#بزم_ریختہ#اشاعت_جدید
*غزل: میرے دل پہ اب تک ترا ہی نشاں ہے |*
🪶میر حسن
بزم ریختہ کے جانب سے لکھاری کےلیے نیک خواہشات❤️
مکمل غزل یہاں پڑھیں👇
https://t.co/PAtHdPAKns
مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مفتی تقی عثمانی صاحب، سارے مدارس کھڑے ہیں۔ جبکہ آپ (مفتی عبدالرحیم صاحب) کے ساتھ طاہر اشرفی صاحب۔
میں تو مفتی تقی عثمانی صاحب کو سپورٹ کروں گا۔
مفتی طارق مسعود صاحب کی گفتگو۔ #وطن_فروش_چوکیدار
امید اور خوف!
سیّدنا ابوہریرہؓ سےروایت ہےکہ:
"رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر مؤمن جان لیتا کہ اللہﷻ کے پاس کتنا عذاب ہے تو کوئی بھی اس کی جنت کی امید نہ رکھتا، اور اگر کافر جان لیتا کہ اللہﷻ کےپاس کتنی رحمت ہے تو اسکی جنت سے کوئی ناامید نہ ہوتا“۔
(ریاض الصالحین: حدیث: 443)
والدین کو گالی دنیا!
عَنْ عَبْدِاللّٰهِ بْنِ عَمْرِو بْنِِ الْعَاصِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مِنَ الْكَبَائِرِ شَتْمُ الرَّجُلِ وَالِدَيْهِ"، قَالُوْا: يَارَسُوْلَ اللّٰهِ! وَهَلْ يَشْتِمُ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ؟ قَالَ: "نَعَمْ یَسُبُّ اَبَاالرَّجُلِ فَيَسُبُّ اَبَاهُ، وَيَسُبُّ اُمَّهُ فَيَسُبُّ اُمَّهُ".
سیّدنا عبداللہ بن عَمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ:
"رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کبیرہ گناہوں میں سے یہ بھی ہے کہ کوئی اپنے والدین کو گالی دے“۔ صحابہ کرام نے عرض کی: یارسول اللہﷺ! کیا کوئی اپنے والدین کو گالی دے سکتا ہے؟ حضورﷺ نے فرمایا: ”ہاں! یہ کسی کے باپ کو گالی دے اور وہ (بدلے میں) اس کے باپ کو گالی دے اور یہ کسی کی ماں کو گالی دے تو وہ اس کی ماں کو گالی دے“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 338)
•صدقۂ جاریہ برائے ایصال ثواب والد مرحوم•
#daliyislamicalendar #likeandfollow #hadithoftheday #postoftheday #foryou
صلہ رحمی توڑنا!
عَنْ اَبِیْ مُحَمَّدٍ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَايَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ".
سیّدنا ابومحمد جبیر بن مطعمؓ سے روایت ہے کہ:
"رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”صلہ رحمی توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 339)
حدیث کا مقصد یہ ہے کہ یا تو وہ بندہ بغیر کسی سبب اور شبہہ کے قطع رحمی کے حرام ہونے کو جانتے ہوئے بھی قطع رحمی کو حلال سمجھے تو وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔ یا اس کا معنی یہ ہے کہ وہ قطع رحمی کے گناہ کے وجہ سے سابقین یعنی جنت میں پہلے جانے والوں کے ساتھ نہیں جائے گا۔
•صدقۂ جاریہ برائے ایصال ثواب والد مرحوم•
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #postoftheday #foryouシ
جاز نیٹ ورک @jazzpk ہر ماہ انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ تو کر رہا ہے، لیکن سروس کا معیار بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے ضلع سوات کی تحصیل کبل کے علاقے دردیال اور ملحقہ دیہات میں جاز نیٹ ورک کے سگنلز اچانک غائب ہو جاتے ہیں اور گھنٹوں تک کچھ پتہ نہیں چلتا۔ انٹرنیٹ تو خیر چھوڑئیے، بنیادی فون کالز کے سگنلز بھی دستیاب نہیں ہوتے، جس کے باعث روزمرہ کے کئی اہم امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
آج صبح 6 بجے سے سگنلز غائب تھے، ہم اس گمان میں تھے کہ شاید کچھ دیر بعد یا مقام کی تبدیلی سے سروس بحال ہو جائےگی، لیکن دوپہر کے سوا دو بجے تک سگنلز اسی طرح غائب رہے اور پورے علاقے میں یہی صورتحال برقرار تھی۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی یہ من مانی صارفین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ ایک طرف قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور دوسری طرف سروس اتنی ناقص کہ ایک عام کال ملانا بھی محال ہوچکا ہے۔
پی ٹی اے @PTAofficialpk اور دیگر متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ اس شدید مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور صارفین کو درپیش مشکلات کا مستقل حل نکالیں۔
شکریہ
✍️حیدرعلی صدّیقی
پڑوسی کو اذیت نہ دے!
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَايُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا اَوْ لِيَسْكُتْ".
سیّدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ:
"رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو اللہﷻ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ دے، اور جو اللہﷻ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی خاطر تواضع کرے، اور جو اللہﷻ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 308)
•صدقۂ جاریہ برائے ایصال ثواب والد مرحوم•
#daliyislamicalendar #likeandfollow #hadithoftheday #postoftheday
پڑوسی کا خیال رکھنا!
عَنْ اَبِيْ ذَرٍّ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا اَبَا ذَرٍّ! اِذَا طَبَخْتَ مَرَقَةً، فَاَكْثِرْ مَاءَهَا، وَتَعَاهَدْ جِيْرَانَكَ".
سیّدنا ابوذرؓ سے روایت ہے کہ:
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! جب تم شوربہ پکاؤ تو اس کا پانی زیادہ رکھو اور اپنے پڑوسی کا خیال رکھو“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 304)
•صدقۂ جاریہ برائے ایصال ثواب والد مرحوم•
#daliyislamicalendar #likeandfollow #hadithoftheday #postoftheday #foryou
اولاد کو نماز کا حکم دینا!
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ اَبِيْهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مُرُوْا اَوْلَادَكُمْ بِالصَّلَاةِ وَهُمْ اَبْنَاءُ سَبْعِ سِنِيْنَ وَاضْرِبُوْهُمْ عَلَيْهَا وَهُمْ اَبْنَاءُ عَشْرٍ وَفَرِّقُوْا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ".
سیّدنا عمرو بن شعيبؓ اپنے والد اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ:
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری اولاد جب سات سال کی ہوجائے تو انہیں نماز کا حکم دو، اور جب وہ دس سال کی عمر کو پہنچ کر نماز نہ پڑھیں تو انہیں مارو، اور انہیں (دس سال کی بچوں کو) الگ الگ سُلاؤ (بستر الگ کرو)“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 301)
•صدقۂ جاریہ برائے ایصال ثواب والد مرحوم•
#daliyislamicalendar #likeandfollow #hadithoftheday #postoftheday #foryou
مولانا فضل الرحمان کے وکلاء کنونشن میں کیے گئے بیان میں انھوں نے ماتم کے حوالے سے ایک انگریز کا لطیفہ سنایا۔ اب گزشتہ دو روز سے اہل تشیع اور انکے ہم فکر افراد کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ امام حسینؓ اور محرم کی توہین ہے اور مولانا اس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اتنی بڑی سیاسی اور مذہبی جماعت کے سربراہ کا یہ رویہ بہت افسوسناک ہے وغیرہ۔
اب ان تنقید کرنے والوں کو کون سمجھائے کہ یہ نہ تو کوئی فکری یا نظریاتی بات تھی اور نہ ہی یہ مولانا کا کوئی باقاعدہ موقف ہے۔ ظاہر ہے یہ ایک لطیفہ تھا اس سے متفق ہونا یا اس کا ذمہ دار لطیفہ نقل کرنے والے کو ٹھہرانا کہاں کی عقل مندی ہے؟ لطیفہ تو عموماً اپنی بات کی وضاحت، تمہید یا خوش طبعی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
کسی کے سنائے گئے لطیفے کو اس کا موقف اور نظریہ پیش کرنا کون سی دانش مندی ہے۔ خوش طبعی یا تمہید کے لیے کہی گئی بات یا لطیفے اور ایک شخص کی سنجیدہ نظریاتی موقف میں فرق ہونا چاہیے۔ واضح رہیں کہ مولانا کا موقف ماتم بھی نہیں ہے۔
✍️حیدرعلی صدّیقی
#مولانا_کا_کڑوا_سچ #اسٹبلشمنٹی_ٹٹو #کردارکےبادشاہ_مولانا
کمزوروں کی برکت!
عَنْ اَبِي الدَّرْدَاءِ عُوَيْمِرٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ: "اِبْغُوْنِي الضُّعَفَاءَ فَاِنَّمَا تُنْصَرُوْنَ وَتُرْزَقُوْنَ بِضُعَفَائِكُمْ".
سیّدنا ابودرداء عویمرؓ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ:
"میں نے رسول اللہﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم مجھے کمزور اور بے کس لوگوں میں تلاش کرو کیونکہ تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ سے تمہیں روزی دی جاتی اور تمہاری مدد کی جاتی ہے“۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 272)
یعنی تم لوگ فقراء کے ساتھ احسان اور مظلوموں کی داد رسی کرکے میری رضا تلاش کرو! کیونکہ تم میں کمزور لوگوں کے موجود ہونے کی برکت سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے اور تمہارے دشمنوں کے خلاف تمہاری مدد کی جاتی ہے۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #postoftheday #کردارکےبادشاہ_مولانا #مولانا_کا_کڑوا_سچ
The new version of @X for Androids has some advanced features, but it is very slow loading, taking a long time to open, load new posts, and play videos. With this new version, @X has become very slow.
@elonmusk#X#elonmusk#XforAndroid#social#news#app#Pakistan#USA
بیٹیوں کی پرورش!
عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ حَتّٰی تَبْلُغَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ اَنَا وَهُوَ كَهَاتَيْنِ وَضَمَّ اَصَابِعَهُ".
سیّدنا انسؓ سے روایت ہے کہ:
"نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دو بیٹیوں کی پرورش کرے یہاں تک کہ وہ جوان ہوجائیں تو میں اور وہ شخص قیامت کے دن اِس طرح آئیں گے“۔ اور (یہ فرماتے ہوئے حضورﷺ نے) اپنی انگلیوں کو ملایا"۔
(مشکوٰة المصابیح: رقم الحدیث: 267)
یعنی جس نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کی، ان کی تربیت کی اور ان پر مہربانی کی۔ تو اسے قیامت کے دن اللہ کے پیارے حبیبﷺ کا اتنا قرب نصیب ہوگا جیسے دو انگلیاں ایک دوسرے کے قریب ہوتی ہیں۔
#daliyislamicalendar #hadithoftheday #صباح_الخير_والسعادة #لشکر_نہیں_امن