رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بڑے گناہوں میں سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی ناحق کسی مسلمان کی بے عزتی میں زبان دراز کرے، اور یہ بھی کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ ایک گالی کے بدلے دو گالیاں دی جائیں ۔
(سنن ابوداؤد،۴۸۷۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔
(جامع ترمذی، ۹۶۵)
آپ ﷺنےفرمایا:
کوئی شخص بھی ایسانہیں جس نےابوبکر سے زیادہ مجھ پر اپنی جان و مال کے ذریعہ احسان کیا ہو اور اگرمیں کسی کوانسانوں میں سےجانی دوست بناتا توابوبکرؓ کو بناتا۔لیکن اسلام کاتعلق افضل ہے۔دیکھو ابوبکرؓ کی کھڑکی چھوڑکر اس مسجد کی تمام کھڑکیاں بند کر دی جائیں۔
(بخاری،۴۶۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عقلمند وہ ہےکہ جواپنےنفس کومطیع رکھے اور موت کےبعدکی تیاری کرے، اور بےوقوف وہ ہےکہ جواپنےنفس کی پیروی کرے اور اللہ پر امیدیں باندھے۔
(ترمذی، ۲۴۵۹)