اس وقت آئین کی جو صورتحال ہے اور جس طرح ہم آئین استعمال کر رہے ہیں، اس نے تو ثابت کر دیا ہے کہ یہ پورا نظامی ڈھانچہ کولیپس کر چکا ہے
جسٹس محسن اختر کیانی 🔥
القادر کیس میں
سب سے پہلے سپریم کورٹ کو گرفتار کیا جائے
جس کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے
پھر شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے
جس نے وہ پیسے استعمال کئے
اور یہی تینوں مل کر عمران خان پر الزام دھر رہے ہیں۔
پاکستان ۔۔۔۔۔ ملک بن کر رہ گیا ہے
اسد طور 🔥🔥
اب پوری طرح وہی ماحول ہے جیسے فیض حمید کو دکھا کر پوری اپوزیشن کو اکٹھا کیا گیا کہ عمران خان کو گرا دو تاکہ فیض حمید نہ بن جائے۔اب حکومتی اتحاد کو عمران خان سے ڈرا کر کام لیا جا رہا ہے۔ عمران خان کو انہوں نے نکال تو دیا لیکن ساری جماعتیں قبر میں چکی گئیں اور عمران خان ایک دیومالائی کردار بن گیا جسکے پیچھے عوام کھڑی ہے اور اتنی محبت کبھی کسی شخص سے نہیں کی گئی۔ آئینی ترمیم کے بغیر صوبے نہیں بنائے جاسکتے آئینی عدالت بھی کچھ نہیں کرسکتی پیپلزپارٹی اگر ووٹ نہ دے تو صوبے نہیں بنیں گے ۔ پیپلزپارٹی کی جگہ تحریک انصاف ووٹ تب ہی دے گی جب سسٹم کا باپ عمران خان بولے گا۔ عمران خان اس موجودہ رجیم کو سپورٹ کبھی نہیں کرے گا۔
یہ صرف اقبال جرم نہیں بلکہ ایسے قتال کا اعتراف ہے جس میں جعلی مقابلوں سے مارے جانے والوں کی اکثریت کا جرم بھی ایسا نہیں تھا کہ انہیں عدالت بھی سزائے موت دے سکتی ۔
یہ معاملہ اثھے گا ضرور
اور پھر کچھ دیر بعد آواز بھی نہیں نکل سکے گی
پاکستان فوج نے ان کے نوجوان بیٹے کو سنائپر سے کھوپڑی میں گولی ماری تھی
جرم صرف اتنا تھا کہ حقوق کیلیے احتجاج میں شامل تھا۔
سال کے 365 دنوں میں شاید کوئی دن بچ گیا ہو جس دن کوئی کارنامہ نہ کیا ہو
اس ملک میں صحافت کے نام پر جو دلہ گیری ہوتی ہے اس کے پیچھے چھپنے والے یاد رکھ لیں کہ اگر ہمیں اللہ نے موقع دیا تو آپ کو چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ نام لے لے کر ٹریفک حادثے کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرایا گیا اور اسکو جواز بنا کر تحریک انصاف کے کارکنان کو شہید کیا گیا۔
ریما عمر 🔥🔥🔥
3 سال پہلے جب یہ عوام دشمن لایا جا رہا تھا تو بتایا جا رہا تھا کہ عوام بے وقوف ہے پاگل یے انکو کسی بات کا نہیں پتہ پاپولر بندے کے پیچھے کھڑے ہیں ہمیں عوام کی بات نہیں ماننی بلکہ تجربہ کار لانے ہیں وہی اس ملک کو سنبھالیں گے۔ اب منافقت دیکھیں کہتے ہیں کہ عوام کی رائے لینی ہے صوبے بنانے کے لیے اب وہ بے وقوف نہیں ہے؟
ریفرنڈم آئین میں بنیادی سٹرکچر کی تبدیل کرنا ہو جیسے 26ویں ترمیم ہورہی تھی کہ عوام سے پوچھتے کہ کیا ملک میں آئینی عدالت بننی چاہیے یا نہیں ؟؟ لیکن اس پر کوئی ریفرنڈم نہ ہوا۔
صوبے بد نیتی کی بنیاد پر بنوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عوام مہنگائی بیروزگاری سے تنگ ہے تو اسکا حل نکالا گیا کہ نئے صوبے بناو lolz..
تیمور جگڑا ہے لیے بڑی آواز!!🛑
مائیکل کوگلمین جو امریکہ کے نامور صحافیوں میں سے ایک ہے, تیمور جگڑا کے لیے الفاظ کیا کہہ رہا ہے!
عمران خان کے ساتھ ذہین ترین لوگ موجود ہے!
جیل کی دیواروں میں سنائی گئی سزاؤں کا اب عدالت کے احاطوں میں دفاع کرنا ہے تو کہتے ہیں لائیو اسٹریمنگ نہیں کرنی۔ بھئی اتنے ہی مضبوط کیس ہیں تو لے کر آئیں دنیا کے سامنے۔۔ پتہ تو لگے کیا کرپشن کی خان نے؟
اسکو جتنا ہوسکے پھیلائیں
میں قوم کو آج یہ خوشخبری دوں گا کہ آپ کا لیڈر آج ایک مرتبہ پھر عدالت کے سامنے سرخرو ٹھہرا۔ آج جو کارروائی ہوئی، اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک پورا افسانہ کھڑا کیا گیا ہے، جس کی سرے سے کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔
قوم کے ذہن میں چند اہم باتیں رہنی چاہئیں۔
سب سے پہلے یہ افسانہ کھڑا کیا گیا کہ برطانیہ میں ایک رقم موجود تھی جو کسی جرم کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔ برطانوی عدالتوں یا اداروں نے یہ تعین کیا تھا کہ چونکہ یہ رقم جرائم سے حاصل شدہ ہے، اس لیے اسے پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل ہونا چاہیے۔
حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سراسر ایک جھوٹا مفروضہ ہے۔
اس کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں آنی تھی، لیکن عمران خان صاحب کی اس وقت کی حکومت نے مبینہ طور پر اس میں رعایت دے کر یہ رقم قومی خزانے میں آنے کے بجائے اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جہاں ملک ریاض صاحب نے بحریہ ٹاؤن کے سلسلے میں رقم جمع کرانی تھی۔
یہ بھی ایک جھوٹا بیانیہ ہے جسے حکومتی ترجمان بار بار قوم کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
آج جب عدالت کے سامنے ابتدائی مرحلے میں ہی مقدمہ پڑھا گیا تو یہ پورا افسانہ پاش پاش ہو گیا۔
قوم کے ذہن میں درج ذیل حقائق رہنے چاہئیں:
یہ رقم برطانیہ میں ملک ریاض خاندان کی اپنی رقم تھی۔ کسی برطانوی عدالت نے یہ فیصلہ نہیں دیا تھا کہ یہ رقم حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہے یا اسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونا چاہیے۔
برطانیہ میں صرف اتنا ہوا کہ ملک ریاض اور برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ یہ ایک سول معاہدہ تھا، فوجداری نوعیت کا کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے، اس لیے وہ برطانیہ چھوڑ دیں اور اپنی تمام جائیدادیں اور رقوم بھی وہاں سے منتقل کر دیں۔
اس پر ملک ریاض اور ان کے خاندان نے کہا کہ بینکوں میں موجود یہ رقم ہماری اپنی ہے، حکومتِ پاکستان کی نہیں۔ لہٰذا ہمیں اجازت دی جائے کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیں۔
اس طرح ملک ریاض خاندان نے اپنے دستخطوں سے چیک لکھے، پے آرڈرز بنوائے اور اپنی رقم خود سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
اس پورے عمل میں نہ کابینہ کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی عمران خان صاحب کا۔
یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں آئی اور وہیں موجود رہی۔ اس رقم میں اضافہ بھی ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے یہ رقم حکومتِ پاکستان کے سپرد کر دی اور یوں یہ قومی خزانے میں منتقل ہو گئی۔
لہٰذا حکومتِ پاکستان کو ایک پیسے کا بھی نقصان نہیں ہوا بلکہ اسے فائدہ پہنچا۔
ممکن ہے کہ یہ رقم سالہا سال برطانیہ میں موجود رہتی، لیکن یہ پاکستان منتقل ہوئی، فارن ایکسچینج ریزروز (Foreign Exchange Reserves) میں شامل ہوئی اور اس کے مساوی پاکستانی روپے قومی خزانے میں آئے۔
تو پھر نقصان کہاں ہوا؟
عمران خان صاحب کے کسی عمل نے نہ اس رقم کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا اور نہ ہی اس رقم کو حکومتِ پاکستان یا قومی خزانے سے دور کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر @salmanAraja جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے نہتے کارکنوں پر 26 نومبر کو جو مظالم ڈھائے اور بعد میں اس قتل و غارت کے ثبوتوں کو کیسے مٹانے کی ناکام کوشش کی،
اس کا ثبوت الجزیرہ کی اس رپورٹ میں جو ان کے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کیا۔۔۔۔۔
"القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت لائیو دکھانے کی درخواست کا مقصد عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا ہے۔ آخر کب تک ایک ہی جوڑے کو بے بنیاد مقدمات میں الجھایا جاتا رہے گا؟ عوام کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر عائد الزامات میں کتنی حقیقت ہے۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ عدالتی کارروائی شفاف ہو اور حقائق قوم کے سامنے آئیں"۔
القادر ٹرسٹ کیس لائیو سٹریمنگ کرنا کیوں ضروری ہے؟ اس حوالے سے ہونے والی عدالتی سماعت بارے بیرسٹر سلمان صفدر کی تفصیلی گفتگو