مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی لاہور ہائیکورٹ بار آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
26 اور 27 ویں ترامیم کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں علامہ ناصر عباس ، محمود خاں اچکزئی علی احمد کرد ، حامد خان ، بیرسٹر گوہر خان اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی کے ہمراہ موجود۔
پوری قوم کو اپنی آزادی کیلئے آواز اٹھانی ہے۔ وکیل خبردار بھی کرتے ہیں اور فتح کی بشارت بھی دیتے ہیں
اس کے باوجود، ہماری صوبائی حکومت کے خلاف یہ جھوٹا بہانہ بنایا گیا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون نہیں کر رہی، اور اسی کو جواز بنا کر صوبے میں گورنر راج لگانے کی بات کی گئی۔ میں آپ کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار رکھنا چاہتا ہوں—جیسا کہ میں نے متعلقہ کمیٹی میں بھی بات کی—کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کیے۔ خود آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس اس وقت سب سے زیادہ جدید آلات سے لیس ہے اور اسے سب سے زیادہ مراعات حاصل ہیں۔
میں نے اس اجلاس میں بھی یہ مؤقف رکھا کہ ہمارے صوبے میں ایک آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں، تمام اسٹیک ہولڈرز اور بار ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی۔ اس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جو بھی پالیسی بنائی جائے، اس میں خیبر پختونخوا کی اس متفقہ قرارداد اور عوام کی رائے کو شامل کیا جائے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں دہشت گردی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیے، امن قائم ہونا چاہیے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔
میں نے یہاں تک کہا کہ اگر آپ کو تحریک انصاف سے اختلاف ہے، تو اس کانفرنس میں تو موجودہ گورنر بھی بیٹھے تھے، مسلم لیگ (ن) کے اپوزیشن لیڈر اور خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں بھی شریک تھیں؛ وہاں کے ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز جو بھی متفقہ فیصلہ کریں ہمیں منظور ہے۔ لیکن ان کی ضد یہ ہے کہ فیصلے بھی ہم کریں گے اور پالیسی بھی ہم ہی بنائیں گے، اور اسی بنیاد پر گورنر راج مسلط کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
آج خیبر پختونخوا کے عوام کے بنیادی حقوق معطل ہیں۔ ساڑھے چار سے پانچ کروڑ عوام کا نمائندہ، ایک موجودہ وزیرِ اعلیٰ، ایک موجودہ اسپیکر، وزراء اور اراکینِ اسمبلی زیرِ حراست اور لاپتہ کر دیے جاتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ یہ کس آئین، کس قانون اور کس ضابطے کے تحت ہو رہا ہے؟ اس ملک میں اخلاقیات اور قانون کا جنازہ نکال دیا گیا ہے اور صرف ڈنڈے کے زور پر نظام چلایا جا رہا ہے۔
ہم ہر صورت میں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ سب سے زیادہ متاثر ہم خود ہو رہے ہیں۔ تکلیف اور مشکل ہمیں ہے، لہٰذا اس بہانے یہ الزام نہ لگائیں کہ ہم تعاون نہیں کر رہے۔ آج خیبر پختونخوا معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر ہے؛ کاروبار اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں، معاشی سرگرمیاں مفلوج ہیں اور مایوسی بڑھ رہی ہے۔ شہباز شریف صاحب آئے اور 160 ارب روپے کا بڑا اعلان کر کے خوب چرچا کیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے لیے بڑا فنڈ دے دیا، حالانکہ این ایف سی شیئر، نیٹ ہائیڈل پرافٹ، اور تیل و گیس کی مد میں ہمارے اپنے 334 ارب روپے کے بقایاجات ان کے ذمے واجب الادا ہیں۔ آپ سب سے پہلے ہمیں ہمارے بقایاجات ادا کریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کاغذوں اور اعلانات میں 160 ارب روپے دیے گئے اور دوسری طرف 157 ارب روپے کی کٹوتی کر لی گئی؛ یعنی جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
آج ہم یہاں اس لیے آئے ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اور ہمارے خلاف جو جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، وہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عمران خان اس وقت جیل میں ہیں اور ان کا پورا خاندان زیرِ عتاب ہے، اور انہیں صرف اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری، آئین و قانون کی بالادستی، اور ایک آزاد و خودمختار پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کسی کا غلام نہیں، یہ ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے۔
آخر میں میری تمام سیاسی جماعتوں سے یہ تجویز اور اپیل ہے کہ کم از کم ایک نکاتی ایجنڈے—یعنی آئین کی بالادستی—پر سب متفق ہو جائیں۔ میں یہ بھی تجویز کرتا ہوں کہ ملک میں ایک جامع قومی مکالمہ (نیشنل ڈائیلاگ) ہونا چاہیے جس میں تمام مکاتبِ فکر اور تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں، اور یہ طے کریں کہ ہمیں پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے اور ایک نئے جمہوری عہد کا آغاز کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے بڑھ سکے۔
سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان، سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب @AsadQaiserPTI
ملک کی موجودہ صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے، مگر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران احمد خان نیازی کو مشاورت میں شامل نہیں کیا جا رہا، جبکہ 85 فیصد عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا مناسب علاج کروایا جائے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی @MoeenQureshiPTI
”بنیادی حقوق کے نفاذ اور قانونی حقوق کی بحالی کے لیے—عمران خان صاحب اور ان کی اہلیہ کے وہ بنیادی، آئینی اور قانونی حقوق جو آئینِ پاکستان نے انہیں فراہم کیے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جن کے وہ حقدار ہیں—ان پر عمل درآمد کرنے، انہیں بحال کرنے اور انہیں نافذ کرنے کا تینوں عدلیہ کے چیف صاحبان سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ محض کوئی خط نہیں بلکہ ایک باقاعدہ پٹیشن ہے، اور اسے پٹیشن کے طور پر ہی دائر کیا گیا ہے۔“
خالد یوسف چوہدری @KhalidYChaudry
#FreeImranKhan
عمران خان کو کہتے تھے کوکین پیتا ہے،چرس پیتا ہے،اس نے سب کچھ تمہارے منہ پر دے مارا ہے،آج ہر 10 میں سے 9 لوگ اس کے شیدائی ہیں،تحریک انصاف کے جن لوگوں کو سزائیں سنائی گئی کسی ایک نے بھی معافی نہیں مانگی،علی احمد کرد
“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!
غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔
تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!
جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!
یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا۔
قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!
میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!
میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”
- پاکستان کے کپتان، حقیقی وزیراعظم عمران خان
#مزاحمت_سے_ملے_گی_آزادی
#حق_كى_جيت_ہو_گى
برطانوی صحافی ڈاکٹر ایوان ریڈلی کا بڑا اعلان- وہ عمران خان کی جگہ اڈیالہ جیل جانے کو تیار ہیں۔ عمران خان کی قید پر بین الاقوامی سطح پر اٹھنے والی آوازوں کی ایک اور مثال۔
#KhanDemandsJusticeNotFavour#WriteLetterForImranKhan
میرے بھائی کی عمر 74 برس ہے۔
سات دہائیوں تک پاکستان کی کسی عدالت نے انہیں مجرم قرار نہیں دیا۔ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، کینسر کے ایسے ہسپتال قائم کیے جہاں مالی حیثیت سے قطع نظر ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر ہو، نوجوانوں کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی قائم کی اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی خدمت کی۔
مگر اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اچانک ان کے خلاف سینکڑوں فوجداری مقدمات قائم کر دیے گئے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے جبراً گرفتار کیا گیا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا۔ ان کے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل کی بند دیواروں کے اندر ہوئی، جہاں نہ عوام کو رسائی حاصل تھی اور نہ ہی ذرائع ابلاغ کو۔
آج وہ چودہ سال قید کی سزا تنہائی میں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے باقاعدہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کی بینائی متاثر ہو چکی ہے، بلڈ پریشر قابو میں نہیں، جبکہ ان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
اب ان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ہمارا مطالبہ نہایت سادہ ہے کہ پاکستان کے عوام کو عدالتی کارروائی براہِ راست دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے جنرل مشرف سے متعلق مقدمات کی کارروائی براہِ راست نشر کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا بھی عوام کے سامنے جائزہ لیا، مگر ان کی پھانسی کے کئی دہائیوں بعد۔
کیا ہمیں ایک بار پھر کسی سانحے کا انتظار کرنا ہوگا؟ کیا میرے بھائی کو بھی انصاف کی فراہمی سے پہلے اپنی جان گنوانا ہوگی؟
انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ شفافیت کسی فرد کو دی جانے والی رعایت نہیں، بلکہ انصاف کا بنیادی اصول اور عوام کا حق ہے۔
“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!
غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔
تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!
جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!
یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا۔
قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!
میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!
میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”
- پاکستان کے کپتان، حقیقی وزیراعظم عمران خان
#مزاحمت_سے_ملے_گی_آزادی
#حق_كى_جيت_ہو_گى
پنجاب میں 500 ورکرز کو گرفتار کیا گیا، عمران خان پر 300 مقدمات بنائے گئے،ایک مقدمہ بھی میرٹ پر نہیں آتا،کوٹ لکھپت جیل میں ہماری لیڈرشپ موجود ہے عمران خان کی فیملی کو انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں،اسد قیصر سابق سپکیر اسمبلی کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
Sources – The Standard, 26 Oct 2026 (30-day extension under Section 3 MPO); Insaf Lawyers Forum Pakistan statement, 21 Nov 2026 (extension expired 17 Nov); Dawn, 13 Nov 2026 (Uzma and Noreen freed, Aleema still held)
ذرائع – Martial law in Poland (13 Dec 1981؛ ویلیسا کی رہائی 14 Nov 1982)؛ Polish underground press (Tygodnik Mazowsze 60,000–80,000 کاپیاں؛ 1985 کراکوف سروے)؛ Lech Wałęsa (نوبیل 1983؛ صدر 1990)؛ 1989 Polish elections؛ Al Jazeera، 25 Jan 2024 (میڈیا پر عمران خان کی کوریج کی پابندی)
تم لیڈر کو قید کر سکتے ہو۔ نظریے کو نہیں مار سکتے۔
جبر کا تجزیہ | نمبر 7: نام کو خاموش کر دو
پولینڈ، 13 دسمبر 1981۔ صبح ہونے سے پہلے ملک پر حکمرانی کرنے والا جنرل مارشل لا نافذ کر دیتا ہے۔ سڑکوں پر ٹینک ہیں، فون لائنیں کاٹ دی گئی ہیں، اور اپوزیشن کے ہزاروں کارکنوں کو ان کے گھروں سے اٹھا کر بغیر مقدمے کے قید کر دیا جاتا ہے۔ ان میں لیخ ویلیسا بھی ہیں، جہاز سازی کے کارخانے کے وہ الیکٹریشن جنہوں نے سولیڈیرٹی کی قیادت کی – ایک آزاد مزدور یونین جو ایک کروڑ لوگوں کی قومی تحریک بن چکی تھی۔ سولیڈیرٹی پر پابندی لگ جاتی ہے، ہر آزاد اخبار بند کر دیا جاتا ہے، اور ٹیلی وژن پر صرف ریاست بولتی ہے۔
منصوبہ سیدھا ہے: لیڈر کو قید کرو، اس کی تحریک کو توڑو، اس کا نام نشریات سے غائب کرو، اور انتظار کرو کہ لوگ بھول جائیں۔
لوگ نہیں بھولتے۔ وہ تہہ خانوں اور باورچی خانوں میں اپنے اخبار، پرچے اور کتابیں چھاپتے ہیں اور ہاتھوں ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں۔ وارسا کا ایک زیرِ زمین ہفت روزہ ہر شمارے کی 60,000 سے 80,000 کاپیاں چھاپتا ہے۔ 1980 کی دہائی کے وسط تک کراکوف میں سروے کیے گئے ہر چار میں سے تین لوگ زیرِ زمین اخبار پڑھ رہے ہوتے ہیں۔
ویلیسا نومبر 1982 میں رہا ہوتے ہیں اور اگلے سال امن کا نوبیل انعام جیتتے ہیں۔ 1989 کے پہلے جزوی طور پر آزاد انتخابات میں سولیڈیرٹی ایوانِ زیریں کی وہ ہر نشست جیت لیتی ہے جس پر اسے لڑنے کی اجازت تھی، اور سینیٹ کی 100 میں سے 99 نشستیں۔ ایک سال بعد، جس شخص کو انہوں نے قید کیا تھا، وہ ملک کا صدر ہے۔
آج میرے ماموں @ImranKhanPTI جیل میں ہیں۔ ان کی جماعت کو توڑ دیا گیا ہے، اور ٹی وی چینل ان کا نام تک لینے سے کتراتے ہیں۔ اس لیے لوگ انہیں قیدی نمبر 804 کہتے ہیں، اور یہ نمبر ہر جگہ ہے۔
تم نام پر پابندی لگا سکتے ہو۔ آواز کو خاموش کر سکتے ہو۔ نظریے کو نہیں مار سکتے۔ وہ واپس آئیں گے، اور تاریخ خود کو دہرائے گی۔
#قیدی804 #FreeImranAndFamily
اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے،یہ ڈنڈے کے زور پر سب کچھ کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردی سے ہم متاثر ہوئے،آئی جی خود اعتراف کر رہا ہے سب سے زیادہ کے پی نے دہشت گردی کیخلاف کام کئا،اسد قیصر
این سی سی آئی اے کا نوٹس، سئینیر صحافی جنید اقبال نے قانونی اعتراضات اٹھا دیے!
سینیر صحافی جنید اقبال نے بیریسٹر میاں علی اشفاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
جنید اقبال NCCIA سے 24 نومبر کی پیشی کے لیے نئی تاریخ مانگ لی!
مجھے کس الزام میں طلب کیا گیا؟ جوابی رپلائی میں وضاحت کا مطالبہ
نوٹس کی تفصیلات اور بنیادی الزامات فراہم نہیں کیے گئے، مؤقف
سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دے دیا گیا!
کسی شہری کو طلب کرنے سے پہلے انکوائری کی نوعیت واضح کی جائے، جواب میں مؤقف
خاندانی ہنگامی صورت حال کے باعث مقررہ تاریخ پر پیش نہیں ہو سکتا، جواب
شکایت، سوالنامے اور ریکارڈ شدہ بیانات کی نقول فراہم کرنے کی درخواست
قانونی کارروائی سے بچنے کا کوئی ارادہ نہیں، انکوائری میں تعاون کے لیے تیار ہوں، جواب
این سی سی آئی اے سے نئی تاریخ اور متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست!