پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پٹرول پرائز کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو اور ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں۔ حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔
اب 10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلےگا، وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ اور اسے تین سال کے لیے منجمد کیا جائے۔ ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے۔ حکومت اپنے خزانے کے لیے جو فی لیٹر پٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کررہی ہے اس میں فوری کٹوتی کی جائے۔ پاکستان کے غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانہ کا بوجھ اٹھائیں گے؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے جمعہ 19 جون کو ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر بڑے مظاہرے کریں گے۔ عوام خصوصاً نوجوان بھرپور شرکت کریں
People are worried, rulers are indifferent—those who destroyed Karachi must be held accountable. People must be held accountable by these tyrannical rulers.
#کراچی_دشمن_پیپلزپارٹی
لیاری کی 13یونین کونسلوں کو دو سال میں کروڑوں روپے دیے گئے، مگر زمینی سطح پر کوئی کام نظر نہیں آتا
قابض میئر بتائیں کہ 2022 میں لیاری کے لیے اعلان کردہ 3 ارب روپے کے پیکج کا کیا ہوا؟
منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی
@monemzafarkhan#KarachiNeedsOwnership
جماعت اسلامی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے، ان کی پاسداری کررہی ہے
دستیاب وسائل کو امانت و دیانت کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے،
اختیارات سے بڑھ کر خدمت کے جذبہ سے کام کیا جا رہا ہے
منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی
#کراچی_دشمن_پیپلزپارٹی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ’کراچی کو حق دو‘ کے بینرز لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس چیز پر غور کر رہا ہوں کہ جو دکاندار اس طرح کے بینرز بنائیں گے ان کو سِیل کریں گے
#کراچی_دشمن_پیپلزپارٹی
خوبصورت ترین سنہرے حروف میں لکھے جانے والا بیان
اسلام کی اصل دشمن فرقہ واریت اوعر مسلکوں کی دوکانداریاں ہیں یہ اپنے مفادات کےلئے مسلمانوں میں تقسیم پیدا کئے رکھتے ہیں، متحد نہیں ہونے دیتے کیونکہ جب مسلمان متحدہو گئے ان کی دوکایں بند ہو جانی ہیں۔
وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا،کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔فیصلے نے پھر ثابت کردیا نظام انصاف طاقت ور جاگیر داروں کے گھر کی لونڈی ہے۔
قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام۔ پیپلزپارٹی جو قوم پرستی کی سیاست کرتی ہے اس کے وڈیرہ چیئرمین سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے، طاقتور اور جاگیردار ہی آپ کے چہیتے ہیں؟ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
حکومت نے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور ٹیکسز کم کرنے کے پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر کا تباہ کن اضافہ کرکے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ مہینوں تیل کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آئی تو حکومت نے عوام کو پورا ریلیف دینے کے بجائے لیوی بڑھا دی اور اب قیمت میں ردو بدل ہو رہا ہے تو سارا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے، یہ ناقابل قبول ہے

اسلام آباد میں قطر کے سفیر جناب علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات ہوئی۔ایران پر اسرائیل و امریکہ کے حملے کے بعد پیدا ہونی والے صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ قطر کی حکومت بالخصوص امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کی حمایت اور قیام امن کے لیے شاندارکردار ادا کیا ہے۔امید ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں بھی امن وسلامتی کے لیے قطری حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت صرف ایران نہیں پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے۔ آج ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ ہے، پوری ملتِ اسلامیہ کے دل غم سے بوجھل ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل امت کو مسالک اور قومیتوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔