تو غنی از ہر دو عالم من فقیر
روز محشر عذر ہاے من پذیر
گر تو می بینی حسابم ناگزیر
از نگاہ مصطفی پنہاں بگیر
مطلب
اگر اللہ تو نے ہر حال میں قیامت کے دن میرا حساب لینا ہو تو حضرت محمد کے نگاہ کے سامنے مت لینا مجھے رسول سے شرم آتی ہے
#قومی_زبان
انسان کو روح کے نکھار اور لطافت کی ضرورت ہے
اسے اصلاحِ نفس اور تزکیۂ باطن کی ضرورت ہے
ہمارے دل آلودگی کا شکار ہو چکے ہیں
بیجا محبت سے آلودہ
بلا وجہ کی دشمنیوں سے آلودہ
بے بنیاد خواہشات اور نفسانی ہوس سے آلودہ
اور بے جا وابستگیوں و لگاؤ سے آلودہ
#قومی_زبان
پیسہ اس قابل نہیں ہے کہ زندگی کا مقصد بن سکے۔ مقام، طاقت اور معاشرتی حیثیت ان سب سے بھی کہیں زیادہ عارضی اور بکارزر ہیں کہ انسان کی زندگی کا مقصد بن سکیں۔ زندگی کا اصل مقصد بندگی ہے اور خدا تک پہنچنا ہے۔
#اردوقومی_زبان
انسان کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ ہر کسی کو جواب دینے لگتا ہے کوئی کچھ کہے اور اندر طوفان اٹھ جائے کیا تم نے کبھی سوچا ہے کہ دوسرے کے الفاظ میں اتنی طاقت آئی کہاں سے؟ طاقت الفاظ میں نہیں ہے، طاقت تمہاری توجہ میں ہے جسے تم سنتے ہو، وہی تمہیں چوٹ پہنچاتا ہے۔
#قومی_زبان
اخلاق صرف نرم رویہ نہیں عاجزی کے مقابلے میں عاجزی جو شخص آپ سے عاجزی اور نرمی کے ساتھ پیش آئے اس کے ساتھ نرمی اور عاجزی سے پیش آنا عبادت ہے
تکبر کے مقابلے میں تکبر اگر کوئی شخص آپ سے تکبر اور غرور کے ساتھ بات کرے تو اس کے مقابلے میں تکبر اور مضبوط رویہ دکھانا بھی عبادت کا حصہ ہے
@TimeOut69155858 پہلے بات تو یہ کہ رسول کیا لکھنے والے تھے تم کو کیسے پتہ چلا دوسری بات یہ کہ تم مان رہے ہو کہ ہاں کوئی ایسا صحابی تھا کہ اس نے رسول کو قلم نہیں دیا تھا