راولا کوٹ میں دھرنا دینے والوں کے بارے میں ایک وفاقی وزیر کے بیان پر اگر بلاول بھٹو معافی مانگنے کا کہتے ہیں تو ضرور معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا۔مگر 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں جو مسلح جتھہ تیار کیا گیا اسی طرح ڈی چوک میں بھی جو مسلح جتھے بٹھائے گئے ان جتھوں کے ذریعے دوتہائی اکثریت رکھنے والے منتخب وزیراعظم کو دباؤ میں لاکر استعفیٰ دینے کیلئے مجبور کیا جاتا تھا۔
ان مسلح جتھوں کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے، اور ان کے متعلق بھی کچھ فیصلے کیے جائیں۔2025 میں آزاد کشمیر کے اندر یہی ایکشن کمیٹی عوامی مطالبے منظور کرواتی ہے بجلی کے بلوں سے لے کر دیگر عوامی ایشوز کو ایڈریس کیاجاتا ہے، اس وقت ایکشن کمیٹی کی سرپرستی کرنے والوں کو خیال آنا چاہیے تھا کہ جو کشمیر کی منتخب حکومت تھی اس کے ذریعے بجلی اور آٹے کے ریٹ اور باقی ایشوز کو دیکھا جاتا تاکہ منتخب حکومت کی کچھ عزت رہ جاتی۔
اُس وقت اس ایکشن کمیٹی کو عوامی سطح پر پاور فل کیا گیا، اس ایکشن کمیٹی کو طاقتور کون بنا رہا تھا یہ بھی آج سوچنے کا مقام ہے، ان کے نام پبلک ہونے چاہئیں۔ان کو آج سمجھ آنی چاہیے کہ اگر مسلح جتھوں کی سرپرستی ڈی چوک میں نہ کی جاتی تو 9/10 مئی نہ ہوتا اور 2025 میں اس ایکشن کمیٹی کی سرپرستی کرکے ان کو عوام میں طاقتور نہ بنایا جاتا تو پھر آج راولا کوٹ کا واقعہ نہ ہوتا۔
ان کی سرپرستی کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی جاتی، ان کے نام پبلک کیوں نہیں کیے جاتے، ان کے بارے میں رائے کیوں نہیں بنائی جاتی؟ آج جو ایکشن کمیٹی کے لوگ ہیں وہ جب 2025 میں سب کچھ کر رہے تھے کیا اس وقت ہمارے اداروں کے علم میں نہیں تھا کہ ان کی قیادت کرنے والے کون ہیں؟ اور آج وہی لوگ جو بولی بول کر مطالبات رکھ رہے ہیں کیا کوئی حقیقی کشمیری اس طرح کی گفتگو کر سکتا ہے؟ کیا کبھی کوئی کشمیری پاکستان سے الگ ہونے کی بات کر سکتا ہے؟ جس کیلئے 75 سال پاکستانیوں نے اور کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، یہ کھیل کچھ اور ہے اور اس کھیل کو کھیلنے والے کوئی اور ہیں، ان تمام ایشوز کو ایڈریس کرنا چاہیے، صرف وفاقی وزیر کے معافی مانگنے سے بات نہیں بنے گی۔
@realrazidada اور دنیا کے تقریباً تمام بڑے ڈیمز کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے۔
جہاں تک توسیع کا تعلق ہے، وہ اصل میں پاور جنریشن ہیں، جن کا مقصد زیادہ پانی سے مزید بجلی پیدا کرنا ہے، نہ کہ ڈیم کو نقصان پہنچانا۔
@realrazidada لیکن سر. اس میں کئی باتیں حقیقت سے ہٹ کر ہیں۔
تربیلا ڈیم حقیقت میں آج بھی پاکستان کا سب سے بڑا اسٹوریج ڈیم ہے، مکمل ہاں، وقت کے ساتھ اس میں مٹی جمع ہونے سے اس کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ضرور ہوئی ہے، جو ایک قدرتی مسئلہ ہے
@Abdullahsh78 جی ہاں، خواجہ آصف کی وہ ٹویٹ (اسرائیل کو "cancerous state" اور "curse for humanity" کہتے ہوئے) X نے ہٹا دی ہے۔
خود انہوں نے ڈیلیٹ نہیں کیا—بہت سے صارفین اور سکرین شاٹس کے مطابق X نے رپورٹس پر ہٹایا۔ یہ ان کے فیس بک پر اب بھی موجود ہے۔