اپنا یہ ذہن بنا لیجیے کہ رَب نہ چاہے اور سَب چاہیں تو کچھ نہیں ہوگا ! اور جب سَب نہ چاہیں مگر رب چاہے تو ہو جائے گا! نظر اللہ ربّ العزت کی رحمت پر ہونی چاہیے!
فرمانِ آخری نبی صلّی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلّم :جس نے اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اُس کی عزّت بچائی اللہ پاک پر حق ہے کہ اُسے جہنم سے آزاد فرمادے ۔(مسند احمد ،10/445،حدیث:27680)