ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت انسداد گداگری مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری اقدامات، انسداد بھکاری مہم، عوامی شکایات، گداگری کی روک تھام اور معاشرتی اصلاح کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جزبے سے منایا جا رہا ہے
منڈی بہاءالدین، ملکوال اور پھالیہ تحصیل میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی افسران سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے سکول محلہ کا دورہ کیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے مختلف گلیوں اور عوامی مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہر میں کشمیر کالونی کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب" ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتظامیہ متحرک
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہر کے شہر کے اہم اور گنجان علاقوں، چیمہ چوک اور ست سرا کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں کھلی ہیں
نوجوانوں کو عملی تجربہ، ماہرین کی رہنمائی، یو این ایف سی سی سی سرٹیفیکیشن اور ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفے کے ساتھ ماحول اور پالیسی کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (e-FOAS) کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں e-FOAS کے مختلف فیچرز، آن لائن درخواستوں کی وصولی و پراسیسنگ، ڈیجیٹل فائلنگ اور محکموں کے مابین کیسز کی منتقلی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ڈاکٹر عفت النساءکی زیر صدارت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت پیرا فورس منڈی بہاءالدین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع بھر میں پیرا فورس کی فیلڈ سرگرمیوں، مختلف کاروائیوں، جومانوں اور قوانین پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے زیر تعمیر نئے لاری اڈہ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کام کے معیار، رفتار اور منصوبے کی تکمیل سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ سرکٹ ہاؤس کی تکمیل سے سرکاری امور کی انجام دہی، افسران و معزز مہمانوں کی میزبانی اور ضلعی انتظامی سہولیات میں بہتری آئے گی
سول ڈیفنس کے عملے کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاءالدین میں ایک تفصیلی فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا.
جیل کے عملے کے لیے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا اور جیل میں سیشن کے اختتام پر عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
A fire safety training class alongside practical demo has been conducted at Government City hospital Mandi Bahauddin.
Doctors, nurses, paramedics, security and janitorial staff participated in said session.
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی میں ’’بیک ٹو سکول مہم‘‘ کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ، طلبہ کو سکولوں میں واپس لانے اور ان کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے محکمہ تعلیم کی تمام تر کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔