رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ن نے فرمایا :
جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہوئے اس کی موافقت نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے ۔ فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے
(صحیح مسلم : 1973)
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے نبی ﷺ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے :
’’ باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے ، چاہے اس دروازے کو ضائع کر لو ، چاہے محفوظ کر لو ۔‘‘
(سنن ابن ماجہ : 3663)
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید
اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید