🔴 سی این این کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستان ہی تھا جس نے پاکستان کی جانب سے میزائلوں کے حملے کے بعد جنگ روکنے میں مدد کے لیے رابطے کیے۔
▪️ ہندوستان نے سعودی عرب، ترکیے اور امریکہ سے جنگ روکنے میں مدد کی درخواست کی-
مورخ لکھے گا ایک سیاسی جماعت ایسی بھی تھی جو مڈل کلاس کو سیاست میں لانے کا وعدہ کر کے آئی لیکن آ کر کچھ کام نا کیا اور پھر آخر میں اپنی تمام ناکامیاں دوسروں پر ڈال کر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ کرنے لگی کہ ہم درختوں
#عمران_ہی_ہوگا
اب یہ پرویز خٹک کو برا بھلا کہنا شروع ہوجائیں گے لیکن ہم عوام کو سچ بتائیں گے۔
پرویز خٹک وہ لیڈر ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے پہلے 5 سال میں خیبر پختونخواہ کی پولیس، عدالتی نظام، صحت�� تعلیم سب میں واضح تبدیلی کی۔ خیبر پختونواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جماعت کو پختونوں نے دوبارہ جتوایا۔
لیکن اسکا صلہ انکو یہ ملا کہ دوبارہ حکومت پر انہیں وہ وزارت دفاع دی گئی جس میں انکا کوئی خاص کردار نہیں تھا۔ انکی جگہ جس شخص کو خیبر پختونخواہ سونپا گیا وہ بزدار نکلا اور پہلے 5 سال کی محنت تباہ کر کے دوبارہ خیبر پختونخواہ کو اسی حالت میں لے آیا جس میں وہ 9 سال پہلے تھا۔
آخر کیوں اس جماعت میں اچھے لوگوں کو صرف اس خوف سے کھڈے لائن لگایا جاتا ہے کہ کہیں وہ مرکزی لیڈر سے زیادہ مشہور نا ہوجائیں؟ کیوں نا اہل لوگوں کو بڑی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں؟ وجہ وہی شخصیت پرستی ہے۔
آج کل پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھی متعدد افراد پر ملٹری کورٹس میں مقدمات چلے۔ انہی میں سے ایک ادریس خٹک بھی تھے۔ ادریس خٹک کی بیٹی طالیہ بتا رہی ہیں کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیسے ہوتا ہے؟ نذرالاسلام کی رپورٹ
”قاتل“ عمران خان!!!
ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ آبدیدہ ہوئیں۔ باڈی لینگویج سے لگ رہا تھا کہ خوش نہیں۔ ایک پڑھی لکھی خاتون۔ برطانوی شہریت پاکستان کی خاطر چھوڑی۔ بہت خوبصورت اور مدلل انداز میں اپنا نقطہ نظر رکھنے والی۔ تحریک انصاف کے چند اراکین میں، جنہیں بات کرنے کا سلیقہ تھا۔
ملیکہ بخاری اس نظام کی نذر ہوگئیں۔ نظام قصور وار ہوگا، ضرور ہوگا۔ لیکن نظام سے بھی زیادہ بڑا کردار اس میں عمران خان کا تھا۔ جن کے پاس بہترین افراد تھے۔ موقع تھا۔ کچھ کرنے اور کچھ کرگزرنے کا۔ لیکن تبدیلی کے خواہشمندوں کی آرزوؤں کا اس شخص نے خون کیا۔ انا کے گھوڑے پر سوار اس شخص نے کسی ایک دن یہ نہیں سوچا کہ میری اناپرستی اور خودپسندی کیا رنگ لائے گی؟ اس نے کبھی خیال نہیں کیا کہ تبدیلی کے خواہش مند کتنے ہیں، اپنا بہت کچھ تج کر جو میرے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔
استعارے کا سہارا لوں، تو میں عمران خان کو ”قاتل“ سمجھتا ہوں۔ لاکھوں آرزوؤں کا خون کرنے والا شخص۔ اُمیدوں کا گلا گھونٹنے والا شخص۔ تبدیلی دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑدینے والا شخص۔ اس ملک میں اب حقیقی تبدیلی کے لیے کیا اگلے پچاس برس تک بھی کوئی سوچ سکے گا؟ کیا عمران خان کو اس کا احساس ہے وہ کیا کرگیا ہے اس قوم کے ساتھ؟ کیا کسی دن وہ آکر اس ”قتلِ عام“ پر معافی مانگے گا؟