تھپڑ کی کچھ تفصیل ملی ہے۔
مبینہ طور پر بھائی لوگوں نے اپنا سروے کروایا تو پنجاب میں تحریک انصاف 141 میں سے کم از کم 120 سیٹیں جیت رہی تھی۔
ایک بھائی صاحب نے ایک ن لیگی لیڈر کو کہا کہ پنجاب میں بھی ہر طرف تحریک انصاف چھائی ہوئی ہے۔ ہم نے نوازشریف کو بہت اٹھایا لیکن لگتا ہے یہ (گدھا) ہمپٹی ڈمپٹی اٹھنے کے قابل نہیں رہا۔
ن لیگی لیڈر نے غصے سے کہا کہ تم لوگوں نے بھی یوتھیوں کی زبان بولنا شروع کردی ہے۔ تحریک انصاف نہيں ن لیگ مقبول پارٹی ہے۔
بھائی صاحب کو طیش آگیا اور اس نے ن لیگی لیڈر کو تھپڑ جڑ دیا۔ کہا کہ ہم تمہیں حقیقت بتا رہے ہیں اور تم ہمیں یوتھیا کہہ رہے ہو۔ گیٹ لاسٹ۔
تھپڑ کھانے والی ن لیگی ہستی کے نام کا ابھی پتہ نہيں چلا۔
#تھپڑ_کی_گونج
ممتاز مفتی نے کچھ مولویوں کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہيں ہوتا اس لئے وہ گلے کے نچلے پردے سے زور لگا لگا کر بیان دیتے ہیں جس سے بہتوں کو یہ شک گزرتا ہے کہ شاید وہ واقعی ہی کچھ کام کی چیزیں بتا رہے ہیں۔ بہت بڑے عالم ہیں۔
یوٹیوبرز میں سے مخدوم شہاب الدین کے پاس یہ صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ پھر وہ اپنا نام بھی ایسے لیتا ہے جیسے کسی ریاست کا ولیعہد ہو یا کوئی انگریز کا لگایا ہوا گدی نشین ہو۔
اس کے پاس کہنے کو تو کچھ نہيں ہوتا لیکن آواز کی base ایسی بناتا ہے جیسے کوئی exclusive چیزیں اس کے ہاتھ لگی ہیں لیکن آخر میں نکلتا کچھ بھی نہيں۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا
قاضی صاب بس گفتار کے غازی ہیں
نہ اعتزاز احسن کی پٹیشن لگا رہے ہیں
نہ جسٹس نقوی کی
بلکہ رجسٹرار کو پٹیشن مسترد کرنے کے وہ اختیارات دے دئیے ہیں جن پر خود تنقید کرتے تھے
آج ایک کھانے میں مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات ہوئی، ان کا عزم جوان اور حوصلہ بلند ہے، وہ ملتان سے آزاد قومی اسبملی کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ پر سخت تنقید کی ہے اور تحریک انصاف کے بیانیہ کو سپورٹ کیا۔ ان سے میں نے پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف میں شامل ہوسکتے ہیں ؟ ہاشمی صاحب کا جواب نفی میں تھا، مگر ان کا پی ٹی آئی کے لئے کسی قدر جھکائو تھا یا یہ کہہ لیں کہ حالات انہیں اس طرف لے آئے ہیں۔ عمران خان اگر گنجائش پیدا کریں اور اپنا دل کھولیں تو مخدوم جاوید ہاشمی پھر سے ان کی جماعت کے قریب آ سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی ملتان سے ہاشمی صاحب کو سپورٹ بھی کر سکتی ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تو دلچسپ صورتحال پیدا ہوجائے گی۔ ویسے ابھی تک ن لیگ نے بھی اس سیٹ پر اپنا امیدوار نہیں دیا ہے ۔
نوجوان کیوں بدتمیز لگتے ہیں انہیں ؟
اس وجہ سے
یہ انہیں دلائل اور حقائق کے ساتھ غلط ثابت کرتے ہیں اس لئے
اب وہ دور نہیں کہ کالم لکھا، پروگرام کیا جو مرضی چورن بیچا اور یہ جا وہ جا
اب دنیا میں ہی اعمال نامہ کھول دیتے ہیں اگلے
بدتمیز ہی ہوئے
بدتمیز
عام انتخابات کے التواء کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہی دائر ہوئی اور آج ہی جسٹس عامرفاروق نے بنچ تشکیل دیکر معاملہ کل سماعت کےلئے مقرر کردیا،درخواست گذار آفتاب عالم ورک عام شہری ہیں،یعنی جسٹس عامر فاروق پھر سہولت کاری کرینگے؟؟