اے رب ہمارے وطن میں اندھیرا ہے اور دلوں میں خوف
یا عرب یا مسلمین ہم مدد مانگ رہے ہیں ہم تمہارے اپنے ہیں اگر آج تم نے ہم سے منہ موڑ لیا ہم نام لیکر قیامت کے دن شکایت کریں گے
ہمارے بچوں کے لیے آواز بلند کرو۔💔
یہ وہ بزرگ ہیں جن کے ہاتھوں میں تسبیح ہونی چاہیے تھی،
مگر آج وہ سردی، بھوک اور بمباری سے پوری پوری نسلوں سمیت قبروں میں اتر رہے ہیں۔
بول اٹھو ورنہ تمہارے کمزور ایمان کی اللہ کو کوئی ضرورت نہیں
بچہ بچہ جان چکا ہے کہ انسان ناکام ہے، مسلمان نام کے ہیں
وہ دعا مانگ رہے ہیں پروردگار اب صبر ختم ہوا یا تو ہمیں اٹھالے یا ہمارے مسیحا مہدی کو ہمارے درمیان بھیج۔💔
قسم ہے مشرق سے اگتے ہوئے سورج کی غزہ کے گیلے خیموں میں سونے والا ہر بچہ قیامت کے روز رسول اللہ کے ہاتھ سے حوض کوثر کا وہ پیالہ ہر اس شخص تک نا پہنچنے دیں گا جو آج انکے مقدمے پہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں
آواز بنئیے ریٹویٹس کریے خود بھی لکھیے
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی@MhmdAlissa نے آج دوپہر اپنے دفتر میں ابوظہبی فورم برائے امن کے سیکرٹری جنرل، شیخ محفوظ بن بیہ سے ملاقات کی۔ شیخ محفوظ بن بیہ نے امارات کونسل برائے شرعی فتاویٰ اور ابوظہبی فورم برائے امن کے صدر، شیخ عبداللہ بن بیہ کی جانب سے تحریری پیغام پیش کیا۔ پیغام میں تعاون کے فروغ اور باہمی شراکت کے امکانات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
مکہ مکرمہ میں رابطہ کی قیادت اور متعدد اسلامی شخصیات کی موجودگی میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی@MhmdAlissa نے #رابطہ_عالم_اسلامی کے صدر دفتر میں ادارے کی نئی حکمتِ عملی اور جدید نظامِ حکمرانی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ پیش رفت اُس ترقی یافتہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے جو رابطہ کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور اس سے جُڑی ذمہ داریوں کے تناظر میں اختیار کی گئی ہے، بالخصوص اُن بین الاقوامی اقدامات میں جو #میثاق_مکہ_مکرمہ اور ”اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پلوں کی تعمیر“ جیسی تاریخی دستاویزات کے عملی نفاذ سے متعلق ہیں۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر العیسی نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد رابطہ کی حکمتِ عملی کو نئی جہت دینا اور اس کے گورننس فریم ورک کو مزید مؤثر، جدید اور قابلِ عمل بنانا ہے، تاکہ رابطہ کی بصیرت، مشن، اقدار اور اہداف کو عالمی سطح پر بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ اس اقدام کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ رابطہ کی وہ مضبوط بنیادیں، جن پر اس کا قیام عمل میں آیا اور جو اس کے آئین میں مذکور ہیں، نظر انداز کی گئی ہیں؛ بلکہ اُن اصولوں کو مزید پختہ کرنے، اور اُن کے فروغ کے لئے تمام وسائل اور منصوبے ترقی، استحکام اور جدید کاری کے دائرے میں بروئے کار لائے جائیں گے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی@MhmdAlissa نے مکہ مکرمہ میں اپنے دفتر میں، مملکت سعودی عرب میں جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل، جناب محمد سمیر نقشبندی سے ملاقات کی، جو اپنی قونصلر مدتِ کار کے اختتام پر اُن سے رخصت ہونے آئے تھے۔
اسلاموفوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کی دعوت پر اسلامی اقوام کی نمائندگی کرنے پر عزت مآب سیکرٹری جنرل کے خطاب کی ستائش:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی@MhmdAlissa نے مکہ مکرمہ میں اپنے دفتر میں جمہوریہ ازبکستان کی وزارتی کونسل کے ماتحت ادارے ”مرکزِ تمدنِ اسلامی“ کے سربراہ، ڈاکٹر فردوس فریدونووچ عبد خاليقوف اور اُن کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔
شیخ العیسی نے اسلامی تہذیب کو اجاگر کرنے میں مرکز کے مؤثر کردار کی تحسین کی، خاص طور پر اُن غلط فہمیوں اور منفی رجحانات کے مقابل جن کا ازالہ درست تناظر میں ضروری ہے۔
مرکز کے سربراہ نے ازبکستان کی جانب سے اسلامی دنیا میں #رابطہ_عالم_اسلامی کی کوششوں، اس کے بین الاقوامی مقام اور عالمی سطح پر پذیرائی پر فخر کا اظہار کیا۔