آج حج کا مبارک دن ہے…
وہ دن جب لاکھوں عاشقانِ رسول ﷺ لبیک اللّٰہم لبیک کی صداؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہیں کوئی عرفات میں ہاتھ اٹھائے رو رہا ہے، کوئی اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہا ہے اور کوئی پوری امتِ مسلمہ کیلئے دعائیں کر رہا ہے۔
یہ دن ہمیں قربانی، صبر، محبت اور اللّہ تعالیٰ کی اطاعت کا درس دیتا ہے، آئیے ہم بھی آج اپنے دلوں کو نفرتوں سے پاک کریں، ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
اللّہ تعالیٰ تمام حجاجِ کرام کے حج کو قبول فرمائے، ہمیں بھی اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے اور ہماری خطاؤں کو معاف فرمائے۔ (آمین)
تمام اہلِ اسلام کو حج کا یہ بابرکت دن مبارک ہو۔
#Hajj2026 #HajjMubarak
یومِ مزدور کے موقع پر میں اپنے تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
محنت کش طبقہ ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ان کی دن رات کی محنت ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، آج کا دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع دیتا ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق، ان کی عزت اور بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
آئیں! ہم سب مل کر اپنے مزدور طبقے کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کی قدر کریں اور ایک منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
#LabourDay
راجہ طارق بلانی کی ناگہانی وفات کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا وہ میرے دیرینہ ساتھی اور مخلص سیاسی کارکن تھے جنہوں نے اپنی زندگی اصول پسندی کے ساتھ گزاری ان کی جدوجہد، قربانیاں اور خلوص ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
میں دعاگو ہوں کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔ (آمین)
آوازِ ضمیر —•—
ٹرمپ کا نام نہاد “امن منصوبہ” درحقیقت ایک سیاسی جبر کا خاکہ ہے، جو نہ صرف فلسطینیوں کی خودمختاری کو روندتا ہے بلکہ اسرائیلی جارحیت کو عالمی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ امن نہیں، ایک طرفہ اطاعت اور حماس کو غیر مشروط سرنڈر کروانے کی سازش ہے ہم اس منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں فلسطین کوئی تجربہ گاہ نہیں، جہاں عالمی طاقتیں اپنی مرضی کے تجربات کریں فلسطین ایک قوم ہے، ایک تاریخ ہے، ایک جدوجہد ہے اور اس جدوجہد کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی اگر آج ہم نے فلسطین کے بچوں، عورتوں، شہداء اور زخمیوں کی آہ و فریاد نہ سنی، تو کل ہماری اپنی نسلیں بھی اسی ظلم کا شکار ہو سکتی ہیں۔
یہ وقت ہے یکجہتی کا، اور ہم اللّٰہ کے حضور جوابدہ ہیں اور مظلوموں کی حمایت ہمارا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔
#palestine
گجرات میں سیورج سسٹم کی تباہ حالی پر جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ ہر باشعور شہری کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں ایک ہفتے سے کئی فٹ پانی پورے گجرات میں کھڑا ہے گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور عوام اذیت میں مبتلا ہیں جو برسوں کی مجرمانہ غفلت اور مبینہ مالی بدعنوانی کا نتیجہ ہے۔
گجرات کے چوہدری برادران گذشتہ کئی دہائیوں سے حکومت میں ہیں وزارتیں، مشاورتیں، اور اقتدار کے ایوانوں میں مسلسل موجودگی کے باوجود ان کے آبائی شہر کی حالت آج یہ ہے کہ گلیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور شہر کی عوام ایک کرب سے گزر رہی ہے کیا یہی خدمت تھی اور کیا یہی ترجیح تھی؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گجرات کے سیورج سسٹم کے نام پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے فنڈز کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں کس منصوبے کے لیے کتنی رقم آئی، کہاں خرچ ہوئی اور اگر خرچ ہوئی تو نتائج کہاں ہیں؟
گجرات کے عوام اب مزید دھوکے برداشت نہیں کریں گے یہ شہر صرف سیاسی وراثت نہیں، عوامی امانت ہے۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے، اور ہر فورم پر یہ سوال اٹھائیں گے۔
حکومت کا چاہیے کہ گجرات شہر کیلئے مختص کئے گئے اربوں کے فنڈز کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب کسی بھی سیاسی و سرکاری افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں۔
@GovtofPunjabPK
This issue can be resolved with minimal effort to divert the water of Nalah Bhimber, allowing it to flow along a new path.
@DC_Gujrat and @GovtofPunjabPK should utilize available resources to take immediate action to ensure this.
#floodsinpakistan
مینگورہ سوات میں طوفانی موجوں، حکومتی بدانتظامی اور سیاحوں کی لا پرواہی نے کئی گھر اجاڑ دیے، امدادی کاروائیوں کے انتظار میں کھڑے بے بسی کی تصویر بنے معصوم بچے اور انکے لواحقین/والدین پاکستان کی عوام کیلئے نصیحت اور حکمرانوں کیلئے ایک آزمائش چھوڑ گئے، بحثیت قوم ہم ایسے سیاسی رنگ میں رنگ چکے ہیں جہاں ہمیں حکومتی نااہلی اور حادثہ صرف وہ نظر آتا ہے جسکی ذمہ داری بالواسطہ یا بلاواسطہ ہمارے سیاسی مخالفین پر ہو اور کوئی بھی سانحہ جو ہماری سیاسی جماعت کی نااہلی کی وجہ سے پیش آئے تو ہم اس پر نادم ہونے اور اپنی سیاسی سنگت سے جواب طلبی کرنے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کی سابقہ بد انتظامی کی وجہ سے ضائع ہونے والی قیمتی جانوں یا واقعات کا حوالہ دے کر خود کو اور اپنی من پسند سیاسی شخصیات کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں، ہمارے نزدیک انسانی جانوں کے ضیاع اور اپنے ملکِ پاکستان کے نقصان کی کوئی اہمیت نہیں افسوس کا مقام ہے کہ ہم پاکستانی نہیں رہے بلکہ سیاسی جماعتوں کے بٹوارے میں بٹ چکے ہیں، یہ صورتحال ہمارے لئے اور ہمارے ملک کیلئے نہایت خوفناک ہے ہمیں اپنے افکار پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے ہمیں ایک قوم کی مانند سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنا تحفظ خود کرنا ہے اپنے حکمرانوں اور با اختیار لوگوں سے جواب طلب کرنا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے دست و بازو اور محافظ بننا ہے اگر خدانخواستہ ایسا نہ ہوا تو اشرافیہ کی موج مستی میں ہم کیا ہماری آنے والی نسلیں بھی پستی رہیں گی۔
ضلع گجرات میں دو بچوں کو جنم دینے والی 22 سالہ غریب بیٹی انتظامی نا اہلی کی بھینٹ چڑھ گئی، ضلعی اور صوبائی سطح پرکمیٹیاں تو بنائی گئیں لیکن یقیناً خطاوار غریب مریضہ ہی قرار پائی ہو گی، سرائے عالمگیر اور جہلم کے ہسپتالوں کے گرداب میں پھنس کر ورثا مایوس اور ضلع بھر سے اٹھنے والی آوازیں بھی خاموش ہو گئیں، صبا رانی کی عرضی بلاشبہ آسمانوں پر لکھی جا چکی ہو گی جس کے نتائج یقیناً غفلت کے مرتکب افسران کو بھگتنے ہیں پڑیں گے۔
ضلع گجرات کے گاؤں کھوہار میں پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی اور بیہمانہ قتل کے انسانیت سوز واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ اب ہم اخلاقی تباہی کے آخری موڑ پر کھڑے ہیں، بچوں سے زیادتی، تشدد، ریپ کیسز میں مسلسل اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون بنا کر سخت ترین سزا کا اجرا کرنا ہوگا کیونکہ جب کوئی عمل فطری، اخلاقی احساس، تعلیم و تربیت اور سماج کے دباؤ سے ماورا ہو جائے تو قانون کا خوف جرم کے سدباب کا واحد ذریعہ ہے بلاشبہ معاشرتی خرابیوں کے خلاف قانون بنانے کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہوتا ہے اگر پھر بھی حالات جوں کے توں رہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ قانون میں کوئی پہلو ایسا رہ گیا ہے کہ جس سے جرائم کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔
سانحہ کھوہار پر میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا میڈیا آگاہی بھی پیدا کرتا ہے اور ارباب اختیار کو ان واقعات کی روک تھام کے لیے عملی قدم اٹھانے پر بھی مجبور کرتا ہے، ان مسائل کو پبلک ایجنڈا میں شامل کرانے میں میڈیا ہی کی طاقت پوشیدہ ہے، ملکی میڈیا میں بھی اس مسئلے پر آگاہی کے لیے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی معصوم زہرا جنسی درندوں سے محفوظ رہے۔
سانحہ کھوہار پر متعلقہ پولیس نے بھرپور اور موثر کاروائی کر کے مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے لیکن پولیس کسی بھی کاروائی سے قبل ڈی این اے کے نتائج کا انتظار ہے امید ہے معصوم زہرا کا قاتل جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔
بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل اور روشن کل ہیں ہر قیمت پر ان کی حفاظت کرنا تمام مکاتب فکر کی اولین زمہ داری ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کو برداشت نہیں کر سکتا آج معصوم بچوں کی روحیں ہم سے پوچھ رہی ہیں کہ اس ریاست کا مستقبل کیا ہے جو اپنے معصوم بچوں کو بھی تحفظ نہیں دے سکتی؟ آخر پھول کب تک مسلے جاتے رہیں گے۔
آزاد امیدوار سے ڈیل تو الیکشن سے قبل ہی ہو چکی تھی جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسی امیدوار کی نشاندہی پر این 62 کے الیکشن میں ہر گاؤں کے معتبر خاندانوں پر ظلم اور انکے گھروں میں توڑ پھوڑ کر کے عوامی ہمدردیاں حاصل کی گئیں اور اسی ڈیل کے تحت عوام کےسامنے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مظلوم اور ن لیگی امیدواروں کو ظالم بنا کر پیش کیا گیا، این اے 62 میں عوامی ردِ عمل سے خائف خفیہ ہاتھوں نے میرے علاقے میں پولنگ اسٹاف اور پریزائیڈنگ آفیسر کو غائب کر دیا تا کہ کسی صورت بھی جمہور کی آواز کو اسمبلی پہنچنے سے روکا جا سکے اور انہی خفیہ ہاتھوں نے اپنی ایک "کٹھ پتلی" کو اسمبلی میں پہنچا دیا جو گذشتہ آٹھ ماہ سے جھوٹی قسمیں کھا رہا تھا اور انکے ایک اشارے پر اسمبلی میں موجود تھا۔
الحمداللّہ! آج سچ سامنے آ ہی گیا اور جو لوگ گذشتہ آٹھ ماہ سے ایک جھوٹ کا دفاع کرنے میں مصروف تھے اب شاید انھیں بھی شرمندگی کا احساس ہورہا ہو گا، ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوامی حقوق کا دفاع ہے انشاءاللّہ ہم اپنے مقصد کیلئے کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
مجھے پگڑی پہنانے والوں کی پگڑیاں اچھالی گئیں توگجرات کےجعلی حکمرانوں کو دن میں تارے دکھائیں گے، یہ چار دن کی چاندنی ختم ہو جائیگی اور جعلی نمائندوں کے غیر قانونی احکامات ماننے والے سرکاری ملازمین اپنے عمل کے خودجواب دہ ہوں گے۔
پارٹی سے ناراض نہیں،نوازشریف پر جیسے بھی حالات ہوں، میں ان کے نظریے کیساتھ کھڑا ہوں، ہمیشہ کھڑا رہوں گا، میری مخالف پارٹی کی مقبولیت پچاس گناہ بھی زیادہ ہوجائے، نوازشریف کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ن لیگ چھوڑنے کا رائی برابر بھی امکان نہیں ،عابد رضا کوٹلہ
@Abidrazakotla