Using my Nusuk app code supports me and increases my chances of winning a free Umrah trip 🕋💫 Register now through the link and join the challenge. You or I could be one of the winners of 30 Umrah trips from anywhere in the world
https://t.co/4kpcU7wVoO
#Nusuk#نسك#تطبيق_نسك
سب کا اپنا اپنا سفر ہے کسی کو طلب کی جستجو میں رکھا جاتا ہے ، کسی کو بے طلب ہی نواز دیا جاتا ہے کسی کی طلب آزمائش ہے تو کسی کا نوازا جانا آزمائش ، سب عطا ہے اور ہر عطا آزمائش ہے۔
”اپنی زندگی کی تبدیلی کا آغاز اپنے اعمال کی اصلاح سے کریں، کیونکہ چھوٹے اچھے عمل بڑے نتائج لاتے ہیں۔
اللہ پر بھروسہ رکھیں اور ہمیشہ عاجزی کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں۔
یاد رکھیں، سچا ایمان اور عمل ہی زندگی کے حقیقی بدلاؤ کا راستہ ہیں۔ “
آپ ﷺنےفرمایا:
کوئی شخص بھی ایسانہیں جس نےابوبکر سے زیادہ مجھ پر اپنی جان و مال کے ذریعہ احسان کیا ہو اور اگرمیں کسی کوانسانوں میں سےجانی دوست بناتا توابوبکرؓ کو بناتا۔لیکن اسلام کاتعلق افضل ہے۔دیکھو ابوبکرؓ کی کھڑکی چھوڑکر اس مسجد کی تمام کھڑکیاں بند کر دی جائیں۔
(بخاری،۴۶۷)
جب انسان میں عاجزی پیدا ہوتی ہے تو وہ ایک چیونٹی کو بھی نقصان پہنچانے سے ڈرتا ہے انسان تو بہت دور کی بات ہے اسکو بھلائی کرنے کی اتنی عادت ہو جاتی ہے کہ اپنے ساتھ بُرا کرنے والوں کے لیۓ بھی ہدایت کی دعا مانگتا ہے پھر ایسے انسان کا اللّٰہ کبھی بُرا ہونے نہیں دیتا۔
*دنیا کا سب سے زیادہ خوشحال آدمی بننا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں اور ان باتوں پر عمل کریں*
*1-* اپنے دن کی شروعات نماز فجر اور صبح کے اذکار سے کیجئے تاکہ آپ فلاح و کامرانی سے سرفراز ہو سکیں۔
*2-* برابر استغفار کرتے رہیں تاکہ شیطان آپ سے مکمل مایوس ہو جائے۔
*3-* دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہی نجات رات کا راستہ ہے۔
*4-* یاد رکھئے آپ کی زبان سے نکلنے والے ہر ہر لفظ کو فرشتے لکھ رہے ہیں۔
*5-* ہمیشہ اچھی امید رکھیں اگرچہ آپ کتنے ہی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔
*6-* انگلیوں کی خوبصورتی اس کے ذریعے تسبیح کرنے میں ہے۔
*7-* جب غموں کا ہجوم ہو اور مشکلات کی آمد ہو تو لا الہ الا اللہ پڑھیں ۔
*8-* غریبوں اور مسکینوں پر خرچ کرکے ان سے دعائیں اور محبتیں حاصل کریں۔
*9-* کچھ بولنے سے پہلے سوچیں کیونکہ الفاظ بھی قاتل ہوتے ہیں۔
*10-* مظلوم کی بددعا اور محروم کے آنسو سے بچو۔
*11-* اخبار و جرائد کا مطالعہ کرنے سے پہلے قرآن کی تلاوت کریں۔
*12-* آپ خود اپنے گھر والوں کو صحیح راستے پر رکھنے کا ذریعہ بنیں۔
*13-* اپنے نفس کو نیکی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ نفس انسان کو برائیوں کی طرف لے جاتا ہے۔
*14-* اپنے والدین کو عزت و احترام دے کر رب کی خوشنودی حاصل کریں۔
*15-* آپ کے پرانے کپڑے غریبوں کے لئے نئے ہیں۔
*16-* غصہ نہ کریں زندگی بہت مختصر ہے۔
*17-* یاد رکھو تمہارے ساتھ وہ ذات ہے جو سب سے زیادہ غنی اور طاقتور ہے۔
*18-* گناہ کی وجہ سے دعا کرنا بند مت کرو۔
*19-* مشکلات و مصائب میں نماز بہترین معاون و مددگار ہوتی ہے۔
*20-* پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بدگمانیوں سے بچو۔
*21-* ہر مصیبت اور بلا کی جڑ اللہ سے منہ موڑنا ہے اس لیے اللہ کی طرف رجوع کرو۔
*22-* ایسی نماز پڑھو جو تمہیں تمہارے قبر میں کام آئے۔
*23-* جب تم کسی کو غیبت کرتے ہوئے سنو تو اس سے کہو کہ اللہ سے ڈرو۔
*24-* سورت تبارک الذی پابندی سے پڑھو کیونکہ یہ نجات دینے والی سورۃ ہے۔
*25-* محروم وہ ہے جو خشوع و خضوع والی نماز اور آنسو بہانے والی آنکھ سے محروم ہو۔
*26-* بھولے بھالے ایمان والوں کو تکلیف مت دو۔
*27-* ساری محبت اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرو۔
*28-* جو تمہاری غیبت کرے اسے معاف کردو کیونکہ اس نے تمہیں مفت میں اپنی نیکیاں دے دی ہیں ۔
*29-* نماز تلاوت اور ذکر و اذکار گلے کا خوبصورت ہار ہیں۔
*30-* اگر رات کی تاریکی ختم ہوگی تو تکلیف بھی عنقریب دور ہوگی، بحران بھی ختم ہوگا اور پریشانی بھی گزر جائے گی۔
*31-* قیل و قال اور فضول باتوں سے اپنے آپ کو دور رکھو کیونکہ آپ کے پاس اس سے بھی بڑے بڑے کرنے کے کام ہیں۔
*32-* خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھو کیونکہ نماز کے علاوہ جو بھی چیزیں آپ کی منتظر ہیں ہیں وہ اس سے کم درجہ کی ہیں۔
*33-* قرآن پاک اپنے سر ہانے رکھو کیونکہ ایک آیت کا پڑھنا دنیا مافیہا سے بہتر ہے۔
*34-* دنیا خوبصورت ہیں مگر تم اپنے ایمان کے ساتھ اس سے زیادہ خوبصورت ہو۔
*35۔* جو دوزخ کی آگ کو یاد رکھے گا وہ برائی سے دور رہے گا۔
*36-* خشوع و خضوع کے ساتھ کیا گیا ایک لمبا سجدہ بہت سے محلوں سے بہتر ہے۔
ان سب باتوں کو بار بار پڑھیں جن باتوں پر ممکن ہو عمل کریں۔
ایسا دروازہ بنیں، جس سے خیر داخل ہو، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو وہ کھڑکی بنیں جس سے روشنی گزرے، اگر ایسا بھی نہیں کر سکتے تو ایسی دیوار بنیں، جو تھکے ہوؤں کا سہارا دے۔
کیونکہ اللــــہ کی مخلوق سے مُحبت ہی اللــــہ سے مُحبت ہے...!!