جب میں بوڑھی ہو جاؤں گی
اگر جیتی رہی
اور ساٹھ کا ہندسہ عبور کر لوں گی
تو ایسی فیس ایپ جیسی
میک اپ زدہ بوڑھی نہ ہوں گی
میں اپنے اس کالے فریم کی عینک کی جگہ
نیا چشمہ بنواوں گی سنہرے فریم کا
اور میں بالوں کو نہ رنگوں گی
جانتی ہوں سفید بال
میرے دمکتے چہرے پر
اسی طرح جچ اٹھیں گے
میری عمر کا خسارہ پوچھتے ہیں !!!!
یعنی لوگ مجھ سے تُمھارا پوچھتے ہیں !!!!
میں بتاتی ہوں میرا تعلق نہیں رہا اُس سے !!!!
اِنہیں یقین نہیں آتا وہ دوبارہ پوچھتے ہیں !!!!!!!!