آپ کا شناختی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈ ہے۔ مرحلہ وار اگست 2023 سے تمام خاندانوں کو 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال سے @dpr_gob @hamzashafqaat @CMOBalochistan@LoveBizenjo143#Balochistan
قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، غم کی اِس گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی۔
A major step towards a truly #DigitalBalochistan!
Digital publishers and social media influencers can now register online from anywhere, free of cost, through the DGPR Balochistan Digital Media Registration Platform.
#Balochistan#SocialMedia#DigitalGovernance
ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن اب چند آسان مراحل میں!
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ڈیجیٹل بلوچستان اور شفاف حکمرانی کے وژن کے تحت ڈی جی پی آر بلوچستان نے ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف کروا دیا ہے۔
اگر آپ سوشل میڈیا انفلوئنسر یا ڈیجیٹل پبلیشر ہیں تو اب آپ گھر بیٹھے بغیر کسی فیس کے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں اور حکومت کے ساتھ رجسٹر ہو کر ذریعۂ معاش کے مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ وزٹ کریں:
https://t.co/S5soP8AT0j
سائن اپ (Sign Up) کر کے بنیادی معلومات درج کریں
ای میل، CNIC اور پاس ورڈ کے ذریعے اکاؤنٹ بنائیں
لاگ اِن (Login) کرکے اپنی پروفائل اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں
معلومات کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن مکمل کریں
شکایت درج کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے آپ اپنی رائے اور مسائل براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں۔
یہ جدید نظام شفافیت، سہولت، اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈیجیٹل پبلشرز اور انفلوئنسرز کو مساوی مواقع میسر آئیں گے۔
#DigitalBalochistan #DGPRBalochistan #SocialMediaInfluencers #DigitalPublishers
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آغا خان ہسپتال کراچی آمد، کوئٹہ میں تیزاب گردی سے متاثرہ زیر علاج لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زیرِ علاج لیڈی ڈاکٹر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ بلوچستان کی بہادر بیٹی ہیں، آپ تنہا نہیں، پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے گفتگو۔
افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا، ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مکمل صحت یابی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
کوئٹہ میں تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں متاثر ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بروقت کراچی منتقل کیے جانے کے باعث کسی بھی اہم عضو کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچا لیا گیا، ماہرین طب آغا خان ہسپتال کراچی۔
آغا خان ہسپتال کراچی کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں متاثر ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بروقت کراچی منتقل کیے جانے کے باعث کسی بھی اہم عضو کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو دی گئی طبی بریفنگ میں اسپتال کے ماہرین نے بتایا کہ تیزاب سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ ایسڈ برنز میں جسم پر اثرات تیزی سے مرتب ہوتے ہیں اور فوری طبی مداخلت نہ ہونے کی صورت میں زخموں کی شدت بڑھ سکتی ہے طبی ماہرین کے مطابق عام جلنے کے واقعات کے برعکس تیزاب سے ہونے والے زخموں میں ردعمل ظاہر کرنے کے لیے وقت بہت محدود ہوتا ہے، اس لیے متاثرہ مریض کو جلد از جلد خصوصی طبی سہولیات سے آراستہ مرکز تک پہنچانا ناگزیر ہوتا ہے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بروقت کراچی منتقلی اور فوری طبی نگہداشت علاج کے عمل میں فیصلہ کن ثابت ہوئی آغا خان اسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے بریفنگ کے دوران اس امر کی نشاندہی کی کہ اگر متاثرہ مریضہ کو فوری طور پر خصوصی علاج کے مرکز منتقل نہ کیا جاتا تو تیزاب کے اثرات جسم کے اہم اعضاء کو زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت طبی رسپانس اور فوری منتقلی کی بدولت ممکنہ پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملی اور کسی عضو کے ضائع ہونے کے خطرات سے بچاؤ ممکن ہوا طبی ماہرین نے حکومت بلوچستان کی جانب سے پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے متاثرہ مریضہ کی فوری منتقلی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی طبی حالات میں تیز رفتار فضائی منتقلی مریضوں کی جان بچانے اور سنگین طبی نقصانات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ماہرین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور انہیں جدید طبی سہولیات اور ماہر معالجین کی نگرانی میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاج اور بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری رہے گا طبی ماہرین کے مطابق اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ہنگامی حالات میں بروقت طبی رسپانس، فوری منتقلی اور جدید طبی سہولیات تک فوری رسائی مریضوں کی جان بچانے اور مستقل جسمانی نقصان سے محفوظ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کیلیئے دنیا کسی بھی کونے میں بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے اور اخراجات حکومتِ بلوچستان برداشت کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی
اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت۔ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محسن نقوی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہداء کے خون کے مقروض ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ میر سرفراز بگٹی
آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی اجلاس میں شرکت۔
🚨*سول ہسپتال کوئٹہ کا شرمناک منظر: بے بس مریض اور آوارہ چوہے*
* یہ کوئٹہ کا سول ہسپتال ہے... جہاں مریض زندگی کی جنگ لڑنے آتے ہیں، لیکن یہاں کا منظر دیکھ کر روح
* کانپ اٹھتی ہے
* مریضوں کے سرہانے، ڈرپ کے اسٹینڈز اور آکسیجن لائنوں پر یہ آوارہ چوہے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ صفائی کا نام و نشان تک نہیں۔
* بیماری سے نڈھال یہ بے بس انسان جائیں تو کہاں جائیں؟ کیا انتظامیہ سو رہی ہے؟
* ان غریب مریضوں کے حال پر رحم کریں اور اس گندگی کا نوٹس لیں۔
#sindhtodayai
#CivilHospital
#Balochistan
#Sindh
#Karachi