اب جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر لاہور کی رہائشگاہ میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں بالکل معصوم (بےگناہ) قرار دے دیا گیا ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہےکہ مرکزی پنجاب کی صدر کے طور پر (ڈاکٹر یاسمین راشد) اور پاکستان تحریک انصاف کا بطور جماعت اس جلاؤ گھیراؤ میں قطعاً کوئی کردار نہیں۔
تحریک انصاف کیخلاف سارا کریک ڈاؤن اسی جواز کی آڑ میں کیا گیا کہ تحریک نے پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی۔
اس بیانیے کی تو اب واقعتاً دھجیاں اُڑ چکی ہیں۔
نہایت لغو الزامات کی بنیاد پر چودھری پرویزالہیٰ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہیں تحویل میں لے کر جس انداز میں ان سے بدتمیزی کی گئی وہ بھی نہایت قابلِ نفرت و مذمت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے جنرل سیکرٹری سیم خان تین ہفتے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار کہ اللہ کو پیارے ہو گے۔ مرحوم نیو جرسی امریکہ میں ایک نامی گرامی سوشل ورکر، اچھے بزنس مین اور بڑے ہی محب وطن پاکستانی تھے۔ گزشتہ کئی سالوں سے سیم خان نیو جرسی میں چودہ اگست کے موقع پر جشن آزادی کے حوالے سے بہت بڑی پریڈ کا انعقاد کرواتے تھے۔ جب پی ٹی آئ کی حکومت آئ تو امریکہ پی ٹی آئ کے پہلے جنرل سیکرٹری منتخب ہوے۔ مرحوم ابھی حال ہی میں عمرہ کر کے واپسی میں زمان پارک میں عمران خان سے بھی ملے۔ پاکستان میں ڈینگی کے موذی مرض میں مبتلا ہوے امریکہ واپس آنے کے بعد تین ہفتے ہسپتال میں رہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعرات کو ظہر کی نماز کے بعد مقامی مسجد میں پڑھائی جائے گی۔ امریکہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔اللہ پاک سیم خان کی مغفرت کرے ۔
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات،
1) انسانی حقوق کے عالمی چارٹر،
2) پاکستان میں بنیادی حقوق خصوصاً خواتین اور سیاسی کارکنان کے حقوق پر گفتگو۔
آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے اندر سے ٹوٹتے ہیں پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جہنیں جوڑنے کی کوشیش کرنی چاہیے جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں
اداروں سےمیری درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افاہوں کاسدباب کریں ہرافواہ کےپیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہےہرمسلمان نمازمیں شہادت کی دعا مانگتاہےاورشہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہےپارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دیکھانے کے قابل رہیں