گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا
دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اُس کی ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا
پر طرح کی بے سرو سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا
کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا
ہم بھی قائل ہیں وفا میں اُستواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا
اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا
میرؔ کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فرازؔ
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا
🤍
ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺭہــوﮞ، ﺭہیں ﮔـﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ہر ﺩﻡ
آپ سب ســے ﮔُﻔﺘﮕُﻮ ﮐﮯ ﻣــــﻮﺳـــــﻢ، آپ سب کــے ﺫِﮐـﺮ ﮐﮯ ﺯﻣـــﺎﻧﮯ🥀🤍
My Sweet X Family 💕
A heartfelt thank you to you all. ❤️
Your love, kindness and presence mean so much to me.🫶🏻❤️
Some eyes become home.
And once the heart chooses,
the world suddenly feels a little quieter. ❤️✨
کچھ آنکھیں صرف نظر آتی ہیں، اور کچھ دل میں اتر جاتی ہیں۔
خاموشیوں کا بھی اپنا ایک بیاں ہوتا ہے
جہاں لفظ تھم جائیں، وہاں دل رواں ہوتا ہے 💭
ظاہر کی مسکراہٹ پر نہ جا اے ناداں
ہر ہنستے چہرے میں ایک چھپا طوفان ہوتا ہے 💔
باہر سے جو نظر آتے ہیں پرسکوں اور خاموش
ان کے اندر ہی کہیں اک بکھرتا جہاں ہوتا ہے 🖤
پر جو سیکھ لیں خود سے ہی محبت کرنا
ان کے لیے ہر درد بھی جینے کا عنوان ہوتا ہے 🌸
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ✨
🌸 اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ 🤍
اللّٰہ کرے یہ جمعہ آپ کی زندگی میں بے شمار برکتیں، رحمتیں اور خوشخبریاں لے کر آئے اور آپ کی ہر جائز تمنا پوری ہو۔ آمین ثُمَّ آمین! 🌟
🌺 جمعہ المبارک! 🤲
Jumma ul Mubarak dear x friends 💖