مشورہ!!!
آپ سب کی بے چینی سے بخو��ی واقف ہوں لیکن ہر بورڈ اپنی من مانی کرتا نظر آرہا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہاں فیصلے ہوتے ہیں وہ تاحال خاموش ہے، ابھی 7،8 دن پڑے ہیں، بہتر ہوگا ایک دو روز انتظار کر لیں تاکہ تصویر کلئیر ہوسکے، کچھ نہ ہوا تو انشاءاللہ خود لاہور چلا جاؤں گا 😶
ابھی گجرانوالہ بورڈ بات ہوٸی۔ انکا کہنا تھا سپیشل امتحانات ضرور ہوں گے۔ آٸیندہ کچھ ہی روز میں آپ اپنے اداروں سے اپنا اڈمیشن بھیج سکیں گے۔ رزلٹ کینسل کروانا ضروری ہوگا۔
سپیشل امتحان اور امپرومنٹ امتحان کے حوالے سے ہیوی قسم کی کنفیوژن جاری ہے، متعدد نوٹیفکیشنز سوشل می��یا پر زیر گردش ہیں جس کی وجہ سے سب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اس حوالے سے ابھی تک آفیشلز ابھی چپ ہیں، فی الحال میری طرف سے دی گئی آخری اپڈیٹ پر ہی اکتفا اور زرا مزید انتظار کریں 😒
پنجاب میں تعلیمی انقلاب نہیں تعلیمی بحران آنے کو تیار ہے، دو سٹوڈنٹس پنجاب بورڈز کی نااہلی کی وجہ سے ایک بہتر مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے آنکھیں بند کر گئے، ہزاروں اس سوچ میں ہیں کہ اگر بورڈ نے ہاتھ نہ پکڑا تو شائد وہ زندگی سے ہاتھ دھونے پر۔۔۔۔
#GoShafqatMahmoodGo
متعدد سٹوڈنٹس نے اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈز میں کال کی جس پر انہیں کہا جارہا کہ
"آپ کو نتیجہ کینسل کروانے کی ضرورت نہیں"
اس فقرے کا ترجمہ کچھ یوں ہوگا کہ آپ کا امپروومنٹ کا چانس بجائے اگلے سال دینے کے آپ کو نومبر میں ہی دیا جا رہا اور یہ آپ کا سپیشل نہیں امپروومنٹ امتحان ہوگا 😶