محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی پولیس افسر کے ہمراہ مختلف تھلہ جات اور جلوس روٹس کا دورہ۔
انتظامی و سیکیورٹی امور کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ اور ضلعی پولیس افسر ضیاء الدین احمد نے مختلف تھلہ جات کا مشترکہ دورہ کیا۔
اس موقع پر دونوں افسران نے انتظامی اور سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے امام بارگاہوں اور جلوس روٹس سے متعلق انتظامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے، جب کہ ضلعی پولیس افسر نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
بانی چیئرمین عمران خان کے یکساں اور معیاری تعلیم کے خواب کی جانب ایک اور بڑا قدم!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے ابتدائی خدوخال، قانونی فریم ورک اور انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
🔸وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام کے لیے قانونی فریم ورک کی تیاری کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
🔸اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مجموعی طور پر **72 چیف منسٹر ماڈل سکولز** قائم کیے جائیں گے۔
🔸منصوبے کے لیے 9.5 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
🔸ان سکولز میں جدید تدریسی نظام، تربیت یافتہ اساتذہ، جدید لیبارٹریز، لائبریریز، آئی ٹی سہولیات اور عالمی معیار کے تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
🔸چیف منسٹر ماڈل سکولز کے لیے علیحدہ قانون اور قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، جبکہ ان کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک سنٹرلائزڈ بورڈ آف گورنرز قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ
✅چیف منسٹر ماڈل سکولز کا قیام ہماری حکومت کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
✅ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ان سکولز کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
✅ صوبے کے تعلیمی نظام کی بہتری اور معیار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
✅ تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع اور دیرپا اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
✅ چیف منسٹر ماڈل سکولز کو صوبے میں معیاری اور جدید تعلیم کا مثالی ماڈل بنایا جائے گا۔
✅ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل صوبے کے روشن مستقبل، انسانی ترقی اور خوشحالی پر سرمایہ کاری ہے۔
🔸یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ خیبرپختونخوا کے لاکھوں بچوں کے لیے جدید، معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
#CMKP #SohailAfridi #EducationReforms #CMModelSchools
ڈیرہ اسماعیل خان: صوبائی خاتون محتسب خیبرپختونخواہ محترمہ رباب مہدی نے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تعاون سے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک آگاہی سیشن اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن داؤد خان، ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبدالناصر خان اور ڈی پی او ڈیرہ ضیاءالدین احمد سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کے علاوہ وکلاء، طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران خواتین کے مختلف اہم مسائل، خصوصاً وراثتی معاملات اور کام کی جگہ پر ہراسانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور ان کے حل کے لیے دستیاب قانونی و انتظامی طریقہ کار سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں کو انسانی حقوق، صنفی بنیاد پر تشدد، خاندانی عدالتوں کے معاملات، پولیس سے متعلق شکایات، ایف آئی اے سائبر کرائم کیسز، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق اور محتسب سے متعلق مختلف انتظامی مسائل کے حوالے سے اپنی درخواستیں پیش کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ متعدد شرکا نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جن پر محترمہ رباب مہدی نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔
@CSKPOfficial@ombudspersonkpk
دریائے سندھ کنارے ہوگ ڈیر (پاڑھا ہرن) کی تعداد میں خوش آئند اضافہ۔
ڈیرہ اسماعیل خان: چند سال قبل دریائے سندھ کے کنارے اپنے قدرتی مسکن میں صرف چھ ہوگ ڈیر چھوڑے گئے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ کی جانب سے بھرپور حفاظتی اقدامات اور مسلسل نگرانی کی بدولت ان کی تعداد اب ۵۰ (پچاس) سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ اعدادوشمار نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ میں کامیابی کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہیں کہ اگر مخلصانہ کوششیں کی جائیں تو نایاب جانوروں کی آبادی کو بحال کیا جا سکتا ہے۔
جنگلی حیات کا تحفظ صرف ایک محکمے کا کام نہیں بلکہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ آنے والی نسلوں کے لیے اس قدرتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے عوام اور حکومتی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
@CSKPOfficial
#SaveWildlife
#WildlifeProtection
ڈیرہ اسماعیل خان: حکومتِ خیبر پختونخواہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان نے شہر کے اہم ترین مقامات میں سے ایک، جہاز چوک (جسے عوام کلمہ چوک کے نام سے بھی جانتے ہیں) کی خوبصورتی اور سجانے کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کی جانب سے جہاز چوک کی مکمل تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ نے اپنے ہیڈ کوارٹر کی بھی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا ہے۔
جہاز چوک پارک کی تعمیر و تزئین کا کام ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان نے سر انجام دیا۔ چوک کو صاف ستھرا اور پرکشش مقام بنانے کے لیے ضروری کام سر انجام دیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف شہر کی رونق میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مقامی عوام اور گزرنے والوں کے لیے ایک خوشگوار ماحول بھی فراہم ہوا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز ڈیرہ کی جانب سے جہاز چوک سے ریونیو کمپلیکس تک کی سڑک کی بلیک ٹاپنگ کا کام بھی پایۂ تکمیل کو پہنچا دیا گیا ہے۔ پرانی اور خراب سڑک اب ہموار اور پائیدار بن چکی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے۔
سڑک کے ساتھ منسلک نالیوں کی تعمیر نو اور مرمت کا کام محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیرہ نے مکمل کیا ہے، تاکہ بارش کے موسم میں پانی کے ٹھراو سے بچا جا سکے۔
@CSKPOfficial
صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر درابن کی سربراہی میں آج مورخہ 7 اپریل 2026 کو تحصیل درابن کے موضع چودھوان میں ایک آپریشن کیا گیا۔
صوبائی حکومت کی ملکیتی 133 کنال 15 مرلہ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کر دیا گیا اور بر موقعہ صوبائی حکومت کے حق میں قبضہ لے لیا۔
اراضی کی تفصیلات کے مطابق:
- 35 کنال اراضی کی تخمینی مالیت ایک کروڑ بارہ لاکھ روپے (1,12,00,000 روپے) ہے۔
- جبکہ باقی 98 کنال 15 مرلہ اراضی کی مالیت تینتیس لاکھ ستاون ہزار پانچ سو روپے (33,57,500 روپے) بنتی ہے۔
اس طرح کل 133 کنال 15 مرلہ اراضی کی مجموعی تخمینی مالیت ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ستاون ہزار پانچ سو روپے (1,45,57,500 روپے) ہے۔
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم ضلع بھر میں بلا امتیاز جاری رہے گی۔
@CSKPOfficial
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیرِ نگرانی اور محکمہ سپورٹس ڈیرہ کے تعاون سے عید کے تیسرے روز بیساکھی گراؤنڈ ڈیرہ میں "ڈیرہ پھلاں دا سہرا" کشتی دنگل کا انعقاد۔
اس روایتی اور تاریخی میلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور محکمہ سپورٹس کے ضلعی افسر سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت۔
میلے میں کئی دلچسپ کشتیوں کے مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم نمایاں کشتیوں میں نذیر پہلوان نے شاہد بچار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے اہم مقابلے میں آصف موچی نے طیب پہلوان جھنگ والا کو ہرا کر میدان اپنے نام کیا، شائقین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان مقابلوں کو انجوائے کیا۔
یہ دنگل ڈیرہ جات کے ثقافتی ورثے اور دیسی کشتی کی روایت کو زندہ رکھنے کا ایک شاندار موقع ثابت ہوا، جہاں پہلوانوں نے اپنی قوت اور ہنر کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔
@CSKPOfficial
خیبر پختونخوا میں "احساسِ شجر" مہم کا باقاعدہ آغاز! 🌿
آج یومِ پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں ایک ہی دن 10 لاکھ پودے لگانے کا تاریخی ہدف حاصل کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر یہ مہم شروع ہوئی، جس میں عوام، سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں صرف آج کے دن 5300 پودے لگانے کا ہدف دیا گیا تھا جو کہ مکمل ہو چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، ایم این اے سردار فیصل امین خان گنڈاپور اور محکمہ جنگلات کے افسران نے گومل یونیورسٹی میں 2000 پھلوں کے پودے (لیموں، آڑو، مالٹا، شہتوت وغیرہ) لگا کر مہم میں عملی شرکت کی۔
تقریب میں محکمہ جنگلات و دیگر افسران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
بعداذاں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں بھی پودے لگائے۔
اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔
عوام سے اپیل: اپنے لگائے پودوں کی تصاویر/ویڈیوز https://t.co/c1AKOPshwc پر شیئر کریں۔
یہ اقدام صوبے کو سرسبز بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا عملی عزم ہے۔ آئیے، پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں! 🇵🇰🌱
#EhsaaseShajar
@CSKPOfficial
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان نے عیدالفطر کے پہلے روز ضلعی پولیس افسر ضیاء الدین احمد کے ہمراہ متعدد مقامات کا دورہ کیا۔
دونوں افسران نے عید کی نماز پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی۔ نماز کے بعد انہوں نے اعجاز شہید یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔
نماز کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس افسر نے شہید کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی، تعزیت پیش کی اور شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سینٹرل جیل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ وہاں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو طبی سہولیات کے بہتر انتظام اور مریضوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial
1/2
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے متعلقہ محکمہ جات کے ہمراہ رمضان المبارک کے ایام میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔
@CSKPOfficial
2/2
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے متعلقہ محکمہ جات کے ہمراہ رمضان المبارک کے ایام میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اعلان (27 فروری 2026):
افغانستان سے سرحدی کشیدگی، کراس بارڈر فائرنگ اور ڈرون حملوں کی کوششوں کی وجہ سے سیکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔
اس لیے پورے صوبے میں ڈرونز، کواڈکاپٹرز اور UAVs کی باہر اڑان پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 30 دن تک جاری رہے گی.
- انڈور (ہال، میریج ہال وغیرہ) میں چھوٹے ڈرونز استعمال کرنے کی اجازت رہے گی۔
- قانون نافذ کرنے والے اداروں (پولیس، فوج وغیرہ) کے لیے بھی اجازت رہے گی۔
عوام سے گزارش: باہر ڈرون نہ اڑائیں، تاکہ امن قائم رہے۔
خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
@CSKPOfficial
حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف مقامات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار و سحر کے دسترخوان سجائے گئے، جہاں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے افطار کیا۔
موخہ: 24 فروری 2026:
ان دسترخوانوں کا اہتمام درج ذیل مقامات پر کیا گیا:
تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان
- ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ
- مفتی محمود میموریل ہسپتال
- سرکاری پناہ گاہ، ڈیرہ
- زنانہ ہسپتال
- ڈیرہ دریا خان پل (بین الصوبائی راستہ)
تحصیل پہاڑپور
- رنگپور
- چشمہ (بین الصوبائی راستہ)
تحصیل پرواہ
- مین پرواہ بازار
تحصیل درازندہ
- بمقام امن میلہ (بین الصوبائی راستہ)
رمضان المبارک کے دوران ان افطار دسترخوان کے ذریعہ مسافروں، مستحقین اور روزہ داروں کو معیاری افطار و سحری کی سہولت میسر کی جا رہی ہے۔
@CSKPOfficial
حکومت خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے محکمہ خوراک، لائیوسٹاک، حلال فوڈ اتھارٹی و دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں سے متعلق مورخہ 23 فروری 2026 تک کی کارکردگی۔
@CSKPOfficial
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر رحمانی خیل میں عرصہ دراز سے پانی کی قلت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد نے متعلقہ عملے کے ذریعے ٹیوب ویل کی مکمل مرمت کے احکامات دیے جن کو یقینی بناتے ہوئے ٹیموں نے لگاتار 48 گھنٹے مرمت کر کے ٹیوب ویل کو فنکشنل کر دیا ہے جس سے رمضان المبارک میں اہلیان علاقہ کو پانی کی دستیابی یقینی بنا دی گئی ہے۔ اس کاوش میں عوام الناس کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کیا گیا۔
@CSKPOfficial
رمضان المبارک کی آمد پر حکومت خیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ اسماعیل خان افتخار احمد کا دودھ سپلائی کے معیار کی جانچ کے لیے کریک ڈاؤن
رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ اسماعیل خان افتخار احمد نے ایک خصوصی ٹیم کے ہمراہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کو سپلائی کیے جانے والے دودھ کے معیار کی جانچ کے لیے کارروائی کی۔ خصوصی ٹیم میں حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیوسٹاک کے افسران شامل تھے۔
کارروائی کے دوران متعدد دودھ سپلائی ٹینکرز کو موقع پر روک کر ان کے نمونے حاصل کیے گئے اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے تاکہ دودھ کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر افتخار احمد نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو خالص اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ یا غیر معیاری دودھ کی ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
@CSKPOfficial
حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاریوں کے سلسلے میں علماء کرام کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں مساجد سے عوام الناس کو مصنوعی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق آگاہی دیں۔
دکانداروں میں اسلامی اخلاقیات اور ذمہ داری کا شعور بیدار کریں اور انہیں متنبہ کریں کہ رمضان کی رحمتوں کو کسی بھی قسم کی خود ساختہ مہنگائی یا بلیک مارکیٹنگ کا نشانہ نہ بننے دیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے پہلے ہی جامع اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ مشترکہ نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو روزانہ بازاروں، منڈیوں اور دکانوں کا معائنہ کریں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ عوام سے بھی درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی گران فروشی، ناقص معیار یا ذخیرہ اندوزی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم یا پرائس مانیٹرنگ ڈیسکس پر دیں تاکہ فوری ایکشن ممکن ہو سکے۔
ضلعی انتظامیہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی، معیاری اور دستیاب اشیائے ضروریہ یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
@CSKPOfficial