کل ہی ایک تحریک انصاف کے سپورٹر سے بات ہوئی!
فرحان بھائی آپ اچھا نہیں کر رہے، خان نے صرف الیکشن کا مطالبہ کیا ہے جو آئینی ہے۔
ٹھیک ہے بھائی، لیکن وفاق میں تو پی ڈی ایم حکومت موجود ہے اور اگست تک دورانیہ ہے تو پھر الیکشن کہاں کروانے ہیں؟
پنجاب اسمبلی میں کروائیں گے نا۔ وہ جنوری میں تحلیل کی تھیں۔
اچھا تو پھر الیکشن ہونگے تو پھر کیا ہوگا؟
دیکھیں خان ہر آن لائن پول جیت رہا ہے۔ ہم پنجاب اسمبلی میں جیت جائیں گے۔
اچھا تو پھر جیت کر کیا کرو گے؟
پرویز الہی کو وزیر اعلی بنائیں گے اور پنجاب میں حکومت کریں گے۔
لیکن پنجاب میں تو آپ کی جنوری میں بھی حکومت تھی اور پرویز الہی وزیر اعلی تھے۔ پھر پنجاب اسمبلی ختم کیوں کی؟
(تھوڑا کنفیوز ہو کر) دیکھیں وہ الیکشن کروانے تھے نا؟
الیکشن تو میرے بھائی صرف پنجاب میں ہونگے۔ آپ جیت بھی گئے تو وہی جنوری والی حالت ہوگی۔ وفاق میں تو وقت پر ہونگے۔ کیا اپنے شوق کے لئے اسمبلی تحلیل کرنا درست ہے؟
(مزید کنفیوز ہو کر) بات تو ٹھیک ہے آپ کی لیکن الیکشن کا مطالبہ تو آئینی ہے نا۔
بالکل آئینی مطالبہ ہے میرے بھائی لیکن جب ایک سال سے ملکی کرنسی آدھی ہوگئی ہو اور آئی ایم ایف سے معاہدہ تک خراب ہو رہا ہو، مہنگائی آسمان پر ہو تب ان حالات میں آپ وہی پنجاب اسمبلی جسے آپ نے خود ختم کیا اور آپ ہی کی حکومت تھی، اس میں آپ دوبارہ حکومت قائم کر ک��، کیا ملک کی خدمت کرو گے؟ کیا مرضی سے اسمبلی توڑنا، حکومت چھوڑنا، پھر واپس آنا اور عوام کا ٹیکس کا پیسہ لگانا درست ہے؟
(اب غصے میں آ کر) آپ کو پیسے مل رہے ہیں، آپ پیڈ ہو۔
بس ٹھیک ہے میرے بھائی، آپ کو مزے کی بات بتاوں، یہ پنجاب اسمبلی کس کے مشورے پر آپ نے ختم کی؟
نہیں
عمران خان کے مطابق انہوں نے جنرل باجوہ کے مشورے پر ایسا کیا۔
وہ کیوں کریں گے؟ آپ ثبوت دکھائیں؟
اخبار سے لنک نکال کر ثبوت دکھایا،
جی نہیں یہ جعلی لنک ہیں اور آپ کو پیسہ مل رہا ہے۔
میرے بھائی میرے نزدیک بہتر یہی ہے کہ اکتوبر تک اب صبر کریں تاکہ دو دو دفعہ بجٹ کا ضیاع نا ہو اور ایک ہی مرتبہ پنجاب ��فاق اور تمام صوبوں میں الیکشن ہوجائیں تاکہ مسلہ حل ہو۔
نہیں، آپ کسی کے کہنے پر لانچ ہوئے ہو۔
اب مجھے بتائیں کہ ان سے بندا کیا بحث کرے!
@mjamal1950@betterpakistan see your left &right in PTI and personally assess their loyalty to Pakistan & the nation & you will find they all are self centred & care about increase in the wealth of their families & nearones.
انشاء اللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی عوام نے ہمیں ووٹ اسمبلیاں تحلیل کر نے کیلئے نہیں تبدیلی 'اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے ووٹ دیا ہے