#ToshaKhana@PTIofficial
One wrist watch “Bovet 1822” (No.011457) (automatic)
Mr. Muhammad Nawaz Sharif, Prime Minister of Pakistan
20/03/2014
Assessed Value: Rs.775,000/-
paid Value; Rs.153,000/-
paid: 20%
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس طرح دعا فرماتے:
"اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِي بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اے اللہ! مجھے اپنے راستے میں شہادت عطا کر اور میری موت اپنے رسول ﷺ کے شہر میں مقدر کر دے۔
(بخاری، ۱۸۹۰)
قالَ النبی ﷺ:
1) بیشک مومن اپنے گناہوں کو ایسے دیکھتا ہے جیسے وہ کسی پہاڑ کے نیچے بیٹھا ہو اور ڈرتا ہو کہ وہ پہاڑ اُس پر گر نہ جائے،
2) اور بیشک فاجر اپنے گناہوں کو ایک مکھی کی مانند ہلکا دیکھتا ہے جو اُس کی ناک پر بیٹھ گئی ہو، اُس نے اسے اشارہ کیا اور وہ اڑ گئی.
بخاری 6308
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ ﷺ نےفرمایا:
”اللہ اور اس کےرسول پر ایمان لانا“ کہا گیا، اس کے بعد کون سا؟
آپ ﷺ نے فرمایا کہ ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا“ کہا گیا، پھر کیا ہے؟ آپ ﷺ نےفرمایا ”حج مبرور“۔
(صحیح بخاری ، ٢٦)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سےکوئی شخص مر جاتا ہے تو اس کا ٹھکانا اسے صبح و شام دکھایا جاتا ہے۔اگر وہ جنتی ہے تو جنت والوں میں اور جو دوزخی ہے تو دوزخ والوں میں۔ پھر کہا جاتا ہے یہ تیرا ٹھکانا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اللہ تجھ کو اٹھائے گا۔
(بخاری، ۱۳۷۹)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یا اللہ! ہمارے دلوں میں محبت، سکون اور اخلاص پیدا فرما۔ ہمیں ہر دکھ، پریشانی اور آزمائش میں اپنی رحمت اور حفاظت میں رکھ۔
تمام مسلمانوں کو صحت، خوشی، آسانیاں اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما، آمین
جو کوئی بندہ اللہ سے دعا کر کے مانگتا ہے اللہ اسے یا تو اس کی مانگی ہوئی چیز دے دیتا ہے، یا اس دعا کے نتیجہ میں اس دعا کے مثل اس پر آئی ہوئی مصیبت دور کر دیتا ہے، جب تک اس نے کسی گناہ یا قطع رحمی ( رشتہ ناتا توڑنے ) کی دعا نہ کی ہو۔
(ترمذی،۳۳۸۱)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یا اللہ! ہماری ہر پریشانی کو آسانی میں بدل دے اور ہمارے نصیب میں خیر و برکت لکھ دے۔
ہم سب کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں، سکونِ قلب اور اپنی رضا عطا فرما، آمین
قالَ النبی ﷺ:
مَنْ يَقُلْ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
جو شخص میرے نام سے وہ بات (حدیث) بیان کرے جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے.
بخاری 109
(مسند احمد 469)
نبی کریم ﷺنے فرمایا:
عثمان! اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص (خلافت) پہنائے گا، اگر منافقین اس قمیص کو اتارنے کا مطالبہ کریں تو ان کے کہنے پر تم اسے نہ اتارنا، کیونکہ اس کے اتارنے میں کوئی عزت نہیں رہے گی۔ آپ ﷺنے یہ بات دو تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
(مسند احمد،۱۲۲۳۸)