@NawaiKhugar جب سرِ شام اس نے زلفوں کو سنوارا ہو گا
ہاتھ میں کنگن آنکھ میں کاجل آوارہ ہو گا
اس کے جوڑے میں سجا وہ سفید گلاب
رات کو سوتے میں کسی نے تو اتارا ہو گا
عالمِ تنہائی میں شب بھر کروٹیں لے کر
کوئی تو ہو گا جسے اس نے پکارا ہو گا
#نوائےخوگر
@NawaiKhugar صاحب ہر دہلیز پر ہم قدم نہیں رکھتے
ہم بھی ، آنے جانے کے آداب رکھتے ہیں
وہ اپنے چہرے پہ سو آفتاب رکھتے ہیں
اسی لیے تو وہ رخ پر نقاب رکھتے ہیں
#نوائےخوگر
السلام علیکم . . محترم احباب
آج کا موضوع سخن ہے
#جادو#چہرہ#گلاب
کنول کنول ہے سراپا . . غزل غزل چہرہ
وہ ہو بہو کسی شاعر کے خواب جیسی ہے
التماس ہے کہ موضوع کے مطابقت سے اپنے پسندیدہ اشعار #نوائےخوگر کی زینت بنائیں. شکریہ
⭐️⭐️Musical Hits & Urdu Poetry⭐️⭐️
السلام علیکم ۔ ۔ محترم احباب
⭐️⭐️پروین شاکر صاحبہ آج کی منتخب شاعرہ ہیں ⭐️⭐️
بادباں کھلنے سے پہلے کا اشار�� دیکھنا
میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا
شاعری سے دلچسپی رکھنے والے احباب اور #نـوائےخـوگـر کے چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ پروین شاکر کا کلام یہاں شیئرکریں.
شکریہ
ڈوبتا صاف نظر آیا کنارہ کوئی دوست
پھر بھی کشتی سے نہیں ہم نے اتارا کوئی دوست
جب بھی نیکی کا کوئی کام کیا ہے ہم نے
دے دیا رب نے ہمیں آپ سے پیارا کوئی دوست
جیت پر خوش ہو تجھے اس سے غرض کیا مرے یار
تیری خوشیوں کے لئے جان سے ہارا کوئی دوست
کیسے جی پائیں گے اس شہر پریشاں میں جہاں
کوئی دشمن ہے ہمارا نہ ہمارا کوئی دوست
کچھ تو جینے کے لئے ہم کو بھی دے رب کریم
ساغر و مینا کسی غم کا سہارا کوئی دوست
روٹھ جائے مری آنکھوں سے بھلے بینائی
کاش روٹھے نہ وصیؔ آنکھ کا تارا کوئی دوست
وصی شاہ
#نوائےخوگر
#سحر_بیاں
@NawaiKhugar وہ میری کہانی کو غلط رنگ نہ دے دیں
افسانہ نگاروں سے مرا ذکر نہ کرنا
پھولوں کے نشیمن میں رہا ہوں میں سدا سے
دیکھو کبھی خاروں سے مرا ذکر نہ کرنا
#ہم_رات_اور_فسانے#نوائےخوگر#سحر_بیاں
یہ کون آ گئی دل ربا مہکی مہکی
فضا مہکی مہکی ہوا مہکی مہکی
وہ آنکھوں میں کاجل وہ بالوں میں گجرا
ہتھیلی پہ اس کے حنا مہکی مہکی
خدا جانے کس کس کی یہ جان لے گی
وہ قاتل ادا وہ قضا مہکی مہکی
سویرے سویرے مرے گھر پہ آئی
اے حسرتؔ وہ باد صبا مہکی مہکی
#نوائےخوگر
داستانوں میں ملے تھے داستاں رہ جائیں گے
عمر بوڑھی ہو تو ہو ہم نوجواں رہ جائیں گے
شام ہوتے ہی گھروں کو لوٹ جانا ہے ہمیں
ساحلوں پر صرف قدموں کے نشاں رہ جائیں گے
ہم کسی کے دل میں رہنا چاہتے تھے اس طرح
جس طرح اب گفتگو کے درمیاں رہ جائیں گے
فاضل جمیلی
#نوائےخوگر
@NawaiKhugar میں ترے لب پہ ہوں دیرینہ شکایت کی طرح
یاد رکھا ہے مجھے تو نے عداوت کی طرح
چاند نکلے تو مرا جسم مہک اٹھتا ہے
روح میں اٹھتی ہوئی تازہ محبت کی طرح
#نـوائےخـوگـر
السلام علیکم . . محترم احباب
⭐️⭐️وصی شاہ آج کے منتخب شاعر ہیں⭐️⭐️
سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
تری آنکھوں کو پڑھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
شاعری سے دلچسپی رکھنے والے احباب اور #نـوائےخـوگـر کے چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ وصی شاہ کا کلام یہاں شیئرکریں. شکریہ
بے تکلف دوستوں کو " آپ " کہنا پڑ گیا
اپنے ہی لہجے کا مجھ کو کرب سہنا پڑ گیا
جس طرف دریا رواں تھا اُس طرف کچھ
سانپ تھے
مجھ کو دریا کی مخالف سمت بہنا پڑ گیا
میں نہیں آیا، مرے اجداد آئے تھے یہاں
مر گئے وہ اور مجھے کوفہ میں رہنا پڑ گیا
#نوائےخوگر#سحر_بیاں
@NawaiKhugar اسیر دشت بلا کا نہ ماجرا کہنا
تمام پوچھنےوالوںکو بس دعا کہنا
یہ کہنا رات گزرتی ہے اب بھی آنکھوں میں
تمہاری یاد کا قائم ہے سلسلہ کہنا
یہ کہنا چاند اترتا ہے بام پر اب بھی
مگرنہیں وہ شب ماہ کا مزہ کہنا
یہ کہنا ہم نے طوفانوں میں ڈال دی کشتی
قصور اپنا ہے دریا کو کیا کہنا
#نوائےخوگر
السلام علیکم . . محترم احباب
آج کا موضوع سخن ہے
#دیکھنا#کہنا#سننا
تمہارے عشق کی باتیں تمہارا دیکھنا ہم کو
ہمیں شاداب رکھتا ہے . . ہنسانا بھی ستانا بھی
التماس ہے کہ موضوع کے مطابقت سے اپنے پسندیدہ اشعار #نوائےخوگر کی زینت بنائیں. شکریہ
@NawaiKhugar خُمارِ غم ہے مہکتی فضا میں جیتے ہیں
تیرے خیال کی آب و ہوا میں جیتے ہیں
فراقِ یار میں سانسوں کو روکے رکھتے ہیں
ہر ایک لمحہ گذرتی قضا میں جیتے ہیں
تمہاری باتوں میں کوئی مسیحا بستا ہے
حسین لبوں سے برستی شفا میں جیتے ہیں
السلام علیکم . . محترم احباب
آج کا موضوع سخن ہے
#خمار#جادو#آنکھیں
کسی سے اتنی محبت بھی یار ٹھیک نہیں
اس ایک شخص کا . . . اتنا خمار ٹھیک نہیں
التماس ہے کہ موضوع کے مطابقت سے اپنے پسندیدہ اشعار #نوائےخوگر کی زینت بنائیں. شکریہ