رسول الله ﷺ نے فرمایا:
بیشک نرمی جس چیز میں ہوتی ہے تو وہ اُس کو زینت بخش دیتی ہے، اور جس چیز سے نرمی نکال دی جاتی ہے تو اُسے عیب دار (بدنما) بنا دیتی ہے.
مسلم 6602
(ابوداؤد 2478، 4808؛ مسند احمد 25451، 26228؛ ابی شیبہ 25813؛ مشکوٰۃ 5068)
قالَ النبی ﷺ:
جنازہ جلدی لے جایا کرو، کیونکہ اگر وہ (میت) نیک صالح ہے تو تم اس کو بھلائی کی طرف نزدیک کر رہے ہو، اور اگر اس کے سِوا ہے تو وہ ایک شر ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اتارتے ہو.
بخاری 1315
(مسلم 2186، 2188؛ نسائی1911؛ ترمذی 1015؛ ابوداؤد 3181؛ ماجہ 1477؛ مشکوٰۃ 1646)