@Kaashif999 عرصے بعد ایکس پر چکر لگایا ہم تو پہلے ہی آپکے مداحوں میں سے تھے لیکن آپکے چرچہ عام( ایک محفل میں حالیہ دنوں پر گفتگو کے دوران کچھ ولاگرز کے ساتھ آپ کا نام بھی سننے کو ملا) ایک انوکھی خوشی ہوئی آگے بڑھتے رہیں اور ایسے ہی ہم عام عوام کے لیے بغیر کسی مفاد کے سچ کا پرچار کرتےرہیں😌
کچھ بڑا ہونے والا ہے، ایسا واقعہ جو بہت کچھ بدل کر رکھ دے گا۔
یہ کون کہہ رہا ہے؟
جمی ورک صاحب کی پوسٹ دیکھی۔ ان کے ایک آسٹریلوی دانشور دوست ہیں، جو یہودی تھے لیکن مسلمان ہو گئے۔ جمی ورک صاحب کہتے ہیں کہ ان کے یہ دانشور دوست، ہارون الرشید صاحب، اور معید پیرزادہ ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، کوئی ایسا واقعہ جو بہت کچھ تبدیل کر کے رکھ دے گا۔
میں نے یہ پوسٹ پڑھی، ایک قہقہہ لگایا، اور یہ پوسٹ لکھنے بیٹھ گیا۔ یہ ناچیز، یہی بات 22 نومبر کو لکھ کر قلم توڑ چکا۔ اس پوسٹ کو ساڑھے پانچ لاکھ دفعہ پڑھا گیا۔ اگر اپ اسے پڑھیں، تو کہانی بہت زیادہ آپ کو سمجھ آ جاتی ہے۔
ایک بار پھر عرض کر دوں، میں کوئی صحافی ہوں اور نہ ہی کوئی پروفیشنل تجزیہ کار۔ کہاں معید پیرزادہ، دیگر لوگ اور میں۔ میں تو اتفاقاً، لکھنا شروع ہو گیا، وہ بھی اس وقت جب عمران ریاض خان نے خود کو بھگوان جانتے ہوئے کہا تھا کہ جو عادل راجہ کو فنڈ کرے گا، اس سے لڑائی ہوگی۔ تو میں نے کہا، کر لیتے ہیں لڑائی۔ ان کو ان کے اپنے الفاظ سے جھوٹا ثابت کیا۔ یوں ہم لکھنا شروع ہو گئے۔
بات کرنے کا مزا تب ہے، جب وقت سے پہلے کی جائے، ٹھوک بجا کر کی جائے۔ عادل راجہ کے حق میں جو لکھا سو لکھا، لیکن نوٹیفکیشن پر اس وقت بات شروع کی، جب بڑے سے بڑا صحافی کہتا تھا کہ شریف خاندان کی مجال نہیں کہ نوٹیفکیشن لٹکا سکے۔ 29 نومبر تک نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔ شریف خاندان نے نوٹیفکیشن لٹکا کر دکھایا، اور کسی صحافی کو اتنی توفیق نہیں ہوئی یہ ماننے کی کہ کاشف کی بات میں کچھ دم تو تھا۔
البتہ ایک بات ہے، اگر پاکستان والی نے ایسا تجزیہ کیا ہوتا بائیس نومبر کو، تو معید پیر زادہ ہر وی لاگ میں، ہاتھ گھما گھما کر، بتا بتا کر آپ کو تھکا دیتے، تعریفوں کے وہ پل باندھتے کہ آپ سب پاکستان والی کے مرید ہو جاتے 😊
ان دنوں ایک وجہ یہ بھی بتائی تھی کہ سعودی عرب خوش نہیں ہے، یہ بات اس وقت بھی کی جب میرے پیارے شاہ جی سعودی عرب کے دورے پر تھے، اج ساری دنیا یہ بات کر رہی ہے کہ سعودی عرب شاہ جی سے خوش نہیں۔
نوٹیفکیشن ہو گیا، اس کے دو چار دن کے بعد میں نے ایک پوسٹ لکھی تھی، کہ نوٹیفکیشن تو ہو گیا, طاقت کدھر گئی؟ عرض یہ کیا تھا کہ شاہ جی بہت کمزور ہو چکے ہیں۔ آج سب لوگ یہی بات کیے جا رہے ہیں۔
پھر 25 دسمبر کو ایک پوسٹ کی، کہ کیا شاہ جی 2030 تک حکومت کر پائیں گے؟ اج 29 دسمبر ہے۔ ہر طرف لوگ یہی بات کر رہے ہیں کہ معاملہ گڑبڑ ہو چکا۔ کل شہباز گل کے وی لاگ کے تھمب نیل کے اوپر بھی لکھا ہوا تھا : کیا نظام دین کے دن پورے؟ تبدیلی؟
میں یہ پوسٹ کیوں لکھ رہا ہوں ؟؟
ایک وجہ تو یہ ہے کہ میرا کسی قسم کی "انجمن ستائش باہمی" سے تعلق ہے نہیں، تو بڑے اکاؤنٹس میں سے کوئی کبھی یہ نہیں کہے گا کہ یہ بات کاشف نے پہلے کی تھی، اور ان حقائق کی بنیاد پر۔ بلکہ کئی دفعہ دیکھا، کہ میری بات جب کوئی اور کرتا ہے، تو پھر اس کی بلے بلے کی جاتی ہے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ شکریہ اپ کا ادا کرنا ہے۔ جب کوئی عوام کی بات کرتا ہے، تو لوگ خود ہی اس کی اواز بن جاتے ہیں، اور بات کو پھیلا دیتے ہیں، میں نے خود دیکھا کہ اگر کسی نے میری بات کاپی کی ہوئی تھی، تو لوگ اس کو کہہ رہے تھے کہ یہ کاشف نے لکھا ہوا ہے۔ لہذا سمجھ یہ ائی کہ سچ بات کرنا بہتر، عوام سے جڑے رہنا بہتر، اپ لوگوں کی وجہ سے، میری جو بات اہم ہوتی ہے وہ کم از کم اتنی ضرور پھیل جاتی ہے کہ ذمہ دار لوگوں کی نظروں سے گزر جائے اور اپنے اثرات چھوڑ جائے۔ اور کئی بار اس کا اثر ہوا بھی۔ لہذا، تھینک یو، آل آف یو، ان کا بھی شکریہ جو کمنٹ، لائک اور ری پوسٹ کرتے ہیں، اور ان کا بھی جو غور سے پڑھ کر گزر جاتے ہیں۔
اب یہاں پر ایک چھوٹا سا سوال بھی ہے، میں چاہوں گا کہ آپ اس پر کچھ سوچیں۔
جیسا کہ عرض کیا کہ میں کوئی صحافی نہیں، آپ کی طرح بالکل ایک عام سا بندہ ہوں۔ پاکستان سے بہت دور ہوں، جاب کے دوران جب کچھ وقت ملتا ہے تو ایکس پر آ جاتا ہوں، اگر کچھ چیزیں مجھے نظر آ رہی ہوتی ہیں، تو میرے لیے یہ ماننا مشکل ہے کہ صحافیوں کو یہ باتیں نظر نہیں آتیں۔ لیکن اگر انہیں نظر اتی ہیں، تو وہ اس پر بات کیوں نہیں کرتے؟ اگر کوئی نشاندہی کر دے، تو اس پر غور کیوں نہیں کرتے؟ ذرا یاد کریں کہ کون کون کہہ رہا تھا کہ عمران ذہنی اذیت میں تھا اور لوگوں کو نوٹیفیکیشن کی پڑی تھی۔ اور پھر ڈی جے بابو کی پریس کانفرنس کے بعد یہی لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ نوٹیفیکیشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے؟
اور میں تو صرف یہ کہہ رہا تھا کہ نوٹیفیکیشن پر گڑ بڑ ہے، کچھ فائدہ اٹھا لو عمران خان کی رہائی کے لیے۔ کچھ کرو، کچھ سوچو۔ کچھ سیاسی چال چلو۔ لیکن نہیں !
تھوڑی سی توجہ کیجیے گا اس سوال پر، آپ وہ باتیں سمجھ جائیں گے، جو میں کہنا چاہتا ہوں، لیکن کہہ نہیں پاؤں گا۔ عجیب سا گورکھ دھندا ہے باس😊
رہے نام اللہ کا 🙏
ایک دن تم یوں گُم ہو جاؤ گے… جیسے کبھی لفظوں میں لکھے ہی نہ تھے،
جیسے کسی دل نے تمہیں کبھی چاہا ہی نہ ہو۔
تم ایسے بُھلا دیے جاؤ گے
جیسے یادوں نے تم پر کبھی ٹھہَرنا ضروری ہی نہ سمجھا ہو۔
@ayeris_0
Another year on X,feels like a scrapbook of soft moments nd chapters I never want to forget.Grateful to those who have been the gentle constants show up with their quiet loyalty. Grateful for this space these memories and everything🦋
#MyXAnniversary@369_Sch @sarach47 @Aqrs_10_