عمران خان کسی کو بھی بالکل اسپیس نہ دے، اپنی جیل کاٹے اور کہے آپ ملک چلا کر دکھا دو،25 کروڑ لوگ عمران خان کیساتھ ہیں جغرافیہ آپ کے پاس ہے، اپنے آپ کو دھوکہ دینے کیلئے کہتے ہو کے عمران خان کیلئے لوگ نہیں نکلتے۔
حفیظ اللہ نیازی
بلوچستان میں عام رواج ہے کہ جب کوئی سیاس�� زمہ داری مل رہی ہو تو بندہ قبیلے کے پاس جاتا ہے۔ پوچھتاہےمجھے یہ زمہ داری مل رہی ہے۔ میں لوں یا نا لوں۔ قبیلہ بیٹھتاہے، بزرگ بیٹھتے، پھرآپکوکہتےلےلو۔ ہم جانی و مالی آپکے ساتھ کھڑےہیں۔ الیکشن لڑنا ہو آپ قبیلے کےپاس جاتےہیں۔ وہ کہتےاعزازکی بات ہے۔ ہم آپکےپیچھےکھڑےہیں۔ کوئی غنڈہ بدمعاش بدتمیزی کی کوشش کرے آپ قبیلے کےپاس جاتےہو۔ وہ کہتے ڈٹ جاو، ہم دیکھ لینگے۔ آپ سے کوئی غلطی، کوتاہی، نقصان یا کسی کی حق تلفی ہوجائے آپ قبیلےکےپاس جاتےہو۔ اپنےبزرگ آپکوملامت کرتےکہ یہ آپ نےسربلندی والا کام نہیں کیا۔ آپ سےاختیارلیتے۔ جسکی حق تلفی ہوئی اسکےپاس جاکرآپکےمعاملات عزت اورپردےکےساتھ سدھارتے۔ یہ دستور قبیلےکےبڑےسےلےکرچھوٹےپرلاگوہوتاہےکہ آپ نےجب جب کوئی بڑا فریضہ، بڑا امتحان یا نقصان سر کرناہوتاہے، آپ اپنےقبیلےکےپاس جاتے۔ تمام معاملہ سچ حق انکےسامنےرکھتے۔ وہ اجتماعی فیصلہ کرتے، اجتماعی بوجھ اٹھاتے اور ننانوےفیصدمعاملات میں اللہ پردہ اورکامیابی عطاکرتاہے۔ ہمارےتوگھروں میں بہن بیٹی کارشتہ آئےتواکثرخاندانوں میں رواج ہے سب سےچھوٹےسےلےکرسب سےبڑےتک، مردوزن، بشمول اس خاتون کے۔۔۔سب کو بٹھاکررائےپوچھی جاتی ہے۔ پھرسبکی رائےکی روشنی میں خاندان کابڑا فیصلہ کرتاہے۔ پھراس بچی کی شادی کےبعدپوراخاندان ہمیشہ اسکےساتھ کھڑارہتاہے۔ یہ بات دلہاکےخاندان کوبھی باورکراہی جاتی ہےکہ ہم اپنی بہن بیٹی کےساتھ ہیں ہمیشہ۔ شایدیہی وجہ ہےکہ نیشنل سروے ڈیٹا کےمطابق بلوچستان میں طلاق کی شرح دیگرصوبوں کی نسبت انتہائی کم ہے۔
اب ہوتاکیاہے جب آپ معاملات گھر، خاندان یا قبیلےکےپاس لےکرجاتےہو؟ کیوں اس میں کامیابی کےامکانات بڑھ جاتےہیں؟ سادہ سی بات ہے کہ بوجھ تقسیم ہوجاتاہے۔ مالی و جانی وسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔ پہلے اگر ہزار کلو کابوجھ آپکےدوہاتھوں اور ایک سرپر پڑرہاتھا، اب وہ ہزار ہاتھوں اور پانچ سو سروں میں تقسیم ہوگیا۔ ہزارکلو وزن کےنیچھےایک انسان، یا دو یا چارکا قیمہ بن جاتاہے۔ لیکن پانچ سو بندوں پرہزارکلوکاوزن تقسیم ہو تودوکلو وزن ہر بندہ ایک مناسب بیگ میں پیچھےباندھ کرآرام سےلمبا سفرکرسک��اہے۔ اورمنزل تک بوجھ پہنچاسکتاہے۔ لیکن گھر، خاندان اورقبیلہ تک آپکےساتھ چلتاہے جب آپ فیصلےسےپہلےمدعہ انکےسامنےرکھے۔ تمام معاملات و حقائق انکےسامنے رکھیں۔ انکو فیصلےکااختیاردیں۔ مشاورت میں شامل تمام لوگوں کی رائےکوقرارواقعی عزت دیں، دلیل در دلیل مکالمہ ہو، اور آخر میں اجتماعی طورپر جو بھی رستہ چناجائے اس پر سب صدق دل سے سفرہو۔ تبھی جاکر منزل ملنے کے امکانات روشن ہوتےہیں۔ یہ کامیابی اور ناکامی، کامیابی کی عزت اور ناکامی کی رسوائی چونکہ اجتماعی ہوتی ہے اس لیے سب اسکی کامیابی کےلیے تن، من، دھن سے نیک نیتی سےجھٹ جاتے ہیں۔ اور اللہ بھی اس اجتماعی کاوش میں برکت ��التے ہیں۔ اب اگر مثال کےطور پر ایک قبیلےکے70 بزرگ ہوں۔ ان میں سے چار ایک معاملے کو اپنے سر لینے کی ٹھان لیتے ہیں۔ اور باقی 66 کو اس معاملے سے بالکل علیحدہ رکھتے ہیں۔ وہ باقی پوچھتے رہتے کیا ہورہاہے؟ یہ کہتے آپ لوگ بےفکر رہیں۔ ہم سنبھال لینگے۔ وہ 66 پوچھتے بھائی ہماری مدد دکار ہے؟ کوئی جواب نہیں ملتا۔ وہ پوچھتے ہمارا مشورہ درکار ہے؟ کوئی جواب نہیں ملتا۔ وہ پوچھتے تم بتاو تو سہی کرکیارہے ہو؟ ہم نا روکینگے۔ بلکہ بلا غرض مدد کرینگے۔ نفع بھی تمہارا۔ ہم حصہ نا مانگینگے۔ لیکن ہمیں تمہارےنقصان کاڈر ہے۔ وہ چارپھر بھی نابتاتے۔ تو یہ 66 انکوبالآخر اپنےرستےجانےدیتے۔ وہ چار اس ہزارکلو کوآپس میں بانٹ کرہرایک ڈھائی سوکلو کواپنی کمر پرلاد کرچل پڑتے۔ لیکن وزن زیادہ ہے، سفر لمبا ہے۔ سردی گرمی اپنا اثر دکھاتی۔ مخالفین رستے میں کھڈے کھودتےتوایک اس میں گرجاتاہے۔ اب تین بندوں نےہزارکلووزن منزل تک پہنچاناہے۔ ایک کومخالف ڈرادیتےتودورہ جاتےہیں۔ 500کلوجب دونوں اپنی کمرپرلادتےتوکمرٹوٹ جاتی ہے۔ قبیلہ اب بھی مددکوتیارہوتاہے۔ وہ بلاتا ہے واپس۔ آجاو۔۔۔تمہارانقصان ہم سب کاہےتمہارااکیلانہیں۔ لوٹ آو، اکیلےسفرمیں برکت نہیں، رسوائی ہے۔ تمہاراقبیلہ تمہاری طاقت ہےکمزوری نہیں ہے۔ لوٹ آو تاکہ سب اتفاق و اتحاد سے اکھٹےجائیں سفرپر۔۔۔اور دور پہاڑوں میں جو قبیلے کاسردار قید ہے اسکو آزاد کراکر لائیں۔ لوٹ آو یہ کام صرف اور صرف نیک نیتی اور اتفاق سے ہوگا۔ ورنہ دو اور چار کے گروہوں میں باری باری سب کی کمر ٹوٹتی جائیگی۔
عمران خان جب وزیراعظم بنے تو حلف اٹھانے کے مہینے ڈیڈھ بعد میری ملاقات تھی۔ عاشورہ تھا، چھٹی تھی۔ جمعہ کا دن تھا اس لیے ملاقات وزیراعظم سیکریٹریٹ کے بجائے بنی گالا انکے گھرپر ہوئی۔ تاریخ 21 ستمبر 2018 تھی۔ خان سےملاقات کوہم سعادت سمجھتے اس لیے تقریبا سب کچھ یاد ہوتاہے۔ معاملہ بلوچستان میں ایک اہم تعیناتی کا تھا لیکن وہ موضوع کسی اور وقت کےلیے۔ اس سے زیادہ اہم باتیں ہوئی۔ ان باتوں سے آپ خان صاحب کی سوچ کی گہرائی اور انکے نزدیک مسائل کے حل کو سمجھ سکتے ہیں۔ انکی ترجیحات کو سمجھ سکتے ہیں۔ وہ پاکستان کےلیے یا امت مسلمہ کےلئے کیا سوچتے ہیں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اس معاملے کو سمجھ سکتے ہیں۔ خان گفتگو میں انگریزی کےالفاظ زیادہ استعمال کرتے میں یہاں اردو میں لکھونگا تاکہ سب کو پیغام سمجھ آئے۔ خان نے کہا سالار مجھے ایسا بندہ چاہیے جس کے اقدار ا��ھے ہوں۔ انہوں نے Value System کا لفظ استعمال کیا تھا۔ آج آپ دوست خان کے خاندان کو دیکھ رہے ہونگے انکے جو اقدار ہیں وہ سب کےلیے حیران کن ہیں۔ جو شعور، استقامت، بہادری، عاجزی اور توکل ان میں نظر آتا ہے وہ حامی و مخالف سب کو حیران کیے ہوئے ہے۔ خان نے کہا مجھے سب کہتے ہیں ملک کی معیشت ٹھیک کرو، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناو۔ جی ڈی پی بڑھاو۔ پر کیپٹا انکم بڑھاو۔ میں انکو کہتا ہوں آپ قوم بناو یہ ساری چیزیں خود ٹھیک ہو جائینگی۔ جب قوم صحیح راستے پر گامزن ہوگی پھر نا چوری ہوگی نا کرپشن ہوگی نا لوگ ایک دوسرے کا حق کھائینگے۔ پھر دیکھنا نا غربت ہوگی نا بےروزگاری ہوگی۔ اور آپکے برآمدا�� کو دنیا بھر میں عزت ملے گی۔ دیکھو سالار بنی اسرائیل پر آسمان سے کھانا اترا، لیکن قوم نے پھر بھی بچھڑے کے پیچھے سب کچھ ضائع کیا۔ جتنا بھی پیسہ آجائے جب تک ہمارا value system ٹھیک نہیں ہوگا صرف کرپشن میں اضافہ ہوگا ہم بطور قوم کبھی ترقی نہیں کرسکینگے۔ امریکہ کتنا پیسہ پھینک رہا ہے افغانستان میں۔۔۔لیکن وہ سارا پیسہ warlords کی جیبوں میں جا رہا ہے، عام افغان آج بھی دو وقت کی روٹی کو پریشان ہے۔ ہم نے کوشش کرنی ہے اچھے value system والے لوگ لائیں۔ جتنی کوشش ہم کرسکیں۔ تم دس بندوں میں ایک ایماندار آدمی گھسا دو اگر باقی نو چور بھی ہوں تو وہ آرام سے چوری نا کرسکیں گے۔ باقی باتیں ہم نے مختلف اشخاص سے متعلق کی جو اس پوزیشن کےلیے مناسب ہوسکتے تھے۔
خان کی بہت کوشش تھی کہ پرائمری سے یونیورسٹی تک کے نصاف میں اقبالیات کو شامل کریں۔ وہ کہتے لوگوں نے اقبال کے ایک ایک شعر پر پوری کتابیں لکھی ہیں۔ ایران، ازبکستان اقبال لاہوری سے مستفید ہورہے۔ جب کہ وہ ہمارا بندہ ہے۔ ہمارا شاعر ہے۔ میری قوم کیوں اس سے مستفید نا ہو۔ انکا ایک ایک شعر درجنوں کتابوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ اور بڑے لوگوں کی دہائیوں کی زندگیوں کے تجربے سے زیادہ گہری باتیں ہیں اس میں۔ اقبال نے جو کام قرآنی تعلیمات، اسلاف اسلام اور انصاف کے نظام پر کیا ہے کسی اور نے اسکا ایک فیصد نہیں کیا۔ میں اپنی قوم کو اقبال پڑھاونگا۔ انہوں نے قوم کو ارتغرل غازی کی طرف متوجہ کیا۔ ہم لوگ جو سٹار پلس اور لوکل ڈراموں کے ساس بہو کے پھڈوں، جوڑوں کے افئیرز، گھروں سے بھاگنا، خودکشی وغیرہ کے موضوعات پر وقت برباد اور دماغ خراب کرتے تھے، انہوں نے ہمیں ارتغرل دکھا کر اسلام، اتحاد، قربانی، اجتمادی اہداف اور قوم کی فلاح کا سبق دیا۔
خان کی تمام تقاریر بشمول مندرجہ بالہ اقدامات اس سوچ کی عکاس ہیں کہ اہداف حاصل کرنے سے پہلے آپکو اقدار پر کام کرنا ہوگا۔ زہن سازی انکے نزدیک اہم ترین کام تھا ناکہ معیشت یا منرلز یا موٹرویز۔ ایران نے زہن سازی پرکام کیاتھا��ورآج کی تاریخ تک وہ سوپرپاورکوٹھڈوں پررکھےہوئےہیں۔ قوم سےپہلےہمیں پارٹی میں اقدارپرکام کرناہوگاتبھی ہم کامیاب ہونگے۔ عمران خان کی پارٹی میں اگرہم value system شریفوں اورزرداریوں والا رکھینگےتوہم کبھی کامیاب ناہونگے۔ جھوٹ، کزب، منافقت، چاپلوسی اور نظریہ ضرورت شریفوں اورزرداریوں کی گھٹی میں پڑاہے۔ ان رستوں پرہم انسےمقابلہ کرینگےتووہ ہمیشہ ہمیں شکست دینگے۔ خان کارستہ اچھےاقدارسےہوکرکامیاب اہداف تک جاتاہے۔ وہ رستہ بہت مشکل ہےلیکن آپ ہر محفل، ہر منصب میں 9فنکاروں میں ایک سیدھےبندےکوگھساکرآزمائیں تو۔ شاید باقی 9 میں سے وہ چارمزیدکوسٹارپلس سےارتغرل غازی کےراستے پر لےآئے۔
"اے اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں"۔
" سلمان صفدر کے الفاظ تھے کہ عمران خان ہائی سپرٹ میں تھے خان صاحب سلمان صفدر صاحب کو بھرپور انداز میں ملے اور جو ان کی باڈی لینگوئج تھی ولولہ تھا جذبہ تھا جوش تھا چہرے پر مسکراہٹ تھی وہ سلمان صفدر صاحب نے بیان کی وہ دیکھ کر دھنگ رہ گئے اور خان صاحب کسی بھی حوالے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں وہ انسانیت کی بات کرتے ہیں آئین کی بات کرتے ہیں عدلیہ کی آزادی کی بات کرتے ہیں جموریت کی بات کرتے ہیں " سلمان اکرم راجہ
آج ہم کمزور ہوئے ہیں اس لیے ہماری خواتیں تک جیلوں میں ہیں اور انکو علاج یا خاندان تک رسائی نہیں دی جاتی۔ یہی سبب ہے کہ ہم اپنے فیصلہ ساز دوستوں سےسخت ناراض��ی کرتے۔ جب 90 فیصد پاکستان ساتھ ہو اور آپ پھر بھی 3 سال سےتنظیم بنانےکی بجائےپارٹی کوایک NGO کی طرح چلائیں تویہی ہوتاہےپھر۔
ان سینیئرز کی منافقت پر بات کرو تو کچھ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔ اندازہ لگائیں ان صاحب کو عمران خان کے پورے خاندان کو جیلوں میں ڈالنا، انکی بہنوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک نظر نہیں آتا لیکن ایک ٹوئٹر پیغام پر سپرلیڈ شائع کرکے اسکو بہت بڑا مسلئہ بنا دیا۔
کوئی اتنا منافق کیسے ہوسکتا ہے؟
نورین نیازی صاحبہ کی بیٹی حاجرہ کو رات 3 بجے تک ہسپتال کے باہر کھڑا رکھا گیا۔ لیکن ماں سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ آج پھر سارا دن ملاقات نہیں کروائی۔ میڈیکل ریکارڈ ادویات پراسس کیا ہو رہا ہے کچھ نہیں بتایا۔
بے شرم ہیں یہ لوگ۔ ایک بیٹی کو ماں کے لئے تڑپا رہے ہیں۔ یہ ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں سے یہ سلوک کر رہے ہیں جو فرعون نے کیا۔ انکا انجام فرعون والا ہوگا۔
اپنا وقت یاد رکھنا۔ یہ سب لوٹ کر آنا ہے۔ وقت بدل جاتا ہے۔یہ یاد رکھنا۔ کیوں کہ ہمیں یاد رہنا ہے۔
عمران خان کے اعتماد اور حمایت سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری
No one has seen or heard from my father since August, when he explicitly said that he was being tortured and that the regime was trying to kill him like Egypt’s government did Morsi. The UN Special Rapporteur on torture has repeatedly stated that his treatment amounts to torture. Pakistan’s fascist regime, led by military dictator Asim Munir, continue to ignore the Supreme Court order from August for my father to be assessed and treated at the private Shifa International Hospital, as well as for regular access to family visits and access to his lawyers. It is clear that they are trying to kill him as he is by far the most popular political figure in the country, and they fear him. If the worst happens, no one should make any mistake who is responsible. It is Asim Munir with the approval of the illegitimate Pakistani government. Every government that continues to legitimise this regime will be complicit in this and the resulting chaos and destabilisation it causes in the region. No state that is engaging in friendly relations with this fascist Pakistani regime can truly claim to uphold the values of democracy or human rights.
عمران خان کی بہنوں کے وکیل رانا مدثر عمر بار بار لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عبہر گل سے کہتے رہے کہ کسی فیملی ممبر کو عمران خان کی بہنوں سے ملوانے کا حکم دیں کیونکہ ان میں سے ایک بہن میڈیسن لیتی ہیں اور ان کو میڈیسن نہیں دی جا رہی ، اب خبر آئی ہے کہ نورین نیازی صاحبہ کو دل کی تکلیف ہوئی ہے اور ان کو پی آئی سی لایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز کل یکطرفہ سرنڈر کے لیے سرجوڑ کر بیٹھے رہے، کسی ایک ایم این اے کو توفیق نہیں ہوئی کہ لاہور ہائی کورٹ جائیں اور نہ ہی پنجاب کے ایم پی ایز لاہور ہائی کورٹ کی سماعت پر گئے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی عمران خان کی بہنوں کے خلاف ہیں، سب خوش تھے کہ تینوں بہنیں قید ہوئیں، جان چھوٹی۔۔۔اب بھی دیکھ لیں کہ پنجاب ، کے پی اور قومی اسمبلی کے نوے فیصد اراکین اسمبلی نورین نیازی صاحبہ کی صحت کے حوالے سے خبروں کو مکمل خاموش ہیں، عمران خان نے جس پر اعتماد کیا، اسی نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ۔۔۔۔۔
علیمہ خان کی طبیعت خراب، کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا
نوٹ: علیمہ خان کو کسی بھی کیس میں سزا نہیں ہوئی، پنجاب حکومت نے تھری MPO لگا کر ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہوا قید کر رکھا ہے
وزیر اعظم عمران خان کے سامنے آرمی چیف اور ان کی ٹیم طالبان کی آبادکاری کا پلان لے کر آئے تو ان کی شرائط میں فاٹا مرجر کی واپسی کے ساتھ ساتھ یہ توہین آمیز شرط بھی شامل تھی کہ ریاست ان کے لیے مکانات تعمیر کرے گی اور یا تو ان کو سیکیوریٹی فراہم کی جائیگی یا ان کو اسلحہ سمیت آنے دیا جائیگا۔ میں نے سوال پوچھا کہ اول تو اس آبادکاری کا اُن ۷۰۰۰ سیکیوریٹی فورسز کے شہدا کے لواحقین کو کیا جواز فراہم کیا جائیگا جن کے عیال کے سروں سے فٹ بال کھیلے گئے، جن کے گلے کاٹے گئے؟ اے پی ایس کے معصوم ب��وں کے لواحقین کو کیا جواب دیں گے جنہیں بے دردی سے شہید کیا گیا؟ اُن کے ٹیکس کے پیسوں سے آپ اب اُن کے قاتلوں کی آبادکاری کریں گے؟ جن کے گھروں کو آپ نے باقاعدہ مسجدوں میں یہ اعلانات کر کرکے مسمار کیا کہ یہ وطن دشمن اور قوم کے بیٹوں کے قاتل ہیں ان کے گھر آپ کس منہ سے خود تعمیر کریں گے؟ آرمی چیف اور اُن کی ٹیم کے پاس لفظوں میں ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا مگر اُن کی شکست خوردہ باڈی لینگیوج اُن کا وہ جواب تھا جس سے میں نے بہت عرصہ نظریں کترائیں۔ میرے ملک کی فوج کے سربراہ ایک ملیشیا کے ہاتھوں اتنے بے بس تھے یا ہمیشہ کی طرح ڈالری جنگ کی خواہش کے نشے میں اتنے مست تھے کہ اپنے ج��انوں کے سر کاٹنے والوں کو ناصرف بنا کسی اکاونٹبلٹی واپسی کا راستہ دینے کی منصوبہ بندی کررہے تھے بلکہ ان کی لاشوں پر ان قاتلوں کے مسکن تعمیر کررہے تھے۔
میرے حوالے سے ان کے اقدامات نئے نہیں۔ گذشتہ کئی سالوں میں میرے خاندان دوستوں اور ساتھیوں کو اغوا، لاپتہ، تشدد کرنے سے گرفتار کرنے، گھر توڑنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ کل رات ان جرنیلوں کے مسلط کردہ ٹٹو کا بیان سُنا کے ایک ”مفرور” کے گھر کی خواتین سے دست درازی کرنا جائز ہے۔ میں اس تفصیل میں تو جاتا ہی نہیں کہ اِس ”مفرور“ کا اصل جرم کیا ہے مگر کل پہلی مرتبہ اپنی قوم کی زندگیوں کا سوال کرنے والوں سے ”آہنی ہاتھوں سے نبٹنے والی“ فوج کے آرمی چیف اور ان کی ٹیم کا شکست خوردہ انداز یاد کرکے ہنسی آئی۔ سیاسی مخالفین کے گھر توڑنے والوں، نہتی عورتوں پر ہاتھ ڈالنے والوں کا سامنا بندوقوں والوں سے ہوتا ہے تو اپنے اُن جوانوں کے خون کا بھی سودا کر آتے ہیں جن کی قربانیاں قوم کو ازبر کرا کرا کر اپنے ناجائز قبضے کا جواز ڈھونڈتے ہیں۔ خُدا کسی کو بے غیرت دشمن نہ دے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمران خان کی ہسپتال منتقلی نہیں کیسسز کی سنوائی نہیں، ملاقاتیں بند،گزشتہ دو ہفتوں سے وزیراعلی اغوا، سپیکر لاپتہ، صوبائی صدر، وزراء، اراکین اسمبلی لاپتہ۔ سینکڑوں کارکنان (یوتھ، آئی ایس ایف سے لے کر ویلیج کونسل لیول تک) لاپتہ، پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبوں کی تختیوں سے لے کر کارکنان و قیادت کے گھروں، ہجروں تک توڑے جا چکے ہیں۔ اب اگلے مورچوں تک پیش قدمی کرتے ہوئے عوام کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مارکیٹوں بازاروں سے رکشوں، اور رکشوں سے ہوتا ہوا ریڑھی بانوں تک جا پہنچا ہے۔
ماضی میں جب ہم ”جہاں وسائل ہیں وہاں مسائل ہیں“ کا زکر کرتے تھے تب ڈی جے آئی ایس پی آر فرماتے تھے کہ کیا پختونخواہ کو معدنیات جہیز میں ملے تھے؟ اب قبضہ مافیہ معدنیات نکالنے اور صوبہ لوٹنے کے خفیہ منصوبوں کا کھلے عام اظہار کررہا ہے۔ اپنی ایس آئی ایف سی کی ناکامی کے بعد اب پختونخواہ کے وسائل کو جہیز سمجھ کر جھولیاں بھری جارہی ہیں۔ جہاں بریف کیس بھر کر معدنیات آفر ہوئی تھیں ان کی کمپنیز بلوانے کے ساتھ ساتھ اپنی نئی کمپنیز بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
پی ٹی آئی کو کچلنے کے ساتھ عوام کے مسترد کردہ سیاسی یتیموں کو کونسل کے نام پر اختیارات دے کر اگلے الیکشن کے لیے تیاری کی امیدیں دلائ جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی انگریز دور کے مَلک نظام کے ریوائ��ل اور آج کی نسل کو کالے قوانین کے ماتحت کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا دیکھیں کہ جس دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایمرجنسی لگائ، گورنر راج لگایا گیا آج اسی ایمرجنسی کے تحت بنائ، فوج کی خاص الخاص کونسل کا سربراہ فرما رہا ہے کہ ”فتنتہ الہندوستان۔ فتنتہ الخوارج“ محبت کی زبان سمجھتے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کے بعد افغانستان بھیجے گئے جس وفد کے متعلق ہم سوال کر رہے تھے کہ عوامی نمائندے تو ہم ہیں تو بات چیت کے لیے بھیجا کس کو، شرائط کیا طے ہوئیں اور کس اتھارٹی کی بنیاد پر ہوئیں تو وہ انکشاف بھی بلآخر ہوگیا کہ فوج کے لوگ تھے۔
فاٹا کو وفاق کے ماتحت کرکے ”فتنتہ ال ہندوستان و خوارج“ کی آبادکاری کے وقت کا ایک اور مطالبہ بھی پورا کر دیا گیا۔ فاٹا کو وفاق کے ماتحت کرنے کا مطالبہ انہی کے لائے ہوں کا تھا۔ ڈھٹائی و بے شرمی سے پختونخواہ کو بھی بلوچستان بنایا جارہا ہے اور نام نہاد میڈیا ڈھول بجا رہا ہے۔
ہمارے لوگوں کو بھی سمجھنا چاہئے کہ جس پیمانے پر آپ کا نام مٹان�� کی کاروائیاں ہوئیں اور ہو رہی ہیں آپ کا کیا خیال ہے کہ آپ کو واپس آنے دیا جائے گا؟ حکومت بحال ہوگی؟ نہیں
آپ کو جس بحث میں الجھایا گیا ہے یا جس میں آپ الجھ گئے ہیں یہ آپشن ٹو ہے۔ یعنی جیسے آپ نے اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کیا تھا ویسا اگر ابھی بھی کر سکے تو زیر بحث پلان لاگو ہوگا ورنہ کوئی واپسی نہیں۔ ایک بار انہیں آپ کی جانب سے یہ اطمینان ہوجائے تو اگلا اقدام ہمیں، آپ کو اور عمران خان کو دہشت گردی سے جوڑ کر پارٹی پر پابندی لگانے کا ہے۔ آپ خود کو مزید کسی مغالطے میں رکھنا چاہتے ہیں، آپ کی مرضی ہے لیکن وہ اپنے اہداف میں کلئیر ہیں۔ عمران خان کو جیل رکھنا اور ان کی جماعت کو کرش کرنا اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی سے اپنی طاقت کو دوام دیتے چلے جانا چاہے۔ اس کے بدلے پورا ملک برباد ہو جیسے ہماری نظروں کے سامنے ہو رہا ہے۔ وہ کلئیر ہیں، ہم کتنے کلئیر ہیں؟
میرا کام ایک مخلص دوست کی طرح آپ کو بروقت آگاہ کرنا تھا، جیسے پہلے بھی کیا تھا، بارہا کیا تھا۔ آج بھی کردیا۔
وفاق میں مواصلات کی وزارت بہت پرکشش ہوتی ہے، کہتے ہیں ٹھیکوں میں لمبا مال بنتا ہے، مراد سعید 3 سال اس تگڑی وزارت کا وزیر رہا، آج پتہ چلا ہے مراد کے بھائی پختون خوا میں گریڈ 9 کے معمولی ملازم ہیں، سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر، جہاں مراد کی والدہ بھی رہتی تھیں۔ اور یہ وہ صوبہ ہے جہاں 13 سال سے PTI کی حکومت ہے اور مراد اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک۔ مملکتِ خداداد کوئی ایک بار سادہ MNA بن جائے، تو اگلی 7 نسلیں محلات میں منتقل ہو جاتی ہیں
جہاں ٹکے ٹک�� کی نوکریوں اور زمینی خداؤں کی خوشنودی کے لیے ضمیر فروشی ایک عام چلن بن گیا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس میں آج بھی ایسے بہادر اور غیرت مند سپوت موجود ہیں جو اپنی حمیت اور روایات کو اپنی زندگی پر مقدم رکھتے ہیں۔ عمران الدین سے نہ کبھی کوئ رابطہ رہا نہ کوئ وابستگی تھی۔ پہلی دفعہ ان کا ذکر سوشل میڈیا پر سُنا جہاں ناصرف انہوں نے میرے گھر کی خواتین کے ساتھ دست درازی سے انکار کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرے رشتہ داروں کے گھر چھاپے کے احکامات آئ ایس آئ کے کرنل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ دوسری دفعہ ان کا تذکرہ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے کی خبر میں پڑھا۔ متعدد بار ٹارگٹ اور ہر دوسرے دہشت گردی کے واقعے میں اس کی موجودگی کی خبر پڑھنے کو ملی تو کسی کو پیغام بھجوایا کہ جب واضح ہوگیا کہ اس فرض شناس افسر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اس رات کے سٹینڈ اور پھر روایات کا پاس رکھنے پر ملنے والی عزت و مقبولیت پر باقی افسران کو پیغام دینے اور میری وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو مجھے اس کی بڑی فکر ہے کیونکہ یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا کہ ہر خبر اس پر حملے سے شروع اور جہاں اس کی موجودگی ہو ادھر ہی دہشت گردی کے واقعات اور مقابلہ ہو، چاہے وہ ہنگو ہو کوہاٹ ہو یا کرک۔
جواباً بتایا گیا کہ ڈی ایس پی عمران الدین سے ہم نے بھی کئی مرتبہ بات کی اسے بھی سمجھ ہے لیکن کہتا ہے کہ کرنے دو ان کو جو کرنا ہے۔ میرے لیے کسی سے بات نہیں کرنی میں مقابلہ کروں گا۔ میں نہیں چاہتا کوئی یہ سمجھے میں ان حملوں سے خوف زدہ ہوگیا ہوں۔
آج بالاخر فارم سنتالیس کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے اقبالِ جرم کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ عمران خان نے اس پالیسی کو ابسولٹلی ناٹ کہا تھا اور رجیم چینج کے بعد پہلی ہی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ پالیسی سامنے رکھی تو بغیر بحث کے منظوری کرا لی گئ۔ اگلے ہفتے افغانستان وفد بھیجا گیا، جولائی ۲۰۲۲ کے آخری ہفتے پہلی تشکیل ہوئی، دو دفعہ ہم نے نکالا لیکن ہمارے سروں کی قیمت جاری کر کے جرنیلوں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے یہ مقتل گاہ سجا دی۔ دہشت گردی کی آڑ میں جنہوں نے پختونخواہ پر قبضہ کیا وہ م��ڈ اپ دہشت گردی لانے والے ہیں۔ آج ڈی ایس پی عمران الدین کی شہادت کی خبر سُن کر فخر بھی ہوا اور افسوس بھی۔ عاصم منیر کی اس مسلط کردہ میڈ اپ دہشت گردی کا ایندھن اور کتنے گھرانے، کتنے بہادر سپوت بنیں گے اور کتنے بے گناہ ان کی ہوس کی قیمت چکائیں گے، اللہ بہتر جانتا ہے۔