya....
Still pending in printing queue....
غزہ کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جبکہ اسرائیل طبی مراکز پر حملے جاری رکھتے ہوئے طبی سامان اور دیگر ضروری امدادی اشیا کی ترسیل میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللّٰہ تعالیٰ ہماری زندگیوں کو اپنی رحمت، برکت اور آسانیوں سے بھر دے، اور ہر قدم پر اپنی رضا نصیب فرمائے۔
ہمارے دلوں کو سکون، ایمان کو مضبوطی اور انجام کو بہترین بنا دے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین
یہ ہے دنیا کی ذلیل دہشت گرد درندہ صہیونی اسرائیلی فوج
جس نے آج نہتے معصوم مظلوم غزہ کے بچے کو
اس کے خیمے میں گولی مار کر شہید کردیا
آخر کب تک غزہ کی مائیں اپنے بچوں کی لاشیں اٹھائیں گی؟
کل ایک Patient کی medicine لکھتے ہوئے دل عجیب بوجھل ہو گیا۔
کچھ لوگوں کی زندگی کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ آج کون سا ڈریس پہنیں، ٹور کے لیئے کہاں جائیں، کون سا موبائل خریدیں، یا رات کا کھانا کس ریسٹورنٹ میں کھائیں۔
اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہر مہینے یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ والدہ کی میڈیسن خریدیں یا بچوں کے لیے راشن لائیں۔
یہ فیصلے روز دیکھتا ہوں… اور یقین کریں، یہ کسی بھی انسان کا دل توڑ دینے کے لیے کافی ہیں۔
اگر اللہ نے آپ کو صحت، رزق اور آسانیاں دی ہیں تو ہر دن اس کا شکر ادا کریں۔
اور اگر آپ کے آس پاس کوئی ایسا شخص ہے جس کی مشکل آپ تھوڑی سی بھی کم کر سکتے ہیں، تو ضرور کیجیے۔
کبھی کبھی آپ کی معمولی سی مدد، کسی کے لیے زندگی اور امید کا سبب بن جاتی ہے۔
اگر آپ کے بچوں کو روزانہ برگر، پیزا، کولڈ ڈرنکس، چپس اور موبائل فون پسند ہیں، اور آپ کی طرف سے بھی ان چیزوں پر کوئی خاص پابندی نہیں، تو بہت زیادہ امکان ہے کہ کل انہیں اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ دوائیوں، ڈاکٹروں اور ٹیسٹوں کے ساتھ گزارنا پڑے۔
یہ جملہ شاید کافی سخت محسوس ہو، لیکن حقیقت اس سے بھی زیادہ سخت ہے۔
ہمارے معاشرے میں شوگر اور بلڈ پریشر اس تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ اب یہ صرف بزرگوں کی بیماریاں نہیں رہیں۔ جو بیماریاں کبھی پچاس اور ساٹھ سال کی عمر میں سامنے آتی تھیں، وہ آج تیس اور چالیس سال کے لوگوں میں عام ہوتی جا رہی ہیں۔
اور سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہم اپنی اگلی نسل کو بھی اسی راستے پر دھکیل رہے ہیں۔
ہم اپنے بچوں کو بہترین سکولوں میں داخل کرواتے ہیں، مہنگے کپڑے خرید کر دیتے ہیں، اچھا موبائل اور بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں، لیکن اکثر ان کی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
آج کا بچہ پہلے سے زیادہ آرام میں ہے، لیکن پہلے سے کم صحت مند ہے۔
پہلے بچے سکول سے واپس آ کر گلیوں میں دوڑتے تھے، سائیکل چلاتے تھے، کرکٹ اور فٹ بال کھیلتے تھے اور گھنٹوں پسینہ بہاتے تھے۔
آج صورتحال یہ ہے کہ بچے کھیل کے میدانوں سے زیادہ موبائل سکرینوں پر وقت گزار رہے ہیں۔
چند سو قدم کے فاصلے کے لیے موٹر سائیکل یا گاڑی استعمال کی جاتی ہے۔
لفٹ موجود ہو تو سیڑھیاں چڑھنا اپنی توہین سمجھا جاتا ہے۔
گھر سے باہر نکلنے کے بجائے موبائل، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ ہی تفریح کا ذریعہ بن گئے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ موٹاپا، شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں ہماری زندگیوں میں خاموشی سے جگہ بنا رہی ہیں۔
یاد رکھئے!
شوگر اور بلڈ پریشر ایک دن میں پیدا نہیں ہوتے۔
یہ روزانہ کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کا مجموعہ ہوتے ہیں۔
ہر اضافی کولڈ ڈرنک، ہر فاسٹ فوڈ میل، ہر گھنٹہ جو سکرین کے سامنے گزرتا ہے، اور ہر وہ دن جس میں جسمانی سرگرمی شامل نہیں ہوتی...
یہ سب مل کر مستقبل کی بیماریوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔
والدین کے لیے ایک سوال ہے:
آپ اپنے بچوں کے لیے بینک بیلنس چھوڑنا چاہتے ہیں یا صحت مند جسم؟
کیونکہ اگر صحت نہ ہو تو باقی تمام کامیابیاں اپنی اہمیت کھو دیتی ہیں۔
آج ہی چند فیصلے کیجئے:
✔ بچوں کے سکرین ٹائم کی حد مقرر کریں۔
✔ روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ جسمانی سرگرمی کو لازمی بنائیں۔
✔ جنک فوڈ کو معمول نہیں بلکہ کبھی کبھار کی چیز بنائیں۔
✔ قریبی فاصلے پیدل طے کرنے کی عادت ڈالیں۔
✔ لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال بڑھائیں۔
✔ پورے خاندان کے لیے واک یا ورزش کا وقت مقرر کریں۔
اور سب سے اہم بات...
بچے ہماری نصیحتوں سے کم اور ہماری عادتوں سے زیادہ سیکھتے ہیں۔
اگر والدین خود ورزش نہیں کرتے، خود ہر وقت موبائل استعمال کرتے ہیں، خود پیدل چلنے سے گریز کرتے ہیں، تو بچوں سے مختلف نتائج کی توقع کرنا حقیقت پسندانہ نہیں۔
آج ہی اپنے گھر کا ماحول دیکھئے۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں، سوائے ان کی صحت بچانے کے؟ :::
یاد رکھیں اگر ہم اس سب کو صحیح کرنا چاہتے ہیں تو ہم اپنے پورے ماحول کو بدلنا ہوگا
اس تحریر کو صرف پڑھیں نہیں بلکہ اس پر یقینی طور پر ایکشن لیں تاکہ ہم اپنے ملک کو ایک صحت مند جنریشن دے کر جائیں
اللہ نگہبان
غزہ کے بچے آج عید کے دن اپنے والدین بہن بھائیوں رشتے داروں کو یاد کرکے رو رہے ہیں
ظالم صہیونی درندہ فوج نے غزہ میں کوئی بچہ ایسا نہ چھوڑا جس کا کوئی رشتے دار شہید نہ ہوا ہو