✨ A little support can make a big difference! ❤️
👍 Like, 💬 Comment & 🔄 Share.
Let's grow together and support each other.
🤝 Follow me, and I'll follow back!
https://t.co/0FKxbuOO2T
Nazar lag jaati hai khushiyon ko aksar,
Apne sukoon ka yun zikr kiya na kar,
Jo samajh sake teri khamoshi ko,
Uske siwa kisi se dil lagaya na kar..!!
https://t.co/A2TLQZJd9Z
https://t.co/ATk4zD4laL
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں
یہاں سینکڑوں کارواں اور بھی ہیں
علامہ اقبال
نہ دوا سے سکون ملتا ہے، نہ دعا سے قرار،
یہ دل تو بس اپنے محبوب کا طلبگار ہے۔
ہمیں حکیموں کی نہیں، اُس کی ضرورت ہے،
جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔
https://t.co/iT9iBJdYtE
#مزید_صوبے_بہتر_گورننس
18 سالہ اقتدار مگر سندھ کے شہری آج بھی بنیادی سہولیات کے منتظر
سنہ 2008 سے سندھ میں مسلسل اقتدار رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سے آج عوام ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیں: آخر 18 سال گزرنے کے باوجود سندھ کے بڑے شہروں کی حالت کیوں نہیں بدل سکی؟؟؟
کراچی جو پاکستان کا معاشی مرکز اور ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہروں میں شمار ہوتا ہے آج بھی پانی کی قلت ابلتے گٹروں ٹوٹی سڑکوں کچرے کے ڈھیروں ٹریفک کے مسائل اور بدترین شہری سہولیات جیسے چیلنجز سے دوچار ہے
صرف کراچی ہی نہیں سندھ کے دوسرے بڑے شہر بھی شہری مسائل سے نبرد آزما ہیں
حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص،نواب شاہ،سمیت دیگر شہر بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں
پینے کے صاف پانی، نکاسی آب، صفائی اور ٹوٹی سڑکوں کے مسائل غرض کوئی شہر دیہات درست نہیں بلکہ بدترین صورتحال ہے
اعداد و شمار بھی عوامی شکایات کی تصدیق کرتے ہیں
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی سندھ لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ پرفارمنس انڈیکس 2024 کے مطابق
سندھ بھر میں 56 فیصد شہری بنیادی بلدیاتی سہولیات سے غیر مطمئن ہیں
کراچی میں یہ شرح 75 فیصد ہے
لاڑکانہ میں 69 فیصد اور سکھر میں 56 فیصد شہری بنیادی سہولیات سے غیر مطمئن ہیں
87 فیصد جواب دہندگان کے مطابق بلدیاتی نمائندے مختص فنڈز مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کرتے
اب سوال یہ ہے کہ 18 سالہ اقتدار کے باوجود عوام کو صاف پانی بہتر سڑکیں نکاسی آب صحت تعلیم اور صاف ستھرا ماحول کیوں میسر نہیں؟؟؟
سندھ کے عوام کو سیاسی نعروں جلسوں اور وعدوں سے آگے بڑھ کر عملی ترقی چاہیے انہیں اپنے ٹیکسوں اور صوبے کے وسائل کے بدلے بنیادی شہری سہولیات حاصل کرنے کا پورا حق ہے
18 سال کوئی مختصر عرصہ نہیں ہوتا اب وقت آ گیا ہے کہ سندھ میں ترقی کے دعووں کے بجائے کارکردگی شفافیت اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر حکمرانوں سے جواب طلب کیا جائے
یہاں اصلی تصاویر بھی AI سے مختلف نہیں ہوں گی
Picture made by AI
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) پاکستان کا شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ
میران شاہ آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا حق
دورے کے دوران انہیں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل کوششوں کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور علاقے میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مستعدی، تیاری اور وطن عزیز کے دفاع و سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا
خیبر پختونخوا کی بہادر پولیس فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے خیبر پختونخوا پولیس کو ایک بہادر صفِ اول کی فورس قرار دیا اور دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف ان کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کا فیصلہ کن خاتمہ کرنے اور خیبر پختونخوا میں بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں
میران شاہ آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کمانڈر پشاور کور نے کیا
#𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧𝐙𝐢𝐧𝐝𝐚𝐛𝐚𝐝
#مزید_صوبے_بہتر_گورننس
مضبوط پاکستان بااختیار صوبے اور خوشحال عوام
پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مضبوط وفاق کا تقاضا ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے قائم کئے جائیں سندھ سمیت پاکستان کے تمام بڑے صوبوں کی بہتر انتظامی تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے
آج آبادی میں بے پناہ اضافہ وسیع جغرافیائی حدود اور انتظامی مشکلات کے باعث عام شہری کو بنیادی سہولیات صحت، تعلیم، روزگار اور انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے چند بڑے شہروں اور مخصوص علاقوں تک وسائل اور اختیارات کا ارتکاز بھی ایک بڑا مسئلہ ہے
مزید صوبوں کا قیام تقسیم نہیں بلکہ بہتر انتظام اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوامی حقوق کی ضمانت ہے
سندھ ہو یا پنجاب، بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا، ہر خطے کے عوام کو اپنے قریب انتظامیہ، بہتر نمائندگی اور وسائل پر منصفانہ حق ملنا چاہیے
صوبوں کی تشکیل لسانی نسلی یا سیاسی تعصب کے بجائے آبادی جغرافیہ انتظامی ضرورت عوامی خواہشات اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر ہونی چاہیے
ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں اقتدار چند مراکز تک محدود نہ ہو جہاں ہر شہری کو یکساں مواقع میسر ہوں اور جہاں ترقی کا سفر کراچی سے کشمور گوادر سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک یکساں طور پر پہنچے
یاد رکھیے مضبوط وفاق کی بنیاد مضبوط اور بااختیار اکائیاں ہوتی ہیں
مزید صوبے بہتر انتظام منصفانہ وسائل اور خوشحال پاکستان
السلام علیکم
پاکستان
پاکستان رینجرز سندھ امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت الرٹ
سندھ میں امن و امان کے قیام جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پاکستان رینجرز سندھ کے جوان دن رات اپنے فرائض پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دے رہے ہیں
دن ہو یا رات، شہر کی شاہراہیں ہوں یا گلی کوچے مسلسل گشت مؤثر چیکنگ اور کڑی نگرانی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز کے جوان ہمہ وقت میدانِ عمل میں موجود ہیں
پاکستان رینجرز سندھ آپ کے تحفظ شہر کے امن اور محفوظ سندھ کے لیے پُرعزم
#محافظ_سندھ_رینجرز