ایک دوسرے سے محبت کریں کیونکہ جدائی کبھی وارننگ نہیں دیتی ایک دوسرے سے اس کا حال دریافت کرتے رہیں کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ آخری کال یا ملاقات کب ہوگی۔ ایک دوسرے کا ساتھ برداشت کریں، کیونکہ لفظ "کاش" جانے والے کو واپس نہیں لا سکتا۔۔
شکوہِ ظلمتِ شب سے توکہيں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلائے جاتے۔۔!!
الحمداللہ! ووٹ کاسٹ کر ديا،جو بانیِ ملک اور اُن کے خاندان سے وفا نہ کر سکے اُن سے کيا اُميد رکھی جا سکتی ہے۔نتيجہ ہم سب جانتے ہيں پھر بھی۔۔خدا کرےميری ارضِ پاک پر اُترے،وہ فصلِ گل، جسے انديشہ زوال نہ ہو۔۔
@malik_tauqir ميرے ايک پيپر ميں 0 نمبر لگے ہيں جبکہ اسائنمنٹ ميں % 85نمبر ہيں، درخواست بھی دی اور شکايت بھی درج کروائی، تاحال کوئی جواب موصول نہيں ہوا۔رہنمائی درکار ہے
بہرحال یونیورسٹی لائف تک پہنچنا ہر نوجوان لڑکا،لڑکی کی خواہش ہوتی ہے.یہ ایک سحر کی طرح ہوتی ہے جو ہم پر طاری ہو کر ہمیں حقیقت سے بے خبر کر دیتی ہے!!
*مريم جميل*
بحيثيت اُستاد آج دورانِ امتحان مجھے يہ کُرسی نظر آئی، دنيا کی ان گنت پريشانيوں کے باوجود ميرے چہرے پر بے ساختہ مُسکراہٹ آ گئی۔يونيورسٹی کی دنيا ہی ايسی ہے کہ انسان کو جوان رکھتی ہے۔۔پختہ جسم اور بچگانہ حرکتيں۔۔
یہ وڈیو نوید پی کے کی فیس بک وال سے ڈاونلوڈ کی گئی ہے پاکستان کی تنزلی اور انڈیا کی ترقی کا موازنہ ہے
پاکستان اور بھارت میں
چڑھدے پنجاب اور لہندے پنجاب میں
یوریا کھاد کی قیمتوں کا فرق
ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں کا فرق
ٹریکٹر کی قیمتوں اور معیار کا فرق
ڈیزل کی قیمتوں میں فرق
پاکستان کی زراعت کی بربادی ۔۔۔ بارڈر پار سے بھی تصدیق ۔۔۔۔ ہم تو کہہ کہہ کر تھک گئے کہ ہمیں مافیاز سے بچاؤ ۔۔۔ زراعت کو بچاؤ ۔۔ پاکستان کو بچاؤ
ظلم ظلم اور ظلم ہے یہاں ۔۔۔۔ کوئی ادھر کے کھاد ڈیلروں ، ٹریکٹر و کھاد کمپنیوں سے تو ہمیں بچا کر دکھائے
یہ ملک دن بدن اپنی بربادی کی گہرائیوں میں جا رہا ہے
خدارا اس ویڈیو کو پورا سن لیں اور پاکستان کو بنجر ہونے سے بچائیں
A Relationship...
کسی بھی تعلق میں ہمیشہ ایک لمحہ ٹرننگ پوائنٹ ہوتا ہے
یس
جب ایک کو دوسرے کی عادت ہو جاتی ہے
عادت ہو جانا بڑی عام سی بات ہے
لیکن ٹھیک اسی وقت دوسرا بندہ اپنی پہچان کروانا شروع کر دیتا ہے
ایک جینوئن انسان اسے اپنے لیے ایک اعزاز کی طرح سمجھتا ہے۔ acknowledge کرتا ہے۔ اور اپنی خوش قسمتی پر ناز کرتا ہے ۔ کیونکہ کسی کو آپ کی عادت ہو جانے کا مطلب ہے اس دنیا میں آپ کے لیے ایک ایسا انسان موجود ہے جو آپ کی محبت میں آپ کے لیے کچھ بھی کرنے پر تیار ہوگا۔ کیونکہ اسے آپ سے کچھ بھی درکار نہیں ہوتا سوائے آپ کی توجہ کے۔
اب آتے ہیں دوسری قسم پر
بری فطرت رکھنے والا بندہ اس پر اکڑنے لگتا ہے کہ اب اس کی عادت ہو جانے کے بعد سامنے والا کہیں نہیں جائے گا ۔
اسے پتا چل جاتا ہے کہ وہ اس کو ہر چیز میں ہرا دے گا
مات دے دے گا
یہ نشہ بڑا ہی خطرناک ہوتا ہے
وہ اس بات کو اپنے فیور میں استعمال کرتا ہے ۔ دوسرے کی انسلٹ کر کے خوش ہوتا ہے ۔ اسے رلاتا ہے ستاتا ہے ۔ حتیٰ کہ اس کی عزت نفس ختم کر دیتا ہے .
اب اس موقع پر عام طور پر یہ جملہ سننے میں آتا ہے کہ کسی کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے وغیرہ وغیرہ
یہ سب باتیں فضول ہیں
اگر آپ زندگی میں کسی سراب کے پیچھے دیوانہ وار نہیں بھاگے تو آپ زندہ رہتے ہوئے زندگی کے ایک گہرے راز سے نا آشنا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ جب پیاس اپنی انتہا کو چھو رہی ہو اور سراب صرف خواب نکلے تو وہ کچھ لمحے جو آپ نے انتہائی بےبسی سے اپنے خشک ہوتے لبوں اور حلق میں چبھتے ہوئے کانٹوں سے آنکھیں چراتے ہوئے ، اپنی پیاس کی گہرائی کو جانچنے میں گزارے ہیں وہی خودشناسی ہیں۔ آپ انہی لمحوں میں اپنا سراغ پاتے ہیں ۔ آپ جان جاتے ہیں کہ جس سراب کے پیچھے اپنی پیاس کو بجھانے دوڑے تھے وہ تو سرے سے ہے ہی نہیں ۔ ایک قطرہ بھی نہیں ۔ اسے سمندر صرف آپ کے illusion نے بنایا تھا ۔
اور پھر۔۔۔۔۔ نہ تو وہ پیاس رہتی ہے نہ کوئ آس رہتی ہے اور نہ نامراد عادت ۔
اپنے شعور کی کئ سیڑھیاں ایک ساتھ پھلانگتے ہوئے آپ سب کچھ پیچھے چھوڑ آتے ہیں ۔
جہنم کا ایک حصہ سخت سرد ہے اُسے زمہریر کہتے ہیں جو اتنا سرد ہوگا کے جہنمیوں کی چمڑی کو جلا کے رکھ دے گا
ایسے ہی جہنم مزاج سرد مزاج بعض انسان بھی ہوتے ہیں صاحب اُن کی بھی حد سے بڑھی سرد مزاجی نازک دلوں کو جلا کے رکھ دیتی ہے
جیسے جہنم بُری ویسے ہی یہ لوگ بھی بُرے