@FardeenFKhan Hi Fardeen, I want to request you to release your father Ferroze Khan's movies on some Ott plateform, we want to see them again and again, on Netflix, like Janbaz, Qurbani,Yalghar and many more, even Sanjay Khan's Abdullah and other movies.
Make it a trbute to your father .
سب کچھ توقعات کے عین مطابق ہو رہا یے۔
کمپنی کا ایک ایک اثاثہ ایکسپوز ہو رہا ہے۔ جب اثاثہ ایکسپوز ہوجائے تو ختم ہوجاتا ہے۔
ہر روز کمپنی کو زندہ رہنے کے لئے کسی قربانی دینی پڑتی ہے۔ مشن نور کو متنازعہ بناتے بناتے اپنے بہترین اثاثے آگ میں جھونک دیے جو بڑی محنت سے چھپا کر رکھے ہوئے تھے۔ جن سے ہر طرح کے ڈرامے کروائے گئے تھے۔ ایک بار تو خالد خورشید بھی ان کے دام فریب میں اگئے تھے۔ شکر ہے سجدہ سہو کرکے بچ گئے۔
مشن نور کو کامیاب ہونے سے کمپنی نہ روک سکی کیونکہ اس
کا initiative عوام کی طرف سے آیا تھا۔
قیادت تیزی سے تحریک انصاف کے ہاتھوں سے نکل کر عوام کو منتقل ہو رہی ہے۔ ہر سطح پر عوام سے لیڈرز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ اور یہی ہونا چاہیے تھا۔
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جو لوگ چھپے بیٹھے تھے کہ دوسرے انہيں ٹورنامنٹ جیت کر ٹرافی دیں گے کہ چوم لیں وہ دیکھتے دیکھتے فارغ ہو چکے ہیں۔ کچھ ابھی گھبرا کر ٹویٹ کرنا شروع ہوئے ہیں لیکن بیچاروں کو نہيں معلوم کہ زمانہ قیامت کی چال چل چکا ہے۔
میرا یقین ہے کہ جب تک سارے اثاثے جل کر راکھ نہیں ہوجائیں گے۔ کمپنی کے سب ایجنٹس ذلیل و رسوا نہيں ہوجائیں گے عمران خان رہا نہیں ہوسکتے کیونکہ عمران خان فقط عوامی تحریک سے رہا ہوں گے۔
تحریک انصاف کی موجودہ قیادت خان صاحب کو سو سال تک بھی رہا نہیں کروا سکتی۔ ان کا نہ ہونا ان کے ہونے سے بہتر ہے۔ یہ عمران خان کے لئے اثاثہ نہيں ہیں بوجھ liability ہیں۔
فیلڈمارشل کی ڈائری سے ۔ ۔ ۔
میری زندگی کا ایک لرزہ خیز واقعہ جسے میں چاہوں بھی تو بھلا نہیں سکتا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک دن میں اپنے جاننے والوں کے گھر شام کی چائے پر مدعو تھا، باتوں باتوں میں وقت کا پتہ ہی نہ چلا اور رات ہوگئی۔
میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ لاہور سے ڈرائیو کرکے واپس پنڈی جانا مشکل ہوگا، اتنے میں میزبان ڈرائنگ روم میں آئے اور کہا کہ اگر آپ سونا چاہیں تو آپ کا بستر گڑیا کے ساتھ لگا دیتے ہیں اور اگر آپ اکیلے سونے کے عادی ہیں تو اوپر چھت پر سو سکتے ہیں۔
میں نے سوچا کہ نیند سے پہلے ہی برا حال ہے، گڑیا ساری رات روتی رہے گی، خوامخواہ نیند خراب ہوگی۔ میں نے کہا کہ میں چھت پر ہی سونا پسند کروں گا۔
اگلی صبح اٹھا تو ناشتے کی میز پر سب انتظار کررہے تھے۔ وہاں ایک خوبصورت خاتون بھی بیٹھی تھی۔ مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے ان سے تعارف کیلئے نام پوچھا تو انہوں نے جواب دیا:
مجھے گڑیا کہتے ہیں، اور آپ کو کیا کہتے ہیں؟
میں نے اس خاتون پر ایک نظر ڈالی، پھر اوپر سے نیچے تک دیکھا، اپنی قسمت کو کوسا، ٹھنڈی سانس بھری اور جواب دیا:
مجھے الو کا پٹھہ کہتے ہیں ۔ ۔ ۔
پس تحریر:
مجھے گھر میں سب گڑیا کہتے ہیں - مریم نانی
اعظم خان سواتی کے ساتھ کیا ہوا؟ کیا وہ ہمیشہ سے ہی ایک فراڈی اور دھوکہ باز تھا؟ کیا اس کی پریس کانفرنس ایک ڈرامہ تھی؟ اگر یہ کوئی منظم ڈرامہ نہیں تھا، تو کوئی اتنے کم عرصے میں کیسے اتنا بدل سکتا ہے؟ وہ اب پی ٹی آئی میں فوج کا وفادار پالتو بن چکا ہے۔ آخر کیا ہوا؟
جو تین بچے آج باجوڑ میں شہید کیے گئے ہیں ان کی تصاویر شیئر بھی نہیں کی جا سکتیں اللّٰہ کرےان کو ان کے اپنے بچے ایسی حالت میں اٹھانے پڑیں تو شاید ان کو احساس ہو
پہلے سنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جنرل پاشا چلا رہے ہیں، پھر ظہیر الاسلام چلانے لگے۔ پھر جہانگیر ترین اور علیم خان چلانے لگے۔ پھر پتہ چلا کہ فیض حمید چلا رہے ہیں ۔ اب یہ سب منظر میں کہیں نہیں لیکن پی ٹی آئی پھر بھی چلی جا رہی ہے۔ اسکی مقبولیت پہلے سے زیادہ ہے. اب اس کو کون چلا رہا ہے.
اور مذکورہ بالا ساری شخصیات مل کر بھی نواز شریف نہ جتا سکیں. اور جیل میں بیٹھا ایک قیدی نشان چھننے اور پارٹی تورنے کے باوجود جیت گیا.
حالانکہ کے وقت کے تینوں چیف،. میرا مطبل چیف جسٹس،. آرمی چیف اور چیف الیکشن کمشنر بھی میاں کبوتر باز کے اپنے لگائے ہوئے تھے
کیونکہ عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے
گل ظفر خان پختونخواہ سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما ہیں جنہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ بے شک انہوں نے اپنے نام کیساتھ لگے لفظ باغی کی لاج رکھی ہے۔ اللہ گل ظفر خان کو استقامت دیں اور دیگر لوگوں کو حوصلہ دیں۔ ساتھ ہی اللہ سے یہ بھی دعا ہے کہ ماؤں کے معصوم بچے نہ تو کسی فوجی آپریشن میں شہید ہوں نہ ہی کسی احتجاج میں۔ چھبیس نومبر کے بعد سے مزاحمت اور احتجاج کے نام سے بھی دل کانپتا ہے کہ کہیں مزید کچھ معصوم پرامن احتجاج کرنے نکلیں اور فوجی سنائپرز کا نشانہ نہ بن جائیں۔ پختونخواہ حکومت کے پاس اتنی اخلاقی آئینی اور عوامی طاقت موجود ہے کہ اگر حکومت ڈٹ کر کھڑی ہوجائے تو کسی کا باپ بھی اس ملک میں اور خاص طور پر پختونخواہ میں کوئی زیادتی نہیں کرسکتا۔
یہ پوسٹ پڑھیں اور پھر مراد سعید کی بے مطلب کہانیاں اور شاعری پڑھیں۔ میں تو مراد سعید کو ان فالو کر رہی ہوں اور گل ظفر کو فالو کر رہی ہوں۔ اور یہ ڈرامہ برداشت نہیں ہوگا۔
سینیٹر مراد سعید (@MuradSaeedPTI) کے نام،
کیا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن کام نہیں کر رہا؟ باجوڑ میں فوجی آپریشن شروع ہوئے تین دن سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ بچے قتل ہو رہے ہیں، مگر آپ نے اس بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ جب آپ فوج کے کنٹرول شدہ انتخابات کے ذریعے سینیٹر بنے تھے تو فوراً شکریہ ادا کرنے والی پوسٹ کردی تھی۔
جب فوج نے تیراہ میں شہریوں کو قتل کیا، تو آپ کو صرف فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا، لیکن آپ نے ایک طویل، الجھن پیدا کرنے والی اور غیر متعلقہ پوسٹ کی جو تیراہ کے قتل عام پر بات تک نہیں کرتی تھی۔
آپ نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فوج کو آپریشن کی اجازت نہیں دی، اور غلط طور پر کہا کہ فوج پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی سازش کر رہی تھی تاکہ آپریشن شروع کرے۔ فوج پہلے ہی آپریشن شروع کر چکی ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اب اجازت کس نے دی ہے، اور گنڈاپور کی حکومت کے خاتمے کی کیا صورتحال ہے؟
اپنی طویل پوسٹ میں آپ نے ایک عظیم پشتون جرگہ کا بھی وعدہ کیا تھا جس پر آپ کام کر رہے تھے، جو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور ڈالر وار جنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گا۔ اس کا کیا حال ہے؟ ایک مہینہ گزر چکا ہے۔
براہ کرم، اپنی پوسٹس مختصر اور واضح رکھیں۔ شاعری، تاریخ اور بات چیت گھماتے ہوئے مسئلے پر وقت ضائع کرنے سے گریز کریں۔ بس ہمیں بتائیں کہ آپ بطور سینیٹر خیبرپختونخوا سے ان فوجی آپریشنز کے خلاف کیا کر رہے ہیں، اور آپ کی پارٹی اور حکومت میں موجود دوست کیا کر رہے ہیں۔ ہمیں کوئی عملی منصوبہ اور قرارداد دیں۔