چین کی Kaiyi نے پاکستان میں نئی الیکٹرک کار E04 متعارف کرا دی — قیمت 40 لاکھ روپے سے بھی کم!
چین کی کمپنی Kaiyi نے پاکستان میں اپنی نئی الیکٹرک کار E04 کی نمائش کر دی ہے، جس کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ روپے سے بھی کم رکھی گئی ہے۔
کمپنی نے پاکستان میں اپنے مقامی پارٹنر Q Autos کے ذریعے Kaiyi E04 کے دو مختلف ویریئنٹس متعارف کروائے ہیں، جن کی ڈرائیونگ رینج 300 کلومیٹر اور 400 کلومیٹر ہے۔
🔹 Kaiyi E04 (300 کلومیٹر رینج)
قیمت: 39 لاکھ 90 ہزار روپے
بکنگ رقم: 10 لاکھ روپے
متوقع ڈلیوری: نومبر تا دسمبر 2026
🔹 Kaiyi E04 (400 کلومیٹر رینج)
قیمت: 46 لاکھ 90 ہزار روپے
بکنگ رقم: 10 لاکھ روپے
متوقع ڈلیوری: ستمبر تا اکتوبر 2026
یہ الیکٹرک کار خاص طور پر شہری علاقوں میں روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے متعارف کروائی گئی ہے اور اسے کم خرچ، ماحول دوست اور جدید فیچرز سے لیس آپشن قرار دیا
@LGCD7 بے شک ماں اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور بے مثال رحمت ہے مگر محبت صرف ماں تک محدود نہیں اللہ تعالیٰ، رسولِ اکرم ﷺ، والدین اور دیگر جائز رشتوں کی محبت بھی انسان کی زندگی کا حصہ ہے اللہ تعالیٰ تمام ماؤں کو سلامت رکھے اور مرحومہ ماؤں پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے آمین🤲🌹
شہداء کی عظیم قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ایک جانب معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب معاشرے میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت، عوام اور سیکیورٹی ادارے متحد ہو کر ان کے تمام عزائم ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بلوچستان کے عوام پر اپنا نظریہ بندوق کے زور پر مسلط نہیں کر سکتا اور نہ ہی ریاست اپنے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کا بدلہ لیا جائے گا اور قانون کے مطابق دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پوری قوت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور اظہارِ ہمدردی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومت شہداء کے خاندانوں کی کفالت، بچوں کی تعلیم، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے اور انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ انہیں شہداء کے اہل خانہ کے دکھ، غم اور جذبات کا مکمل احساس ہے۔ ایک ذمہ دار عوامی نمائندے کی حیثیت سے وہ اس سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں لڑنے والے پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جدید اسلحہ، بہتر سازوسامان اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ مزید مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں حکومت کے عزم، نیت اور استقامت میں کوئی کمزوری نہیں آئے گی۔ وسائل کے حوالے سے چیلنجز اپنی جگہ موجود ہو سکتے ہیں، لیکن بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ، پائیدار امن اور صوبے کی ترقی کے لیے حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل، عوام کے تعاون اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
@PakSarfrazbugti
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہر کسی کی نعمتیں بھی الگ ہیں، ہر کسی کی آزمائشیں بھی، ہر کسی کی کہانی بھی الگ ہے، اور سبق بھی الگ ہیں۔ کبھی کسی اور کو دیکھ کر یہ مت سوچیں کہ آپ محروم ہیں آپ پر بھی آپ کے رب کی بہت سی عطا ہے۔
صبح بخــــــیر 🌅
افسوس ناک خبر: طیارے حادثے میں پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق، تمام افراد کا تعلق پاکستان سے ہے
پائلٹ: محمد رضوان ادریس
معاون پائلٹ: فیصل جتوئی
انجینئرز: محمد حامد، محمد عارف صدیقی
لوڈ ماسٹر: محمد توفیق خان
بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیوں کی مثال قائم کی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
@PakSarfrazbugti
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی 27ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری، ایثار اور وطن سے محبت ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان کے شہر چولپون آتا کے "رخ اوردو" ثقافتی کمپلیکس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب
تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر سادیر جیاپاروف نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا
استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے
صدر آصف علی زرداری کو کرغز افواج کے تازہ دم دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا
زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کلیئرنس آپریشن پر بلوچستان پولیس، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلوچستان پولیس کے ان شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کار یاد رکھیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
Salute to our security forces for the successful operation against Fitna al-Khawarij in Ziarat.
The sacrifices of our martyrs will never go in vain. Whether it is the Harnai (Hanna Urak) incident or the operation in Ziarat, terrorists and those who facilitate them must be brought to justice and dealt with decisively to ensure lasting peace and security.