ممبرصوبائی اسمبلی جناب معاذ محبوب بھائی کا ناظم آباد گلبہار ٹاؤن یو سی 44 بی کے علاقے خاموش کالونی پٹیل مسجد اور نیازی اسٹریٹ کا دورہ کیا - خاموش کالونی سے پشتون برادری سے جمیعت علمائے اسلام کے زمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایم کیو ایم پاکستان اور معاذ محبوب بھائی کے ترقیاتی فنڈ سے خاموش کالونی کی گلیوں میں پیور بلاک کا کام کروایا، ان علاقوں میں عرصہ 20 سال سے کوئی بھی ترقياتی کام نہیں ہوا _ عوام کا کہنا تھا کہ یہاں جب بھی کوئی ترقیاتی کام ہوا وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہی ہوا اور علاقے کی عوام نے معاذ محبوب بھائی کا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں مزید ترقیاتی کاموں کی درخواست کی ہے. #MQMPakistan #mpamaazmehboob #PS127 #Nazimabad #Karachi
پہلے سارہ نامی اس خاتون نے بتایا کہ جس لڑکی کا ریپ ہوا وہ اس کی بیٹی ہے ، اور بیٹی کے ریپ کے فورا بعد موصوفہ ڈانس کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہیں ابھی حال ہی میں ایک ویڈیو same clothes ڈیلیٹ کی گئی ہے لیکن ہم نے اسکرین شاٹس بھی لے لیئے ویڈیو بھی ڈاؤن لوڈ کی کہ بچی کا ریپ ہوا ہے اماں ناچ رہی ہیں 😂😀
سندھ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر فیصل سبزواری، اراکین قومی اسمبلی سید حفیظ الدین، خواجہ اظہار، فرہان چشتی، جاوید حنیف، ارشد وہرہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کو مجوزہ آئینی ترامیم، حکمراں جماعت اور پیپلز پارٹی سے مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
Grateful to have attended the uplifting Christian live music event hosted by the Indian Christian Ecumenical Community of Houston. It was an inspiring evening filled with faith, music, and community support.
Thank you for standing with us on this journey!
#sheikhaniforconstable #communitysupport #fortbendcounty
میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس ویڈیو کے بعد مجھ سمیت کسی کے بھی پاس سیلانی ، جے ڈی سی ، الخدمت یا کسی بھی دسترخوان کی مخالفت کا جواز نہیں رہا ۔ اور اب جے ڈی سی نے کافی عرصے سے پیک کرکے دینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ، پیک کریں اور گھر لیکر جائیں ، کسی وقت آکر دیکھیں آپ کو پیک کرواکر لیجانے والوں کی اکثریت مقامی ملے گی
آج غربت کے خاتمہ کا عالمی دن ہے۔ اس برس تھیم "منصفانہ، پرامن اور جامع معاشرہ کے لئے سماجی اور ادارہ جاتی بد سلوکی کا خاتمہ"ہے۔ اقوام متحدہ نے 1992 میں غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے طور پر اسے تسلیم کیا۔ یہ دن ہمیں غربت اور امتیازی سلوک کے خاتمہ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کرنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ غربت کے خاتمہ کے لئے گورنر انیشیٹیو کے تحت ابتک 8.5 لاکھ سے زائد راشن بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
اس کا سکرین شاٹ لے لیں آئینی ترمیم پر تحریک انصاف بھی ووٹ کرے گی ، مخالفت صرف ان کی ڈھکوسلے بازی تھی ۔ جو خبریں ان کی تصدیق ہو جائے یا تصدیق شدہ ثبوت ہاتھ لگ جائے تو شیئر کرتے ہیں لیکن یہاں بدزبانی ہار گئی خوش لحن لوگ جیت چکے ہیں ۔ خان انمول قالین تھا 50 لاکھ مانگ کر 500 کا تو نہیں بیچتے نا ،
Grateful to have shared a great evening with my fellow candidates for the 2024 election.
Together, we are committed to serving our community and making Fort Bend County a safer, stronger place for all. Let's keep the momentum going!
#Election2024#sheikhaniforconstable
Amazing support at our successful meet and greet! Huge thanks to my friends John McCoy, Aziz, Naveed, Syed Ali, Manny & Marion Glenn and for hosting this wonderful event.
Your belief in our campaign for a safer, stronger Fort Bend County means the world to me.
#sheikhaniforconstable #fortbendcounty #CommunitySupport
JDC and UNICEF have signed a Memorandum of Understanding (MOU) to provide training to the staff of Sindh Statistics Bureau. The signing ceremony was attended by General Secretary JDC, Mr. Zafar Abbas @ZafarJdc , and Director General Sindh Statistics Bureau, Mr. Javed Mehr. UNICEF's @UNICEF_Pakistan representative, Mr. Muhammad Ayub, was also present at the occasion.
آج اینٹی نارکوٹکس فورس کو مزید فعال بنانے کے لیے بل پر دستخط کئے ہیں ۔ اس قانون سازی سے اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ مجرموں کو کیفر کردار پہنچائے کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس مزید فعال کردار ادا کرے گی۔ یہ قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منشیات فروش معاشرہ کے نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنا رہے ہیں۔ خصوصی عدالتوں کے قیام سے منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
گورنر ہاؤس میں جاری گورنر انیشیٹو کے تحت 50 ہزار سے زائد طلباء آئی ٹی کورسز کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ آئی ٹی مارکی میں طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اساتذہ طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ان کی مکمل رہنمائی کر رہے ہیں، جبکہ طلباء شوق، محنت اور توجہ کے ساتھ اپنی تعلیم میں مشغول ہیں۔
آج پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 73 واں یوم شہادت ہے اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔لیاقت علی خان نے اپنا سب کچھ وطن عزیز پر نچھاور کیا۔ پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی قربانیاں اہل وطن کے لئے مشعل راہ ہے۔ لیاقت علی خان کے نظریہ، وژن، افکار سے وطن عزیز کو نمایاں مقام دلایا جاسکتا ہے۔
آج خوراک کا عالمی دن ہے اس برس کی تھیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لئے خوراک کا حق" کی تائید کرتا ہوں۔ دنیا سے بھوک کے خاتمہ کے لئے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ غذائیت سے بھرپور، پائیدار اور سستی خوراک تک رسائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ فوڈ سیکیورٹی کے لئے پائیدار زرعی پالیسی کا نفاذ ناگزیر ہے۔ خوراک کے ضیاع کو کم کرکے، ہم بھوک کے خاتمہ کی طرف اہم قدم بڑھا سکتے ہیں۔ خواہش ہے کہ ایک ایسی دنیا تعمیر کروں جہاں ہر فرد کو صحت بخش اور سستی خوراک میسر ہو۔ بھوک اور غذائی قلت کے خلاف عالمی سطح پر کوششیں وقت کا تقاضا ہیں۔
پاکستان کے صف اول کے بزنس مین سماجی رہنما جناب دانش امان صاحب کی سربراہی میں شہر کراچی کی اہم ترین شخصیات نے پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کا دورہ کیا اس موقع پر جے ڈی سی کی جانب سے جناب دانش امان صاحب کو اس لیب کا برانڈ ایمبسڈر بھی مقرر کیا گیا ۔لازمی کمنٹس دیں
آج دیہی خواتین کی عظیم خدمات کو تسلیم کرنے کا عالمی دن ہے اس موقع پر دیہی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ دیہی خواتین کا زراعت، دیہی ترقی میں ناقابلِ فراموش کردار ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے فروغ میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ صنفی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہی خواتین کی انتھک محنت کا اعتراف ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔