شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی غربت، آمریت، انتہاپسندی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ ان کا مشن جمہوریت، عوامی حقوق، خواتین کے بااختیار کردار اور قانون کی بالادستی پر مبنی ہے
#FSDinfoPPP#HBDShaheedBenazir
جیئے بھٹو، جیئے شہید رانی 🇱🇾🇱🇾
21 جون 2026 (پریس رلیز)
پیپلز سیکریٹریٹ پتافی ہاؤس ٹنڈوالہیار:
پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پیپلز سیکریٹریٹ پتافی ہاؤس میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی سالگرہ محرم الحرام کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
ٹنڈوالہیار کے ضلعی صدر محترم ظہیر عباس خان پتافی صاحب زیارات کے سلسلے میں ایران اور عراق میں موجود ہیں۔
دعائیہ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈوالہیار کے سینئر نائب صدر محترم مولا بخش تھیبو نے کی۔
اس موقع پر شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ، پیپلز پارٹی ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کی متحرک جیالی مرحومہ صبا حیدر، مرحوم ایم پی اے نعیم کرل، اور ٹنڈوالہیار کے دو شہید پولیس اہلکار اکبر مری اور عبدالمجید مری کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
دعائیہ تقریب میں انفارمیشن سیکریٹری وسیم لطیف منگریو، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری راجو ٹھاکر، محمد حارث سوڈھر، تعلقہ ٹنڈوالہیار کے صدر غلام قادر دل، تعلقہ جنرل سیکریٹری جعفر خان جلبانی، تعلقہ انفارمیشن سیکریٹری رئیس محبوب علی پتافی، شوکت علی خاصخیلی، جاوید جمن لنڈ، زوار معشوق علی زرداری، عبدالجبار بلوچ، غلام مصطفیٰ ساند، عبدالستار گھرانو، مولوی منظر حسین داؤدانی، آصف بلوچ، میر شاہد ٹالپر، لالا نعیم اعوان، حبیدار لنڈ، نارائن داس، علی مراد لنڈ، فیاض علی لنڈ، عبدالجلیل بلوچ، آصف ستار گھرانو، مہیار درس، عبدالرزاق بوزدار، ہری درشن بھیل، رفیق شاہ، ذیشان شوکت خاصخیلی، محمد ریحان کشمیری، راگی ذوالفقار علی خاصخیلی اور خادم حسین داؤدانی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
@AseefaBZ@BBhuttoZardari@MediaCellPPP@mediapppdigital@pitafi_zaheer
#HBDShaheedBenazir
بینظیر بھٹو: نہ جھکنے والے حسینی کردار کی علامت
تحریر: شیراز بٹ
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہم ایک ایسی عظیم قومی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے وقف کر دی۔ وہ صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں تھیں بلکہ امید، مزاحمت اور عوامی طاقت کی علامت تھیں۔
بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔ انہوں نے ایک ایسے معاشرے میں قیادت کا کردار ادا کیا جہاں خواتین کے لیے سیاست کے اعلیٰ ترین ایوانوں تک پہنچنا ایک مشکل خواب سمجھا جاتا تھا۔ اپنی قابلیت، جرات اور عوامی وابستگی کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا کہ قیادت کا تعلق جنس سے نہیں بلکہ وژن، صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے ہوتا ہے۔
بی بی شہید کی شخصیت نہ جھکنے کے حسینی پیغام سے وابستہ تھی۔ انہوں نے آمریت، جبر اور سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جلاوطنی، قید و بند اور مسلسل دباؤ کے باوجود انہوں نے اپنے نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کا نام جمہوری جدوجہد اور استقامت کی علامت کے طور پر لیا جاتا ہے۔
بینظیر بھٹو نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ایک واضح اور بے باک مؤقف اختیار کیا۔ شدید خطرات اور مسلسل دھمکیوں کے باوجود وہ پاکستان میں امن، رواداری اور جمہوریت کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو دہشت گردی جیسے ناسور سے نجات دلانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ان کی سیاست کا محور غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات تھے۔ وہ سمجھتی تھیں کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہو سکتی ہے جب عام آدمی کو انصاف، روزگار، تعلیم اور مساوی مواقع میسر ہوں۔ ان کی جدوجہد معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے تھی اور یہی ان کی سیاسی فکر کا بنیادی ستون تھا۔
آج اگرچہ بینظیر بھٹو ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں، لیکن ان کے افکار، نظریات اور قربانیاں زندہ ہیں۔ ان کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ظلم، جبر اور فسطائیت کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے بلکہ حق، انصاف اور جمہوریت کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ صرف ایک شخصیت کی یاد کا دن نہیں بلکہ ان اعلیٰ اقدار کی تجدیدِ عہد کا موقع ہے جن کے لیے انہوں نے اپنی جان تک قربان کر دی۔ ان کی جدوجہد اور قربانی ہمیشہ پاکستان کے جمہوری سفر کی رہنمائی کرتی رہے گی۔
✍🏻فضل زيارة الامام الحسين(ع)
في ليلة الجمعة
إذا كانت ليلة الجمعة ينزل إليها تسعون ألف ملك يبكون على الحسين(ع) ويذكرون فضله وإنه يسمى في السماء حسينا المذبوح وفي الارض أبا عبد الله المقتول
🏴
📚العوالم للشيخ عبد الله البحراني
ج2ص119
🏴
اللهم صل على محمد وال محمد وعجل فرجهم🤲🏻
🏴
اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت و ان کے حقوق کی حصول اور ایک جمہوری پاکستان کے قیام کیلئے وقف کرنے والی دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے یوم پیدائش پر سرخ سلام!
@BBhuttoZardari#HBDShaheedBenazir
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پرپیغام
#HBDShaheedBenazir@FaryalTalpurPk
مزید پڑھیں: https://t.co/uoaf7xUOVA
"She showed that leadership is never one-dimensional. She fulfilled many roles in life, as a daughter, a mother, a wife, a friend, a patriot and a citizen of the world committed to peace. She approached each responsibility with courage, conviction and a deep sense of duty."~ President Asif Ali Zardari's Message on the 73rd Birth Anniversary of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto
بےنظیر شادی سے بےنظیر شہادت تک عوام کے درمیان رہیں یہی خاصیت انکو ممتاز اور منفرد اور معزز محترم لیڈر بناگئیں اور عوام کے دلوں میں امر ہوگئیں
#HBDShaheedBenazir
Happy Father’s Day to @AAliZardari the guardian of democracy & a leader whose strength in the face of adversity inspires us all. A caring father, a visionary statesman, and a true son of Pakistan. May you continue to lead with wisdom and courage.
Long Live President Zardari! ❤️