Those who believe, do good deeds, attend to their prayers and engage in almsgiving, shall be rewarded by their Lord and shall have no fear, nor shall they grieve
Q2 (Al-Baqarah): Verse 277
اور زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ نے اپنے ذمے نہ لے رکھا ہو۔ وہ اُس کے مستقل ٹھکانے کو بھی جانتا ہے، اور عارضی ٹھکانے کو بھی۔ ہر بات ایک واضح کتاب میں درج ہے۔
سورۃ ھود آیت نمبر 6
رسول الله ﷺ نے فرمایا: - مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ - جو حج کا ارادہ رکھتا ہو، تو اُسے چاہیئے کہ جلدی کرے. ابوداؤد 1732 (ماجہ 2883؛ حاكم 1645؛ مسند احمد 1833، 2974، 3340؛ ابی شیبہ 13872؛ بیہقی 8694؛ مشکوٰۃ 2523)
لہٰذا اللہ کی تسبیح کرو اُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے، اور اُس وقت بھی جب تم پر صبح طلوع ہوتی ہے اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔
﴿سورۃ الروم،۱۷-۱۸﴾
اور دیکھو ہم تمہیں آزمائیں گے ضرور، (کبھی) خوف سے، اور (کبھی) بھوک سے، اور (کبھی) مال و جان اور پھلوں میں کمی کر کے۔ اور جو لوگ (ایسے حالات میں) صبر سے کام لیں اُن کو خوشخبری سنادو.
سورۃ البقرۃ آیت نمبر 155
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جان لو اگر سارے لوگ تمہیں نقصان پہنچانے کے لیے اکٹھے ہو جائیں تو وہ صرف اتنا ہی نقصان پہنچا سکتے ہیں جتنا اللہ نے تیرے مقدر میں لکھ دیا ہے (جامع ترمذی (2516)