اے رازّق اللہ
تیر احسان کہ تو نے رزق کی تقسیم کا حق اپنے پاس رکھا ، ورنہ کمزورں سے زندگی کا حق چھین لیا جاتا،
اے حیئی و قیوم
تیرا احسان کہ زندگی و موت کا اختیار تیرے قبضہء قدرت میں ھے ورنہ اپنے تئیں خدا سمجھنے والے جانے کب دوسروں کی شہ رگوں سے زندگی نچوڑ لیتے،
اور نسلِ انسانی کب کی معدوم ھو گئی ھوتی،
اے میرے مولا کریم
تیرا احسان کہ تو مالکِ یومِ الدین ھے،
جزا و سزا کا اختیار تیرے قبضہ قدرت میں ھے،
تو اعمال کوپرکھنے والا اور ان کی پوری پوری جزا دینے والا ھے،
تو ظاھر و باطن کو جانتا ھے تو وہ بھی جانتا ھے، جو بندے نہیں جانتے،
تکبر اور بڑائی صرف تجھے زیبا ھے،
صد شکر کہ جسے تو چاھتا ھے عزت دیتا ھے اور جسے تو چاھتا ھے ذلت دیتا ھے،
تجھے پانے کے لۓدنیوی عزتیں اورذلتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں
بدن خواہ آرے سے چیر دئیے جائیں لیکن تیری رضا مقدم ھے،
لاکھوں درود اور سلام اس عالی مرتبہ نبی حضر ت اقدس محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ جن کی معرفت تیرا چہرہ دنیا پر ظاھر ھوا