ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احمد جمال شاہ نے RHC کوزہ بانڈا کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کے اسٹاک اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہد ضیاء سے اجمیرہ کے معززین نے ملاقات کے دوران اپنے مسائل اور عوامی مشکلات پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
بٹگرام: ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا ماہانہ IMU اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ضلعی مانیٹرنگ افسر (تعلیم) نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو ضلع بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بٹگرام، 25 اگست 2026: محکمہ زراعت شعبہ توسیع بٹگرام کے زیرِ اہتمام موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ جدید زراعت کے فروغ کے منصوبے کے تحت میگا فارمرز گیدرنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب خان، نیاز محمد خان ترند، مختلف محکموں کے ضلعی افسران، محکمہ زراعت کے ماہرین و
ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کی زیرِ صدارت آئی ایم یو ہیلتھ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے صحت سے متعلق امور، جاری اقدامات اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے تھاکوٹ بازار کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ مقررہ نرخ ناموں کی نمائش، گوشت کی فروخت اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور ممنوعہ ایام میں گوشت فروخت کرنے پر گوشت کی دکانوں جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر ریسٹورنٹس کو جرمانے
اسسٹنٹ کمشنر آلائی عامر مصطفیٰ نے مختلف پٹواری حلقوں اور سروس ڈلیوری سنٹر (SDC)، تحصیل آلائی کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ محکمہ مال کے ریکارڈ، روزنامچہ، فیلڈ بک، لٹھہ اور جمعبندی کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ کی تکمیل و درستگی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
@CSKPOfficial
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احمد جمال شاہ نے ایس ٹی سی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور تحصیلدار نے مختلف سیکشنز کے امور، کارکردگی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر الائی عامر مصطفیٰ نے بنہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے ہوٹلوں، جنرل و سپر سٹورز، سٹامپ فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران صفائی، اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخ ناموں کا جائزہ لیا گیا
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے بی ایچ یو بھٹیاں کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل آفیسر و دیگر عملہ موجود، ادویات کا اسٹاک اور صفائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ تاہم پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ سامنے آیا، جس کے حل اور مؤثر طبی سہولیات کی مسلسل فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کی
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے کوزہ بانڈہ سروس ایریا کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہوٹلز، ٹک شاپس اور پٹرول اسٹیشن کا جائزہ لیا گیا اور صفائی ستھرائی، نرخ ناموں اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
@CSKPOfficial@AkhundRehan2002@Dcbattagram Respected Sir,
Necessary action has been taken by District Administration Battagram. The pathway has been cleared by TMA Battagram, while Field Revenue Staff and Police officials were also present at the spot. The route is now fully restored for public use.
بٹگرام میں یومِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز 🌱🇵🇰
بٹگرام، 14 اگست 2026 — ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نے کوزی بانڈہ کے مقام گچبوڑی میں یومِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
بٹگرام، 14 اگست 2026 — ریسکیو 1122 آفس بٹگرام میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اور ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی جانب سے یومِ آزادی کی شاندار تیاری
14 اگست یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کو خوبصورت قمقموں سے سجایا گیا۔
ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی جانب سے یومِ آزادی کی شاندار تیاری
14 اگست یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کو خوبصورت قمقموں سے سجایا گیا۔