شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ پر ان کے جمہوری اور عوامی مشن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کے نظریات اور مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
محترمہ فاطمہ مجید،
چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کراچی.
صدر پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع ملیر
#HBDShaheedBenazir #fatimamajeed #President #pppladieswingmalir #PakistanPeoplesPartyPPP
مورخہ 4 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL) کی ہدایت پر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور میڈیا سیل کا عملہ بولنے اور سننے سے محروم مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیکس تقسیم کر رہا ہے۔ امداد حاصل کرنے والے ماہی گیروں کا تعلق مختلف ماہی گیر بستیوں اور ساحلی علاقوں سے ہے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #fisherman #welfare #ManagerFCSL #communitydevelopment #FCSL
مورخہ 5 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ سے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے وفد کی ملاقات
ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کے ایک وفد نے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کی چیئرپرسن محترمہ فاطمہ مجید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ماہی گیر برادری کو درپیش مسائل، فلاحی منصوبوں اور علاقے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا.
اس موقع پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے وائس چیئرمین سلیم دیدک اور ڈائریکٹر محمد شکیل بھی موجود تھے۔
وفد میں محمد یوسف کڈانی (سابق کونسلر، یوسی ابراہیم حیدری)، روشن علی پھلانی، محمد قاسم چونا، جمعہ محسن، عبداللہ ساندان اور ساجد علی شامل تھے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #fcsleadership #Fisherman #FCSL
مورخہ 11 جون 2026
(ایف سی ایس ایل)
محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ، اور سلیم دیدک وائس چیئرمین ایف سی ایس ایل، (ماڑی پور ٹکری ولیج) سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کررہےہیں۔
اس موقع پر محترمہ فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وائس چیئرمین سلیم دیدک نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ماہی گیروں کے حقوق اور ضروریات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے. اس موقع پر ایف سی ایس ایل، کے دیگر افسران بھی موجود تھے.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #FCSL #chairpersonfcsl #fcsleadership #welfare #communitydevelopment #fisherman
(تقریبِ اعزاز برائے شاندار کارکردگی اور ریکارڈ کامیابیاں)
مورخہ 16 جون 2026 کو محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، سلیم دیدک وائس چیئرمین ایف سی ایس ایل، بورڈ آف ڈائریکٹرز، ایاز علی منیجر ایف سی ایس ایل اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں ناصر خان بونیری (منیجر مارکیٹ) اور مارکیٹ اسٹاف کی جانب سے سال بھر کی شاندار کارکردگی اور ریکارڈ کامیابیوں کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تمام شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن، محترمہ ہیرا، سلیم دیدک وائس چیئرمین اور دیگر شخصیات کو اعزازی چادریں اور سندھی ثقافتی اجرک بطورِ تحفہ پیش کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان بونیری اور مارکیٹ اسٹاف نے ادارے کی قیادت، رہنمائی اور تعاون پر تمام حکام کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابیوں کا سہرا ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کو دیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے مارکیٹ اسٹاف کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600
#chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fcslleadership #FCSL #fisherman #market
#CommunityDevelopment
مورخہ 17 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی ہدایت پر (بھٹ آئی لینڈ اور صالح آباد) سے تعلق رکھنے والے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ماہی گیروں نے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امداد ان کے معاشی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #FCSL #fcslleadership #CommunityDevelopment #welfare #fisherman
مورخہ 18 جون 2026.
محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، نے (شمس پیر) کی رہائشی معذور خاتون کو ماہانہ مالی معاونت کا چیک فراہم کیا۔
محترمہ فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ،ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق خاندانوں، بیواؤں اور ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ایف سی ایس ایل، محمد شکیل بھی موجود تھے.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #fcsleadership #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #FCSL #CommunityDevelopment #welfare
مورخہ 18 جون 2026
فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی جانب سے فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، اور سلیم دیدک، وائس چیئرمین ایف سی ایس ایل، نے (مبارک ولیج) کے رہائشی ذوالفقار ولد عبدالطیف کو ان کے بچے کے علاج و معالجے کے اخراجات کے لیے مالی امداد کا چیک فراہم کیا۔ اس موقع پر منیجر ویلفیئر بھی موجود تھے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fcsleadership #FCSL #fisherman #CommunityDevelopment #welfare
مورخہ 19 جون 2026
بلوچستان کے علاقے (گڈانی) سے تعلق رکھنے والی کینسر کے مرض میں مبتلا نابینا ماہی گیر خاتون کو محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی ہدایت پر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امدادی چیک فراہم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر انچارج میڈیا سیل بھی موجود تھے.
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600 #FCSL #chairpersonfcsl #ManagerFCSL #fisherman #CommunityDevelopment #fcslleadership #welfare
مورخہ 22 مئ 2026
کراچی: محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کی خصوصی ہدایت پر محمد یوسف اور عبدالناصر، ڈائریکٹرز ایف سی ایس ایل، کی جانب سے عیدالاضحیٰ سے قبل ماہی گیروں میں ویلفیئر کی مد میں مختلف نوعیت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر بلدیہ ٹاؤن، بابا آئی لینڈ، بھٹ آئی لینڈ اور یونس آباد سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے دوران ماہی گیروں نے محترمہ فاطمہ مجید کی فلاحی خدمات اور ماہی گیر برادری کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے عیدالاضحیٰ سے قبل فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جن سے ماہی گیر برادری کو ریلیف مل رہا ہے۔
اس موقع پر ایف سی ایس ایل, کے دیگر افسران اور عملے کے اراکین بھی موجود تھے۔
#fishermencooperativesociety
@FatimaM78515600
#chairpersonFcsl #communitydevelopment #fisherman #welfare #FCSL
9 مئی، سی ویو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام “یومِ معرکۂ حق” کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہوگا۔
تمام جیالوں، خواتین، نوجوانوں اور عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ حق، جمہوریت اور قائدین کے نظریے سے وابستگی کا اظہار کیا جا سکے۔
@BakhtawarBZ@FatimaM78515600
مورخہ 17-4-2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ سے سیاسی و سماجی شخصیت عزیز داؤد جت نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حسن جت, بابو میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران عزیز داؤد جت کی جانب سے محترمہ فاطمہ مجید، کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا
مورخہ 22 اپریل 2026
محترمہ فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کی ہدایت پر ایاز علی نے (شمس پیر ڈسپینسری) کے لیے مکمل سولر سسٹم فراہم کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈسپینسری میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
#FCSL
مورخہ 24 اپریل 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، نے ایف سی ایس ایل، کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈیپارٹمنٹس میں موجود ملازمین سے ملاقات کی اور جاری امور پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
@FatimaM78515600#FCSL#Fishermen