آواز دروں —•—
پی ٹی آئ کے قائد عمران خان کی الشفا ھسپتال منتقلی اور انکی
ھمشیرہ و ڈاکٹر کی ان سے ملاقات کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ھے
اس فیصلے سے عدلیہ کا کھویا ھوا وقار بحال ھو گا ،
سچ یہ ھے کہ اس فیصلے سے میرے دل کا بوجھ کچھ کم ھوا ھے ۔۔ برسات کی حبس زدہ رُت میں یہ فیصلہ ٹھنڈی ھوا کا جھونکا ھے ۔۔
اس فیصلہ پر معزز جج صاحبان مبارکباد کے مستحق ھیں ، اگر اسمیں ریاستی منشا شامل ھے تو اسے بھی سراھا جانا چاھئیے ۔۔۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور زندگی انتہائ اھم ھیں ، اسپر کوئ سمجھوتہ نہیں ھونا چاھئیے ، انکی جماعت اور اھل خانہ کو بھی اس حوالہ سے آئیندہ محتاط اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاھئیے ۔۔ انکا ذمہ دارانہ رویہ اگلے راستے کھُلنے کی صورت متعین کرسکتا ھے ۔۔
ھم پہلے بھی ان صفحات پر عمران خان صاحب کے اھل ِ خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی کے خاتمے اور انکی مرضی کے ڈاکٹرز تک انکی رسائ کے حق میں آواز بلند کرتے رھے ھیں
ھماری اطلاعات ک�� مطابق حکومت نے انکے علاج کیلئے ماھر ڈاکٹرز مامور کیے رکھے ھیں اور علاج معالجہ میں اپنے تئیں کوئ کمی نہیں کی لیکن جیلیں بھگتنے والے جانتے ھیں کہ کوئ بھی شخص اتنا طویل عرصہ قید تنہائ میں رکھا جائیگا تو اسکی صحت متاثر ھوۓ بغیر نہیں رہ سکتی
جیل اپنے قیدی کو کسی نہ کسی بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ھے ، یہ آپ بیتی بھی اور جگ بیتی بھی ۔۔۔
اگر قیدی آپکا سیاسی مخالف ھو تو اسکی حفاظت اور حقوق کی ادائیگی اشد ضروری ھو جاتی ھے
بہتر ھوتا کہ حکومت یہ فیصلہ خود کرتی بہر حال دیر آید درست آید کے مصداق اب فریقین ذمہ داری کا مظاھرہ کریں اور عمران خان صاحب کیلئے آسانی کا معاملہ پیدا ھونے دیا جاۓ
ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوھدری ، عمر چیمہ ، میاں محمود الرشید سمیت PTI کے باقی اسیران بھی ایسی تو��ہ کے حقدار ھیں
اس موقع پر طعنہ زنی ، گالی گلوچ اور انکے دور ِ اقتدار کی سختیاں یاد کرنیکے یا دھرانے کی قطعا�� کوئ ضرورت نہیں ھے !!!
سب لڑکیوں کے باپ ایسے ہونے چاہییں۔
ایک نکاح کی تقریب ہے۔ حق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ 5 تولے سونا
سسر اپنے داماد کو ساتھ والی کرسی پر بلاتا ہے۔ سرگوشی میں پوچھتا ہے، بیٹا آپ کتنا مہر آسانی سے دے سکتے ہیں۔
داماد کہتا ہے آپ لوگ جو مقرر کریں منظور ہے لیکن میں اگر زیادہ کوشش کروں تو دو لاکھ دے سکتا ہوں۔ سسر نکاح خوا�� کو کہتا ہے مہر ایک لاکھ ہو گا
جب سسر نے سونے کے متعلق پوچھا تو داماد نے کہا میں دو
تولے بنا چکا ہوں تین اور بنا لوں گا۔ سسر نے سب کو مخاطب کر کے کہا کہ سونا دو تولے ہو گا
سب عزیز و اقارب ناراض ہوئے کہ اتنے کم مہر اور سونے پر آپ نے کیوں بات ختم کی
سسر نے کہا
"آج اگر میں اس شخص کو جو بھی ڈیمانڈ کروں تو مجبوراً یہ پورا کرے گا۔ لیکن بعد میں یہ میری بیٹی کو جو پوری روٹی دے گا اس کو آدھی کر دے گا۔ وجہ یہ ہے کہ لوگوں سے قرضے لے کر یہ ڈیمانڈ پوری کر رہا گا
میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی بعد میں آرام اور خوشی سے رہے
اس شادی کے 15 سال ہو گئے۔ وہ داماد اپنی بیوی کا خیال رکھتا تھا اور سسر کی خود سے زیادہ عزت کرتا تھا۔
یہ ایک سچی کہانی ہے،
نکاح کو آسان بنائیں اور تحریر اچھی لگے تو لائک اور شیئر ضرور کریں
جزاک اللہ ❤️
“کوئی انعام نہیں چاہیے، میں نے جو کیا اللہ کی رضا کے لیے کیا…میں نے ایسے سمجھا جیسے میرا بچہ گرا ہے، تو میں نے چھلانگ لگادی”۔
فیصل آباد کے محمد ابراہیم سے ملیے، جو کہ ایک پھل فروش ہیں اور جنہوں نے کراچی کی منظور کالونی میں ایک گہرے گڑھے میں گرنے والے بچے کی جان بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے ��یں ڈالی۔
ویڈیو بشکریہ @TOKCityOfLights
نلتر جھیل میں ایک نوجوان ڈوبا، خوش قسمتی سے وہاں ایک خاتون ڈاکٹر موجود تھیں، انہوں نے باہر نکلوایا، وہاں موجود شخص کو اس لڑکے کو CPR دینے کو کہا اور خود زور زور سے اس کے سینے کو دباتی رہیں، کچھ وقت لگا اور اس نبض بحال ہوگئی اور اس کی زندگی بچ گئی۔
الحمداللہ مسجدِ اقصیٰ کے دروازے، جو 41 دن سے بند تھے، آج فجر کی نماز کے ساتھ دوبارہ کھول دیے گئے۔۔
ایسے لگ رہا جیسے اسلامی تاریخ کا کوئی ڈرامہ دیکھ رہا ہوں۔
بریکنگ خبر 🚨
کِم جونگ اُن نے پروٹوکول توڑتے ہوئے جنوبی کوریائی صدر کو حدِ فاصل عبور کرنے کی دعوت دی اور مختصر ہچکچاہٹ کے بعد اُن کا ہاتھ پکڑ کر دونوں نے ایک ساتھ دوسری جانب قدم رکھا👉
بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ کا شکر کیسے ادا کیا جاتا ہے ہر کوئی شعیب اختر سے سیکھے۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں راولپنڈی میں یتیم بچوں کیلئے قائم ایک ادارے جس میں پچاس سے زائد یتیم بچے زیر تعلیم ہے
ان بچوں کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بچوں کی جانب سے نعتیں پیش کی گئی۔
شعیب اختر کی جانب سے بچوں کیلئے کھانے کا دعوت کیا گیا تھا اور بچوں کیلئے شعیب اختر کی جانب سے کپڑے جوتے اور پانچ پانچ ہزار نقد روپے دیے گئے۔
اس موقع پر شعیب اختر کے ساتھ لیجنڈری پلیئر محمد یوسف بھی موجود تھے۔
محمد یوسف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شعیب اختر ایک صاف دل اور دین پسند انسان ہے مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس نے اس ادارے میں بچوں کی خوشی کیلئے پروگرام کیا اگر وہ چاہتا باہر کسی حال کو بک کرتا کرکٹرز کو بلاتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور یہ اللہ کا شعیب اختر پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر ثابت کردیا کہ وہ ایک نیک انسان ہے
💯💞💞💞💞💞💞💞
#cricketlovers
#cricketnews
#PSL202
چار کندھے بھی جو معاشرہ کسی غریب کے جنازے پر مہیا نا کرسکے ، تو اللہ معاف کرے
مرحوم ، کا معاملہ تو اللہ جانے کیا ہو ۔مگر اس علاقہ کی بدبختی کا سامان ہے جہاں ایسے مظلوم جنازے دیکھنا پڑیں ۔۔۔
😢😢😢
مرے ہوۓ معاشرے کے لئیے
انا للہ وانا الیہ راجعون 😢🚨
ایک تیونسی ماں روزانہ اپنے بیرونِ ملک رہنے والے بیٹے کا حال اس کے گھر کے سیکیورٹی کیمرے کے ذریعے دیکھتی ہے، جو اس کے فون سے منسلک ہے، اور خاموشی سے اس کی کامیابی اور خیریت کے لیے دعا کرتی رہتی ہے۔
ماں کی محبت فاصلے کی محتاج نہیں ہوتی۔
اے ہمارے رب! ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو نماز قائم رکھنے والوں میں شامل فرما، اور ہمیں کبھی بھی اس عظیم عبادت سے دور نہ ہونے دینا۔
اگر آپ بھی اس خوبصورت دعا پر آمین کہتے ہیں تو ضرور لکھیں: آمین 🤍