امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع میجر جنرل مولوی محمد یعقوب مجاہد نے نجی ٹی وی طلوع نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فوجی رجیم کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے کہا کہ اگر کابل غیر محفوظ ہو گا تو اسلام آباد بھی غیر محفوظ رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان جنگ کو طول دیتا ہے تو امارت اسلامیہ دس سال تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ مجاہد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امارت اسلامیہ کی سفارت کاری کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حملہ آور نہیں، بلکہ اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مولوی یعقوب مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ افغانستان آباد اور خودمختار ہو اور وہ اسے ہمیشہ اپنا محتاج دیکھنا چاہتے ہیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت برائے امور مہاجرین کا کہنا ہے کہ 880 سے زائد افغان قیدی پاکستانی جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس لوٹ آئے۔
وزارت کے مطابق مذکورہ افراد پاکستان میں مختلف وجوہات، خاص طور پر رہائشی دستاویزات کی کمی کی وجہ سے قید تھے۔
#باختراژانس
باختر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر اور مہاجرین کی عوامی آگاہی کے مسئول مولوی احسان اللہ حسان اور کابل کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی شمس اللہ زبیر نے دارالحکومت کابل میں وطن واپس آنے والے مہاجرین کے لیے قائم عارضی کیمپ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران عوامی آگاہی کی سرگرمیوں، مہاجرین کی موجودہ صورتحال، ضروریات اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
حکام نے اس بات پر زور دیا کہ مہاجرین، انسانی خدمات اور پیش رفت سے متعلق معلومات کو ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے بروقت، درست اور سچائی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔
#باختراژانس
پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ میں پولیس کے ایک مرکز اور قافلے پر حملے کیے گئے۔ حملے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور دیگر افسران سمیت 10 اہلکار ہلاک اور ڈی ایس پی و دیگر افسران سمیت 28 زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
#باختراژانس
پاکستان سے مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں گزشتہ روز 560 مہاجر خاندان وطن لوٹ آئے۔
حکام کی جانب سے مفت سم کارڈز، مفت منتقلی اور مفت علاج و دیگر خدمات جاری ہیں۔
#باختراژانس
مختصر خبریں
وزارت پانی و توانائی نے خبردار کیا ہے کہ آج رات اور کل پکتیکا، پکتیا، خوست، لغمان، ننگرہار ، کنڑ اور نورستان میں سیلاب اور بارش کا امکان ہے۔
صوبہ قندہار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں ایک ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔
صوبہ بغلان کے تین مختلف علاقوں میں تین چھوٹے کینالوں کی تعمیر مکمل ہوگئی۔
#باختراژانس
صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان میں ایک سیمنٹ فیکٹری کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 3,000 ٹن یومیہ ہے۔
وزارت معدنیات و پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ یہ فیکٹری 143 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے بنائی جا رہی ہے جس کا مقصد ملکی پیداوار میں اضافہ، سیمنٹ کی درآمد کی ضرورت کو کم کرنا اور صنعتی شعبے کو مضبوط کرنا ہے۔
#باختراژانس
بغلان کے صوبائی محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ صوبے میں پوست کی متبادل کاشت کو فروغ دینے کے لیے خوست، پل حصار اور تالہ و برفک کے اضلاع میں 120 ایکڑ زرعی اراضی پر باغات بنائے جائیں گے۔
محکمہ زراعت کے مطابق ہر باغ کا رقبہ ایک ایکڑ ہوگا۔
اس کے علاوہ رواں سال کسانوں کو تقریبا 55 میٹر ٹن کی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ زرعی پیداوار کی سطح اور معیار کو بڑھایا جا سکے۔
#باختراژانس
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل کا کہنا ہے کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیوں کے حساس مرحلے پر افغانستان میں سلامتی، ملکی استحکام اور قومی خودمختاری کے حوالے سے قابل اعتماد ماحول موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس استحکام نے افغانستان کے لیے سیاسی مقابلے سے اقتصادی تعاون کی طرف جانے کی راہ ہموار کی ہے اور اس کی خارجہ پالیسی آزاد، متوازن اور معیشت پر مبنی ہے۔
تکل نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار علاقائی استحکام، اقتصادی روابط، راہداری، سرمایہ کاری اور مشترکہ مفادات کی ترقی تمام ممالک کے مفاد میں ہے اور افغانستان علاقائی ممالک کے ساتھ اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
#باختراژانس
ہرات کے گورنر نے افغانستان کے لیے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں پولیو کے قطرے پلانے کے پروگراموں میں توسیع پر زور دیا ہے۔
انہوں نے تنظیم سے کہا کہ وہ افغانستان کے قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے ملکی مصنوعات سے ہی اپنی ضروریات پوری کریں۔
#باختراژانس
افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے نائب برائے صوبائی امور اور ازبکستان کے صوبہ فرغانہ کے گورنر نے بلخ میں تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے معاہدے اور 25 دیگر تجارتی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جن کی مالیت 50 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
#باختراژانس
مختصر خبریں
وزارت خارجہ کے معاون برائے مالی و انتظامی امور ڈاکٹر محمد نعیم کی جاپانی سفیر سے ملاقات، انسداد منشیات کے امور پر تبادلہ خیال گیا۔
صوبہ پروان کے ضلع سیاہ گرد میں تین سو گھروں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔
صوبہ غور کے تین اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے تین منصوبے مکمل ہوگئے، جس سے 600 کے قریب گھر مستفید ہوسکیں گے۔
#باختراژانس
افغانستان سے سجاوٹی پتھروں کی پہلی کھیپ ہرات سے امریکہ روانہ کردی گئی ہے، جس کی قیمت 100,000 ڈالر بتائی گئی ہے۔
یہ کھیپ ہرات کے ضلع زندہ جان میں تورہ ڈبرہ (کالے پتھر) کی کان سے حاصل کی گئی تھی اور اسے ہرات چیمبر آف انڈسٹریز کے ذریعے برآمد کیا گیا۔
#باختراژانس
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر ارشاد، حج و اوقاف شیخ الحدیث مولانا نور محمد ثاقب نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو بتایا 1447ھ کے حج کے دوران حج کے اخراجات کے لیے ہر حاجی سے 266,400 افغانی وصول کیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کی تکمیل کے بعد تخمینہ سے کم اخراجات کیے گئے جس سے ہر حاجی کے لیے 3,223 افغانی رہ گئے ہیں جو انہیں واپس کر دیے جائیں گے۔
#باختراژانس
پاکستان سے مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں گزشتہ روز 536 مہاجر خاندان وطن لوٹ آئے۔
حکام کی جانب سے مفت سم کارڈز، مفت منتقلی اور مفت علاج و دیگر خدمات جاری ہیں۔
#باختراژانس
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان میں یو این ڈی پی کے نئے نمائندے تورھان صالح سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے مہاجرین کی واپسی، ترقیاتی منصوبوں، زراعت، صحت، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
متقی نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور یو این ڈی پی کے نمائندے نے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
#باختراژانس
پنجشیر اور کنڑ کے صوبائی محکمہ معدنیات و پیٹرولیم کے حکام نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ صوبہ پنجشیر میں زمرد کی کانوں سے مزید 755 قیراط زمرد اور کنڑ کی کانوں سے 585 کلوگرام بیروج فروخ کیے گئے ہیں۔
دونوں بولیوں میں قیمتی پتھر اندرون ملک تاجروں کو فروخت کیے گئے ہیں۔
#باختراژانس
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ترجمان خبیب غفران نے بدخشان کے صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مولوی ذبیح اللہ امیری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار تعزیت اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔
خبیب غفران نے مزید کہا کہ شہید مولوی ذبیح اللہ امیری بدخشان کے مرکزی شہر فیض آباد جا رہے تھے کہ دو حملہ آوروں کا نشانہ بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ محافظین کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک، جبکہ ایک گرفتار ہوگیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔
#باختراژانس
ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان مولوی ذبیح اللہ مجاہد کا پروگرام "حکومت میڈیا کے آئینے میں" میں کہنا تھا کہ سال 1447 ہجری قمری کے دوران وزارتِ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے ملک میں 32 تاریخی مقامات کی مرمت و بحالی کی گئی، 44 قدیم تاریخی علاقوں کو رجسٹر کیا گیا، 202 منقولہ تاریخی نوادرات کی مرمت کی گئی، اور 1695 نوادرات کو میوزیم منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 134 تاریخی اشیاء کی اسمگلنگ کو روکا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مدت کے دوران 16 ریڈیوز، 1 ویب سائٹ، 5 پرنٹ میڈیا، 2 نیوز ایجنسیوں، 90 یوٹیوب چینلز اور 27 ثقافتی اداروں کو سرگرمیوں کے لائسنس جاری کیے گئے۔
#باختراژانس
ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے پروگرام "حکومت میڈیا کے آئینے میں" کے دوران بتایا کہ سال 1447 ہجری قمری میں وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر و سمع شکایات نے خواتین کے شرعی حقوق کے 3294 کیسز پر کارروائی کی اور 1360 خواتین کو گھریلو تشدد سے نجات دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی عرصے میں جادوگری کے الزام میں 1649 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر موصول ہونے والی 10 ہزار شکایات میں سے 6 ہزار سے زائد کا ازالہ کیا گیا۔
#باختراژانس
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے پروگرام "حکومت میڈیا کے آئینے میں" میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سال 1447 ہجری قمری کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ 44 ہزار ایکڑ سے زائد غصب شدہ امارتی (سرکاری) اور وقفی زمینوں کی شناخت (تثبیت) کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسی مدت میں 9 لاکھ 49 ہزار 664 ایکڑ غصب شدہ زمینوں کو واگزار کرانے کے حوالے سے 276 فیصلے بھی جاری کیے گئے۔
#باختراژانس