آپ جس کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتے ہوں اس سے بالاتر آپ ایک قوم ہیں ایک باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیں اور دیکھیں کہیں آپکی پوسٹ یا سوچ باعث انتشار نہ ہو۔۔۔
جو آپس میں لڑتے ہیں ان کو دشمن کی ضرورت نہیں پڑتی وہ اپنی موت آپ ہی مر جاتے ہیں
یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں بلکہ مادر وطن ہے خدا کے لیے دشمن کی چال کو سمجھیں ہم اس نازک وقت میں کسی بھی لسانی یا مذہبی فسادات کے متحمل نہیں اس سے نقصان صرف اپنے لوگوں اور اپنے ملک کو اٹھانا پڑے گا