اگر یہ کٹا ہوا پاؤں باجوڑ کے کسی نوجوان کا نہیں بلکہ کسی اور " صوبہ " میں کسی پالتو یا غیر پالتو جانور کا ہوتا تو شاید اب تک پوری ریاست حرکت میں آ چکی ہوتی
مگر خیر کوئی نہیں یہ تو پختون ہے قبائلی ہے اس لیے خاموشی بھی معمول ہے اور بے حسی بھی معمول ہے😢
گزشتہ رات اس قدر یخ بستہ تھی جیسے جولائی نہیں بلکہ دسمبر کی رات ہو ایک طرف لوگ اس سے خوش ہیں مگر یہ نیک شگون نہیں کیونکہ موسم کا یکایک بے وفا یار کی طرح بدل جاناروٹھی ہوئی زمین کی ایک خطرناک وارننگ ہے تفصیل کل کے کالم میں ان
شاء اللہ
رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی
عید کےان ایام میں باجوہ صاحب کی وہ اولاد جو سوشل میڈیا پرکافی متحرک ہوا کرتی تھی جن کا نعرہ مستانہ تھا"جانور کی کھال شوکت خانم کے لیے جبکہ ہڈیاں پاک فوج پر بھونکنے کے لیے عطیہ کی جائیں" مجھے استفسار یہ کرنا تھا کہ کیا وہ نسل اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے یا پھر "ابتر"ہو چکی ہے؟
ہمارے ہاں ایک غلط رسم اور ریت یہ بھی چلی ہے کہ آدمی کے انتقال اور رحلت پر تعزیتی شذرہ پر شذرہ لکھ کر اُسے علم وعمل کا آفتاب وماہتاب بنادیتے ہے کاش! زندگی میں ہم آدمی کے باکمال ہونے کا تعارف کرادیتے تاکہ لوگ استفادہ کرتے_
رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی
اس وقت عالم دنیا کے اُفق پر پاکستان کا نام چمکنے پر بعض لوگوں نے لکھا ہے"سوائے ابلیس کے سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں" مجھے اس جملہ سے اختلاف اور اس پر احتجاج ہے کیونکہ شیطان بُرا ضرور ہے مگر اتنا بھی نہیں لہذا جو پریشان اور خفگی کے عالٙم میں ہے اُن کا نام ڈائریکٹ لیا جائے_
قلب وروح کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی پُرخلوص دعاء ہے کہ پروردگار ماہ مقدس کے بابرکت لمحات میں آپ کو ہر اُس نعمت سے سرفراز فرمائے جس میں آپ کے لیے برکت ، عزت و وقار ،راحت وسکون ،صحت وتندرستی ،ترقی وخوشحالی اور دنیا وآخرت کی بھلائی ہو_
آمین
رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی
جنگ محض تباہی ہے خسران ہے خواہش اور دعاء امن کی ہے پھر تو افغانستان کیساتھ تو بالکل بھی نہیں پر اگر جنگ ناگزیر ہے تو پھر سب سے پہلے وطن عزیز پاکستان🇵🇰
"نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌؕ"
رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی
"فبما رحمة من الله لنت لهم ولو كنت فظا غليظ القلب لانفضوا من حولك"(القرآن)
(اے نبی!) یہ اللہ کی رحمت ہی تو ہے کہ آپ ان کے لیے نرم دل ہیں اور اگر آپ تندخو اور سخت دل ہوتے تو یہ لوگ آپ کے گرد سے دور
بھاگ جاتے
رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی
مورخ لکھے گا جب باجوڑ میں معصوم بچوں کی لاشیں پڑی تھیں کئی خاندانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا تھا وہاں صوبہ میں اقتدار پارٹی پی ٹی آئی قریب ضلع پشاور میں طبلے کی تھاپ پر رقص کر رہی تھیں کہاں گئی تمیز؟ اخلاقیات؟ سیاسی رویے؟
رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی
باجوڑ میں مزید تین پھول جیسے بچوں کے جسم توپ کے گولے سے چکناچور کر دیے گئے اے ظالمو! کونسا مذہب یا قانون تمھیں بےگناہ شہریوں اور وہ بھی بچوں کےقتل کی اجازت دیتا ہے؟ یہ دین اسلام ،اخلاقیات،پختون ولی اور بین الاقوامی قوانین کے یکساں خلاف ورزی ہے اے درندو رب کی پکڑ سے ڈرو😥
ایک عرصہ سے ہم غزہ میں معصوم پھول جیسے بچوں کو بھوک سے بلکتے روتے اور ایک لقمہ کے لیے ترستی آنکھوں میں خوف سمیٹے دیکھ رہے تھے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی ہی دھرتی پر بھی یہ دلخراش منظر دیکھنا نصیب ہو گا
ہائے افسوس! 😥
رضـᷡــᷧــᷱــᷦــͥــᷢـــوان اللہ باجوڑی