We documented 9 incidents of ASSAULTS| ARRESTS | HARASSMENT against #JOURNALISTS during March | Apr 2026 in Pakistan. Subscribe to our newsletter DISSENTERS for details #journalismisnotacrime
ربیعہ احسن کی آواز سنیں یا مٹی پاؤ کی روایت کو آگے بڑھائیں؟
سوشل میڈیا پر سرگرم ا��لاقی بریگیڈ مسلسل ایک ہی رٹ لگائے ہوئے ہے کہ جب ربیعہ احسن کا خاندان اس مقدمے کی پیروی کرنے کو تیار نہیں، گھریلو ناچاقی کی تردید کر رہا ہے اور ان کے بقول ربیعہ اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھیں، تو پھر ہمیں کیا مسئلہ ہے؟ ہمیں ان کی بچیوں کے مستقبل کا سوچنا چاہیے اور اس معاملے کو مزید نہیں اچھالنا چاہیے۔ میں ان تمام اخلاقی مبلغین سے رہنمائی چاہتا ہوں کہ اپنی کولیگ ربیعہ احسن کی زندگی میں ان کی اپنی زبان سے کہی گئی اور میرے اپنے کانوں سے سنی ہوئی باتوں کو اہمیت دوں یا ان کے قتل کے بعد خاندان کی جانب سے آنے والے متضاد بیانات کو؟ یہ وہ سوال ہے جو مسلسل میرے ذہن میں گردش کر رہا ہے۔
ہماری عزیز ساتھی ربیعہ احسن اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ وہ اپنا مؤقف بیان کرنے، اپنی بات کی وضاحت کرنے یا اپنے ساتھ پیش آنے والے حالات کے بارے میں مزید کچھ بتانے کے لیے موجود نہیں ہیں۔ لیکن ہم تو موجود ہیں، جن سے وہ روزانہ اپنے گھریلو مسائل اور پریشانیوں پر بات کرتی تھیں۔ کیا ہم ان کی باتوں کو بھلا دیں؟ کیا ہم بھی خاندانی مصلحتوں اور سماجی دباؤ کے سامنے خاموشی اختیار کر لیں؟ کیا بچیوں کے مستقبل کی فکر کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی ماں کی آواز بھی ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی جائے؟ یا پھر ہم اپنی ساتھی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے رہیں، چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے؟
میں خود بیٹیوں کا باپ ہوں اورعامر متین صاحب بھی بیٹی کے باپ ہیں۔ ہمیں اچھی طرح احساس ہے کہ بچوں کے لیے والدین کی موجودگی اور ان کا تحفظ کتنا ضروری ہے۔ ربیعہ کی بچیوں کے مستقبل کے حوالے سے ہماری تشویش بھی کسی سے کم نہیں۔ لیکن کیا ان بچیوں کے مستقبل کا واحد راستہ یہی ہے کہ ان کی ماں کے قتل کی تحقیقات کو پس پشت ڈال دیا جائے؟ کیا ان کے لیے انصاف اور محفوظ مستقبل ایک ساتھ ممکن نہیں؟ یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ ان بچیوں نے اپنی ماں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا ہے۔ ان کے اس نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ ہمیں یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں کہ ان بچیوں کے لیے کیا بہتر ہے، لیکن یہ سوال اٹھانے کا حق ضرور ہے کہ ان کی ماں کے ساتھ کیا ہوا اور کیوں ہوا۔
ربیعہ محض ایک پیشہ ور ساتھی نہیں تھیں۔ وہ روزانہ ہمارے ساتھ کام کرتی تھیں اور اپنے گھریلو مسائل کے بارے میں مجھ سے اور عامر متین صاحب سے اور کئی دفعہ ٹیم کے دوسرے ممبران کی موجودگی میں بھی کھل کر گفتگو کرتی تھیں۔ ہم ان کی بہت سی پریشانیوں سے براہ راست آگاہ تھے۔ ان کی باتوں کو محض اس لیے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ آج وہ خود ان کی تصدیق کے لیے موجود نہیں ہیں۔
ہم اپنی ساتھی کے قتل کے محرکات کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پولیس جب چاہے ہمارے بیانات ریکارڈ کر سکتی ہے۔ ضرورت پڑی تو عدالت سمیت ہر قانونی فورم پر وہ تمام متعلقہ باتیں بتائیں گے جو ربیعہ نے خود ہم سے کی تھیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ان گفتگوؤں سے کسی کا جرم ثابت ہو جاتا ہے، لیکن ان میں ایسی معلومات ہو سکتی ہیں جو تفتیش کو درست سمت میں آگے بڑھانے میں مدد دیں۔ ان کا جائزہ لینا تفتیشی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
ربیعہ کے قتل کے بعد خاندان کے مؤقف میں سامنے آنے والے تضادات نے معاملے کو مزید الجھا دیا ہے۔ خاندان کے اپنے حالات، مجبوریاں یا تحفظات ہوں گے لیکن ان بیانات کو ربیعہ کی زندگی میں ان کی جانب سے بیان کیے گئے حالات کا متبادل کیسے سمجھ لیا جائے؟ اگر خاندان کے بعض افراد مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتے تو یہ ان کا مؤقف ہو سکتا ہے، لیکن کیا اس بنیاد پر اس ناحق قتل کی حقیقت جاننے کی ضرورت ہی ختم ہو جاتی ہے؟
تازہ پیش رفت کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں نامزد ان کے شوہر احسن طاہر کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ ��نظور کر لیا ہے۔ ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں سول جج محمد نصر اللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے مزید تفتیش کے لیے تھانہ صدر بیرونی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مقدمہ ابھی تفتیش کے مرحلے میں ہے۔ احسن طاہر ملزم ہیں اور ان کے جرم یا بے گناہی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ ہم کسی کو ثبوت کے بغیر مجرم قرار دینے کے حق میں نہیں، لیکن تفتیش مکمل ہونے سے پہلے کسی کو بے گناہی کا سرٹیفکیٹ دینے کا بھی کیا جواز ہے؟
اگر یہ واقعی ایک حادثہ تھا تو اس کی حقیقت بھی شواہد سے سامنے آنی چاہیے۔ اگر قتل ہوا ہے تو اس کے محرکات اور ذمہ داری کا تعین بھی قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہ فیصلہ سوشل میڈیا کی عدالت، خاندانی بیانات یا ہماری ذاتی رائے کی بنیاد پر نہیں ہو سکتا۔
مجھے اس سارے معاملے میں سب سے زیادہ پریشان ہمارے معاشرے کا وہ رویہ کرتا ہے جس میں کسی عورت کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انصاف سے پہلے مصلحتوں کی بات شروع ہو جاتی ہے۔ کبھی خاندان کی عزت، کبھی بچوں کا مستقبل، کبھی رشتوں کا احترام اور کبھی معاشرتی دباؤ۔ ان تمام باتوں کی اپنی اہمیت ہو سکتی ہے، لیکن کیا ان کے نام پر ایک انسانی جان کے ضیاع کو معمولی واقعہ سمجھ لیا جائے؟
ہم اکثر ایسے معاملات میں آسان راستہ اختیار کرتے ہیں۔ چند دن افسوس کرتے ہیں، پھر کوئی نہ کوئی جواز تلاش کر کے معاملے پر مٹی ڈال دیتے ہیں۔ یوں نہ صرف سوالات ادھورے رہ جاتے ہیں بلکہ یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ بھلایا جا سکتا ہے۔
ہمارے لیے بھی خاموش رہنا سب سے آسان راستہ ہے۔ نہ کسی سے اختلاف ہوگا، نہ کسی کی ناراضی مول لینا پڑے گی اور نہ سوشل میڈیا پر اخلاقیات کے ٹھیکیداروں کے سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن کیا ہم کل اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکیں گے کہ ہماری ساتھی ہم سے اپنی پریشانیاں بیان کرتی رہی اور جب اس کی موت کے بعد ان باتوں کی اہمیت سامنے آئی تو ہم نے مصلحتاً خاموشی اختیار کر لی؟
ہم ربیعہ کے خاندان کے مخالف نہیں، نہ ان کی بچیوں کو مزید کسی تکلیف میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری خواہش صرف یہ ہے کہ تحقیقات آزادانہ اور شفاف ہوں، تمام متعلقہ شواہد اور بیانات سامنے آئیں اور حقیقت کا تعین قانون کے مطابق ہو۔
ربیعہ کی زندگی میں ان کی اپنی زبان سے کہی گئی باتوں کو بھی وہ اہمیت ملے جس کی وہ مستحق ہیں۔ ہمیں کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن اپنی ساتھی کے لئے انصاف کے حصول کا تقاضا یہ ضرور ہے کہ ہم سچائی سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر ہم بھی مٹی پاؤ کی روایت کا حصہ بن گئے تو پھر آئندہ کسی ربیعہ کو یہ اعتماد کیسے ہوگا کہ اس کی بات سننے والے، ضرورت پڑنے پر اس کے لیے آواز بھی اٹھائیں گے؟
@AmirMateen2 #JusticeForRabiya #JusticeForRabiaAhsan @OwaisTohid
Governments worldwide must move beyond statements and take concrete action to pressure Israel to end its genocide against Palestinians in #Gaza, lift the unlawful blockade and guarantee the unfettered flow of humanitarian aid and reconstruction supplies and machinery.🍉
Today, Egyptian prosecutors extended by 15 days the pretrial imprisonment of six journalists from the independent platform Matsadaash.
Read more👇
https://t.co/yOkX2YWavE
#FreeThePress#JournalismIsNotACrime
#Journalism 📰: @Poynter releases new guidelines on conflicts of interest for journalism funders.
Independent journalism needs sustainable funding without compromising editorial independence.
Fund journalism. Protect its independence!
https://t.co/YQi5PRM5jM
Join us for an afternoon of poetry and justice for Palestine at the Amnesty International Canada Ottawa Office on November 15th, 2026
📅 November 15, 2026: 2pm
📍 312 Laurier Ave East, Ottawa
🔗 Register now: https://t.co/78TCHcrZMY
🚨Don't forget!
Legal threats should never silence journalists. TODAY, Index joins an @IFJGlobal webinar to discuss the fight against SLAPPs and efforts to protect journalists from legal intimidation across Europe.
🔗Register here:
https://t.co/spuqF33Q3B
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پیرا ڈائز بیکری کے قریب بس اسٹاپ پرکھڑی طالبات کو لوٹ لیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق طالبات اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آ گئے، طالبات نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی، تاہم ڈاکو 2 طالبات سے بیگ چھین کر فرار ہو گئے، اس دوران ایک طالبہ نے ٹریفک کے بیچ بھاگتے ہوئے سڑک پار کی۔
#TOKAlert #Karachi #StreetCrime
Commenting on the situation, Reporters Without Borders (RSF) told us: “What we are witnessing is not simply excessive policing during demonstrations,...”
https://t.co/S218rlTd4K
1/ Tomorrow, Nov. 11, Lina Attalah, editor-in-chief of Egypt’s independent news outlet Mada Masr, returns to court to learn whether her one-year prison sentence will be upheld.
In an interview with Lina El Wardani, she discusses the case against her and the fight for independent journalism.
https://t.co/yMRKUILxAe
Editorial: The Punjab chief minister’s endorsement of retaliatory violence may appeal to public anger, but undermines the very rule of law she is constitutionally bound to uphold
https://t.co/hJm7G77kp2
50 young voices, one District Youth Assembly! Here's a glimpse of how DYA Kot Addu brought together young people to exchange ideas, debate local challenges and put forward solutions for their communities.
Co-funded by the @EUPakistan
کراچی میں ہر سترہ منٹ بعد موٹر سائیکل اور ہر چھبیس منٹ کے اندر ایک فون چھین لیا جاتا ہے۔
ان وارداتوں سے شہریوں میں جو،خوف ہراس پھیل رہا ہے اسکے بارے میں تو کوئی سچ ہی نہیں رہا۔ اندازہ ہے کہ ایسے حادثوں کے بعد لوگوں کو روز مرہ کے کاموں پر جانا کتنا مشکل ہوجاتا ہے؟ اس شہر کے لوگ کب ایک نارمل زندگی گزار سکیں گے؟
At least 55 incidents against journalists were recorded in #Albania between 13 and 31 Oct 2026, the majority attributed to State Police officers. MFRR and SafeJournalists demand urgent investigations and measures to guarantee journalists' safety.
https://t.co/JHGJUnUUl4
کراچی : 13 ڈی عزیز بھٹی تھانے کی حدود ابرار مسجد کے قریب ہمدرد یونیورسٹی پوائنٹ کا انتظار کرنے والی متعدد طالبات اور طالب علم کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹریفک اہلکار کی ہلاکت کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ کا بریت کو فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال کی سزا سنادی گئی، فوری گرفتار کرکے جیل بھجوانے کا حکم
Reza Hussain, president of FB Area Industrial Association and @rehanjawed an industrialist and FPCCI’s power expert have written a timely and concise column highlighting the problems facing Karachi’s industry. It tells you why export and manufacturing growth in Pakistan is not possible without wholesale changes to our governance structure.
Constraints to industrial growth - Newspaper - https://t.co/L2CveJ0BNS https://t.co/pZihpIzDyW
آئیں! سب مل کر آج دوپہر 2 بجے پریس کلب میرپورخاص پہنچیں۔
ہماری دو نابالغ بچیوں بندیا کماری اور کلپنا میگھواڑ کی بازیابی، تحفظ اور انصاف کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد جبراً مذہب تبدیل کروایا گیا اور ان کے نکاح کروا دیے گئے۔ ہمیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بچیاں اس وقت میاں مٹھو کے پاس موجود ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اطلاعات کی فوری تحقیقات کی جائیں اور دونوں بچیوں کو بازیاب کروا کر ان کے والدین کے حوالے کیا جائے۔
آئیں! اپنی بیٹیوں کی عزت، اپنے بچوں کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔
ہماری حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بیدار ہونا ہوگا۔ میاں مٹھو اور سرندی پیر جیسے بااثر افراد کے خلاف بھی شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، جن پر نابالغ بچیوں کے اغوا، جبری مذہب تبدیلی اور نکاح کے معاملات میں سہولت کاری کے الزامات ہیں۔
یہ صرف بندیا اور کلپنا کا مسئ��ہ نہیں، بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے تحفظ کا سوال ہے۔
خاموشی نہیں، مزاحمت!
خوف نہیں، انصاف!
آج دوپہر 2 بجے، پریس کلب میرپورخاص۔
منجانب: پاکستان دراوڑ اتحاد
@PItehad
#SaveBindiya #SaveKalpana #MinorityRights #StopForcedConversion #PakistanDarawarIttehad