شدید نیٹ ورک ڈاؤن! 🚨
وادیِ سون کے علاقے تحصیل نوشہرہ مردوال میں بجلی جاتے ہی @jazzpk کے سگنلز اور 4G انٹرنیٹ فوری غائب ہو جاتے ہیں۔ ٹاورز کا بیٹری بیک اپ ناکارہ ہونے سے کاروبار اور رابطہ مفلوج ہے۔ سروس بحال کی جائے!
@Jazzpk@PTAofficialpk#JazzPakistan#Mardwal
@saifullahawan40 سیف بھائی میں بھی خوشاب کی خوبصورت دھرتی وادی و سون سکیسر کا رہنے والا ہوں جو کہ ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے لیکن پینے کے صاف پانی کا یہاں بھی بہت بڑا مسلہء ہے اللّٰہ کرے مریم نواز صاحبہ کا یہ پروگرام پورے ضلع خوشاب کے لیے ہو
الحمدللہ! ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی دستخطی تقریب بروز جمعہ سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ اللہ پاک اس امن کو دیرپا رکھے۔ ایران نے بے شک ��ابت کر دیا ہے کہ اگر آپ ثابت قدم رہیں تو، چاہے سامنے کوئی سپر پاور ہو یا ڈوپر پاور، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
اس معاہدے میں امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں کیا جو اس جنگ سے قبل بھی کُھلی تھی
@shafqatmm1 اس وقت تحریک انصاف کے سب سے بہادر ایم این اے @ShafqatAwanPTI ہیں جو پوری دلیری کے ساتھ عمران خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے باقی سب میرے خیال میں اپنے اپنے مفادات تک ہیں
@ShafqatQureshi_ سب محنت کش طبقے کو ہڈ حرام اور چور مت بنائیں ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا اور معذرت کے ساتھ آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا اس سب میں آپ کے دوست کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ خبیث میکنک آپ کو اسی نے ریکمنڈ کر کا دیا تھا اسے پکڑیں اور اس سے اپنا پندرہ سو روپیہ لیں
خوددار عورت
گندم کی کٹائی ہو رہی تھی ریپر (گندم کاٹنے والا) چل رہا تھا کہ ایک عورت ہمارے پاس آئی اور کہتی میں کام کرنا چاہتی ہوں، ہم اسے نہیں جانتے تھے اس کے ایک ہاتھ میں ایک تھیلا تھا جس میں پانی کی بوتل اور ایک ڈبے میں سالن روٹی اور دوسرے ہاتھ میں داتری تھی،وہ مالکوں کا پوچھتے پچھاتے ہم تک آ گئی، اس وقت دوپہر دو بجے کا وقت تھا اور لیبر کھانا کھا رہی تھی، میں اور بڑا ��ھائی بھی وہیں دو تین ارد گرد کے کسانوں کے ساتھ بیٹھے تھے ، کہتی کہ میں گندم کاٹنا چاہتی ہوں وہ گری ہوئی گندم کاٹتی تھی یعنی جو ہوا یاں بارش کی وجہ سے گر جاتی ہے اور ریپر سے نہیں کاٹ ہوتی اور اگر کاٹیں بھی تو آدھی سے زیادہ خراب ہو جاتی ہے دوسرا اس کی بھریاں(بنڈل) بنانا مشکل ہو جاتا ہے ،اس عورت کا کہن�� تھا کہ میں مختلف کھیتوں میں گھوم کر وہی گری ہوئی گندم کاٹتی ہوں کیوں کہ وہ بیٹھے بیٹھے کرنے والا کام ہے اور اس حساب سے پیسے یاں گندم لے لیتی ہوں کیونکہ باقی کا کام مثلاً بھریاں باندھنا یاں تھریشر پر لگنا میرے بس میں نہیں، اب یہاں حساب یہ ہوتا ہے کہ مالک نے ریپر یاں تھریشر والے کو کھیت کے حساب سے گندم ہی دینی ہوتی آگے لیبر کو وہ خود ہی تقسیم کرتا ہے، ہم نے اپنے ریپر والے کو پوچھا تو وہ کہتا کہ میرے پاس اپنی بہت لیبر ہے مزید نہیں رکھ سکتا جب کہ ہم چاہتے تھے کہ بیچاری اس عورت کو بھی چار پیسے مل جائیں ،ہماری دو کینال کی جگہ میں وقفے وقفے سے گندم گری ہوئی تھی جو کہ تقریباً س��ری ہاتھ سے کاٹنے والی تھی ، ہم نے سوچا کہ ریپر سے خراب کروانے کی بجائی اس عورت کو ہی دے دی جائے چلو وہ کاٹ لے گی وہی جو خراب ہونی تھی گندم وہ اس عورت کو مل جائے گی، خیر ہم نے اسے باقی لیبر سے الگ اس جگہ بیٹھا دیا ،گری ہوئی گندم کاٹنا ایک بہت مشکل کام ہے لیکن عورت کا کہنا تھا کہ میں یہی کر سکتی ہوں، مغرب تک اس عورت سے بمشکل آدھی کینال کاٹ ہوئی، اگر ریپر سے کاٹی جاتی تو اب تک ساری کٹ گئی ہوتی ، ہم نے تھریشر والے کو بھی اگلے دن کا ٹائم دے رکھا تھا تو اگر آج کی آج نا کاٹی جاتی تو وہ رہ جاتی، ہم نے عورت کو کہا کہ ہم محنت کے حساب سے زیادہ گندم دے دیں گے چھوڑ دو کل تھریشر لگنی ہے لیکن اس نے آگے سے جو بات بتائی وہ بڑی دکھ دینے والی تھی، اس کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ہی بیٹا ہے بھلا چنگا تھا لیکن ایک سال پہلے شوگر کی وجہ سے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی اور شوہر مر چکا ہے، اور اسے مجبوری میں کام کرنا پڑ رہا ہے تا کہ گھر میں آٹا آ سکے، اس کی بات سن کر ہمارے ساتھ ساتھ باقی لیبر بھی چپ ہو گئی، اور تین عورتوں نے اس کی مدد کی ٹھان لی، سارا دن کی تھکن کے باوجود وہ اس کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹانا چاہتی تھی�� اسی لئے وہ گھر جانے کی بجائے رات تک اس کے ساتھ لگی رہیں اور وہ دو کینال کا کام نبٹا دیا،
یہ گاوں کی عورتیں جن کو نہیں پتا کہ شہر کی سڑکوں پر شہری عورتیں بینر اٹھائے "میرا جسم میری مرضی" کے نعرے لگا رہی ہیں ،ان کو نہیں پتا کہ ویل ایجوکیٹڈ نازک خواتین اپنے بناؤ سنگار پر ایک ہی بار اتنے پیسے لگا دیتی ہیں جتنا وہ مہینہ گندم کاٹ کر بھی نہیں کما سکتی ان کو بس اتنا پتا ہے کہ چاہے تپتی دھوپ ہو چاہے بارش ہو رہی ہو ان کو سخت محنت کر کے اپنا چولہا جلانا ہے❤️
ایران نے قطر کے LNG پلانٹ پر حملہ کیا پاکستانیوں نے جشن منایا جن میں صدیق جان راتب خور گروپس کی بکواسیات ریکارڈ کا حصہ ہے
جنگ انجوائے کرنے والے آج چیخ و پکار کر رہے ہیں کہ بجلی کتھے گئی ؟
LNG کے شارٹ فارل سے لوڈشیڈنگ شروع ہے ٹیرف کا آلو ابھی رکھنا باقی ہے ایران آج نہیں تو کل اپنی جنگ بند کروا کر نکل جائے گا اس کا خمیازہ خوامخواہ پاکستان اگلے کئی سالوں تک بھگتے گا
جنگی کیڑا نکلنا چائیے جنگی کیڑا ابھ نکلنا شروع ہوگا انتظار کیجیے
اگر ایرانی ایٹمی پلانٹ تباہ کیا گیا تو؟
ایٹمی پلانٹ کے 30 کلومیٹر سرکل میں کوئی حیات زندہ نہیں رہے گی.
تابکاری کے اثرات 200 کلومیٹر کے ایریا میں پھیل جائیں گے جس میں کویت، بحرین، قطر، مشرقی سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاثر ہوں گے.
سمندر کا پانی تابکاری سے شدید متاثر ہو گا اور ان تمام ممالک کے ڈی سیلینشن پلانٹ جو پینے کا پانی ان ممالک کو فراہم کرتے ہیں پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے…!!!