السلام وعلیکم جی - میں نے اپنی دو بچیاں بیاہ دیں، یہ میری یتیم بھانجی ہے، اسکے والدین فوت ہوئے تو میں اسکو اپنے پاس لے آیا تھا، اب اسکی شادی رکھی ہے، میں کمزور ہو چکا ہوں، زیادہ محنت نہیں کر سکتا
اگر ممکن ہو میری کچھ مدد کر دیں، اسکو چار برتن دو بستر دے سکوں، خالی نہ جائے
پاکپتن؛
میری بیماری سے تنگ آ کر شوہر نے بہانے سے مجھے میکے بھیجا اسکے بعد لڑائی ڈال لی، لینے آیا ہی نہیں، بھائی کے پاس رہتی رہی، بھائی کی شادی ہوئی تو بھابی نے کہا اسکو نکالو تو آؤنگی
اب دو بچیوں کیساتھ کسی گھر رہتی ہوں اور ڈائیلسس ہو رہے ہیں
دس ہزار برائے دو ڈائلسس مدد پہنچائی
As my X account has been “throttled” acc to @grok - after a deal was done between @elonmusk & the Pakistani government to lift their x ban, this is a request to UK based Pakistanis an any of those who are able to read this tweet (unlike those in Pakistan) to please RT and help get this message out.
یہ ایک غریب کا بچہ ہے جو کہ 700 روپے روزانہ ایک پیٹرول پمپ پہ ملازم تھا چند اوباش لڑکوں کے تشدد سے جان کی بازی ہار بیٹھا .
فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کا مزمل جو کہ ایک پیٹرول پمپ پہ کام کرتا تھا اس کے پاس دو موٹر سائیکل سوار پیٹرول ڈلوانے آئے جب وہ پیٹرول ڈال رہا تھا تو اس نے ان کو کہا کہ بھائی موبائل پلیز یہاں سے دور کرلیں کیونکہ اس کی وجہ سے آگ لگ جاتی ہے.
بس اس کا اتنا کہنا اس کے لیئے جرم بن گیا وہ دو ملزمان انہوں نے اپنی جیب سے پسٹل نکالا اور بچے کی کمر سر اور مختلف اعضاء پہ مارتے رہے وہ تو فائر مارنا چاہ رہے تھے لیکن لوگوں کے درمیان میں آنے پہ دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے.
بچے کو وہیں سے الائیڈ اسپتال منتقل کیا لیکن افسوس حالت اتنی بگڑ چکی تھی یہ بہنوں اور اپنی ماں کا سہارا اپنی جان کی بازی ہار گیا.
ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے کیونکہ بااثر جو ہیں اور نہ ہی ان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آرہی ہیں.
پلیز اس بچے کے لیئے آواز اٹھائیں کیونکہ جو آواز اٹھتی ہے اس کو انصاف ملتا ہے
ہمارا مکان گر گیا ہے، میرا شوہر فوت ہو چکا ہے، بچے ابلے انڈے بیچتے ہیں، ایک انگوٹھی تھی وہ بیچ کے کچھ سریا سیمنٹ لیا ہے، بھائی جی ہماری چھت دیوار کیلئیے کچھ مدد کر دو، سردی میں یتیم بچے رُل گئے ہیں
تیس ہزار مدد پہنچائی - اللّہ آسانیاں فرمائے
شمائلہ حافظِ قران بیوہ ہیں، دونوں ٹانگوں سے مغزور ہیں، تین یتیم بچے
کوئی بہن بھائی تایا چاچا ماما کوئی بھی نہیں جو کفالت یا مدد کر سکے
دس ہزار مدد پہنچا دی گئی
بڑے بیٹے کو کوئی مار کے سُٹ گیا، یہ بیمار پڑا ہے، ٹانگیں دونوں خراب ہو رہی ہیں، میں نے گھی ساڑ کے دوپٹہ پھاڑ کے پٹی کی ہے، ڈاکٹر کے پاس لیجانے کے پیسے نہیں
ماں صدقے جائے، پانچ ہزار مدد کیتی جے