تاریخ گواہ ہے کہ جن بحرانوں، کشیدگیوں اور خونریز تنازعات کا سامنا عرب ممالک کو کرنا پڑا، ان میں سے بہت سے حالات کے پس منظر میں ایران کی مداخلت اور پالیسیوں کا اثر نمایاں رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عرب دنیا میں ایران کے کردار کو ہمیشہ شک و شبہ اور تشویش کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے۔
ایران کے میزائل اسرائیل میں تباہی کیوں نہیں مچاتے، یہ گھوم پھر کر عرب ممالک پر ہی کیوں گر رہے ہیں ، یہ آج کا سب سے بڑا سوال ہے۔ ایران کے ہاتھوں عرب ممالک کی تباہی کی داستان کوئی نئی بات نہیں، یہ پرانی کہانی ہے۔
آج ایران جن امریکی اڈوں کو جواز بنا کر عرب دنیا کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا وہ ایرانی جارحیت ہی کی وجہ سے وجود میں آئے۔ اس نے ماضی میں بھی عرب ممالک کی سرزمین کو میدانِ جنگ بنانے، عدم استحکام پھیلانے اور تنازعات کو ہوا دینے میں اہم کرد��ر ادا کیا۔