@HBLPak@CMShehbaz Does this mean I have to wait two full days just to find out why my account was blocked?
In the era of AI, we are moving back to 1950s to know why my account is blocked and what to do next? Why there was no notification provided before blocking or after blocking?
@HBLPak@CMShehbaz
What a strange support of HBL! Firstly I have to wait 20 minutes on call for the support. If you can't manage the services, either close these or provide alternatives so that we can save our time.
@HBLPak@CMShehbaz Secondly, there was no explanation or solution when I found my account blocked without any prior notice. I was simply told to visit the branch.
Today is Saturday so the bank is closed. Tomorrow is Sunday so it will be closed again.
@mbilalghauri@EngrAurelius@javerias میں خود بھی نوجوان ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ نئے لوگوں کو آگے آنے کے مواقع ملنے چاہئیں�� مگر یہاں معاملہ جبری ریٹائرمنٹ کا ہے۔
غوری صاحب،م میں آپ کو ہمیشہ نہایت قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتا آیا ہوں، لیکن یہ تبصرہ آپ کے شایانِ شان نہیں تھا۔
کوزہ گر پھر اسی مٹی میں ملاتا ہے مجھے
دیکھیے اب کے وہ کیا چیز بناتا ہے مجھے
میں تو اس دشت میں خود آیا تھا کرنے کو شکار
کون یہ زین سے باندھے لیے جاتا ہے مجھے
عرفان صدیقی
#اردو_زبان
خدا کرے کہ مری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
خدا کرے کہ نہ خم ہو سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویشِ ماہ و سال نہ ہو
احمد ندیم قاسمی
#اردو_زبان
سبھی موسم ہیں دسترس میں تری
تو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے
لوٹنا کب ہے تو نے پر تجھ کو
عادتاً ہی پکارتے رہیں گے
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہے
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
تہذیب حافی
#قومی_زبان
یوں تو کبھی منہ پھیر کے دیکھو بھی نہیں ہو
جب وقت پڑے ہے تو مدارات کرو ہو
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
کلیم عاجز
#قومی_زبان
اس کی امید ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپ
عمر گزار دیجیے عمر گزار دی گئی
ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی بات نہیں سنی گئی
بعد بھی تیرے جان جاں دل میں رہا عجب سماں
یاد رہی تری یہاں پھر تری یاد بھی گئی
جون ایلیا
#قومی_زبان
وہ کسی کی جھیل آنکھیں وہ مری جنوں مزاجی
کبھی ڈوبنا ابھر کر کبھی ڈوب کر ابھرنا
ترے منچلوں کا جگ میں یہ عجب چلن رہا ہے
نہ کسی کی بات سننا، نہ کسی سے بات کرنا
وہ تری گلی کے تیور ، وہ نظر نظر پہ پہرے
وہ مرا کسی بہانے تجھے دیکھتے گزرنا
پیر نصیرالدین شاہ نصیر
#قومی_زبان
@FSWarraich I don���t think Iran will meet its people's expectations. Why hasn’t it acquired Su-57 jets or upgraded S-300s to S-400/S-500 from Russia, even while supplying kamikaze drones? Iran knows its enemies are well-equipped—so why this carelessness?
اک پل می�� اک صدی کا مزا ہم سے پوچھئے
دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھئے
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انھیں مدتوں میں ہم
قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
خمار بارہ بنکوی
یہ کس نے شاخِ گل لا کر قریبِ آشیاں رکھ دی
کہ میں نے ذوقِ گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی
سنا تھا قصّہ خواں کوئی نیا قصّہ سنائے گا
ہمارے منھ پہ ظالم نے ہماری داستاں رکھ دی
سیماب اکبرآبادی
#قومی_زبان