کسی بے آسرا سے ہم سہارے بانٹ لیتے ہیں
خوشی کے روز آؤ چاند تارے بانٹ لیتے ہیں
مجھے مایوس آنکھوں کی نمی اچھی نہیں لگتی
میرے کاندھے پہ سر رکھو خسارے بانٹ لیتے ہیں
تمہارے درد کے قصے اگر کوئی نہیں سُنتا
میرے کانوں میں سب کہہ دو سارے بانٹ لیتے ہیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
درخت اپنے پھل اور انسان اپنے قول وفعل سے پہچانا جاتا ہے، ایک میٹھا بول اس خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچهے ایذا ہو. الله کریم ہمیں عاجزی، درگزر اور توبہ کرنے والے بندوں میں شامل فرمائے، ہر پریشانی، مصیبت، دکھ، لوگوں کے شر اور حسد سے بچائے,
دوسری برسی 2/4/2021💔 التماس سورۃ الفاتحہ 💔
ماں باپ بہت اداس ہیں تیرے چلے جانے سے
ہو سکے تو بات کر کسی بہانے سے
توں لاکھ خفا سہی ،پر اتنا تو دیکھ
ہم سب ٹوٹ گئے ہیں تیرے چلے جانے سے
حقیقی چھوٹا بھائی شکیل احمد۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صباح الخیر 😍
اگر تم چاہتے ہو تمہاری زندگی میں سکون ہو اور تمہارا رزق کشادہ ہو تو اپنے والدین سے حسن سلوک سے پیش آؤ اور ان پر خرچ کرو ❤️🍃
تیل کی اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت ہے 80 ڈالر فی بیرل. ایک ڈالر 170 روپے کا ہے ایک بیرل میں 159 لیٹر تیل ہوتا ہے 86 روپے کا تیل فی لیٹر حکومت کو مل رہا سارے خرچے ڈال کر پاکستان آکر یہ تیل 106 روپے کا فی لیٹر پڑتا ہے اور عوام کو 145.85 روپے کا کس خوشی میں دیا جا رہا ہے؟
🍂🍀🌿
🌺یہ التجا ہے ذہانت کا کوئی کام کرو
🍃شجر لگاؤ تو پانی کا انتظام کرو
🍁یہ مشورہ ہے گردن نہ تان کر چلنا
🌸سحر کے وقت اگر گھاس پر خرام کرو
🌾اگر ہے زخم تو یاروں کو دیکھنے دینا
🌹اگر خوشی ہے تو اس کیفیت کو عام کرو
الفاظ وہ نہیں ہوتے جوآپ مُنہ سے نکالیں الفاظ وہ ہوتے ہیں جو کسی کےدل میں اُترجائیں۔۔ الفاظ کازخیرہ ہر انسان کے پاس ہوتا ہے مگر الفاظ کاچناؤ ان الفاظ کو انمول بنا دیتا ہے__
#صبح_بخیر